• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر 17

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
رضی اللہ عنہم جن میں اقوی اور اعلیٰ موجبات تشبہ بالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قوت عاقلہ وعاملہ دونوں کی جہت سے موجود تھی ، دہ تو نبی اور رسول کے لقب سے محروم کیے جاویں ۔ اور تیرہ سو برس کے بعد ایک شخص جس کے قوت عاقلہ کے کمال پر اس کے استدلالات بآیات قرآنی اور قوت عاملہ کے جلال پر ان کا راز تقریر لسانی و انحصار در قلمرانی شاہد ہیں بلا تحاشہ نبی " اور رسول " کا لقب حاصل کرے ، بلکہ حقیقی نبی بھی بن بیٹھے ، یعنی یہ کہے کہ میری ازواج کو امہات المؤمنین کے لقب سے پکارا کرو ۔وغیرہ ۔نہایت ہی حیرت انگیز مقام ہے کہ علی المرتضی کرم اللہ وجہہ کوتو باوجود بیان کمال اتحاد کے جو قریب بعینیت ہے اس لقب کی اجازت نہ دی جاوے ۔ بلکہ صریح لفظوں میں روک دیا جاوے ۔ چنا نچہ صحیح مسلم میں بروایت سعد حدیث طویل کے ضمن میں مذکور ہے کہ فقال لہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اما ترضیٰ ان تکون منی بمنزلۃھارون من موسیٰ الا انہ لانبوۃ بعدی ۔ یعنی حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو جب آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم بعض غزوات میں خلیفہ بناکر مدینہ طیبہ علیٰ صاحبہا الصلوۃ والسلام میں چھوڑ کر جانے لگے ، تو علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ اپ نے مجھ کوعورتوں اور لڑکوں کے ساتھ پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ بجواب اس کے آپ نے فرمایا ، کیا تو خوش نہیں میرے قائم مقام ہونے پر جیسا کہ موسیٰ کا قائم مقام ہارون علی نبیا و علیہما السلام تھا ، اور میرے قائم مقام ہونے کی نعمت تو تم کو ملی ہے ، مگر نبی کا لقب خاص میرے ہی لیے ہے ، تم کو نہیں ملتا ، کیونکہ میرے پیچھے نبوت نہیں ۔ اور قادیانی کو جو نبوت و رسالت کے اوصاف صوری و معنوی سےبہ مراحل بعیدہ ہے ۔ اور ہر جگہ اس کی قرآن دانی اور تفسیر بیانی شہادت دے رہی ہے اسے نبی "اور رسول " کہلوانے کی اجازت مل جاوے ۔ ہاں وجہ اس کی شاید یہ ہو کہ قادیانی نے سوچا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب علی کرم اللہ وجہہ جیسے قریبی کو نبی کہلوانے سےروک دیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس لقب کا حاصل کرنا ناممکن ہے چاہیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر ہی نہ ہو اور پیش قدمی کر کے جھٹ اللہ جل شانہ سے یہ تمغہ حاصل کر لوں ۔ لہذا مکالمات الہیہ سے بزعم خود کامیاب ہوتے ہی لگاتار اشتہار دینے شروع کیے ، مگر دقت یہ ہے کہ ان مکالمات میں بھی بعض آیات وہی ہیں جو افضل الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم پربھی اتری تھیں ۔ جن کے استدلال پکڑنے سے لازم آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے العیاذ باللہ ان آیات سے اجازت عامہ ہر ایک فانی فی الرسول کے لیےنبی ورسول کہلوانے کی نہیں سمجھی تھی ۔ لہذا علی کرم اللہ وجہہ کو باوجود کمال فنا کے (الا انہ لانبوۃ بعدی ) فرما کر محروم رکھا ۔ اور اس آیۃ فلا یظھر علی غیبہ احدا الا من ارتضی من رسول ۔ (من ۔26) کو جس طرح قادیانی صاحب نے سمجھا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں سمجھا ۔ نعوذ باللہ من ھذیان الجاھلین ۔دوسر ی وقت یہ ہے کہ بقول قادیانی فنا فی الرسول کے حاصل ہونے سے یہ لقب ملتا ہے ، اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خیرات اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہی عنایت ہوتی ہے ۔ مگر خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے بے خبر ہیں ، العیاذ باللہ ۔ لہذا علی کرم اللہ وجہہ کو صرف تین ہی لقب عطا ہوئے ۔چنانچہ حاکم نے مستدرک میں بروایت سعد بن زرارہ اخراج کیا ہےکہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اوحی الی فی علی ثلث انہ سید المؤمینن وامام المتقین وقائد الغر المحجلین اور نبی و رسول کے لقب سے مشرف نہ فرمایا باوجود اس کے کے کہ خبیر کے دن ( یحب اللہ ورسولہ ویحبہ اللہ ورسولہ) سے ان کی محبیت اور محبوبیت کل اصحاب کے سامنے ظاہر ہوئی ۔
 
Top