• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر 20

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
تاویل بغیر قرینہ صارفہ عن المعنی الحقیقی کے تحریف ہوتی ہے خصوصاجب کہ قرائن مانعہ عن التاویل بھی موجودہوں ۔کیونکہ ایسے تصریحات دوبارہ نزول اسی مسیح بن مریم بعینہ نہ بمثیلہ کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے موجود ہیں جن میں کسی طرح تاویل ممکن ہی نہیں ۔ چنانچہ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم للیھود دان عیسی لم یمت انہ راجع الیکم قبل یوم القیمۃ دیکھوعلامہ سیوطی کی تفیسردرمنشور۔ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود کو مخاطب کر کے فرمایا ۔ کہ محقق ہےیہ بات کہ عیسی ٰ نہیں مرا۔ اور یہ بھی محقق ہے کہ وہ لوٹنے والا ہے تمھاری طرف قیامت کے دن سے پہلے اب یہ پشیین گوئی کیسے صریح طور پر صاف صاف لفظوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمادی ہے جس میں مومن کو کسی طرح کا وسوسہ اور شک نہیں ۔ مگر افسوس کہ بحکم
اے تیزی طبع توبر من بلاشدی
امروہی صاحب یہاں بھی وار کیے بغیر نہیں تھمے ۔ فرماتے ہیں کہ (لم یمت)کا مطلب ہے کہ حضرت عیسی"سولی "پر نہیں مرے دیکھو شمس بازغہ صفحہ 80سطر60معلوم نہیں اس تحریف نے آپ کو کیا فائدہ بخشا اوریہ خیال نہیں کیا کہ مابعدانہ راجع الیکم کیا کہہ رہا ہے۔ یہ تو اسی عیسی کو جس کا ذکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود سے کیا تھا دوبارہ دنیا میں لاتا ہے ، آپ کے قادیانی صاھب کا تو ذکر ہی نہیں۔
سوال :۔
ممکن ہے کہ راجع سے مراد عیسی کا رجوع بروزی طور پر بصورت قادیانی ہو۔
جواب:۔
مرزا جی چونکہ بروز عیسوی اور بروزمحمدی دونوں کے مدعی ہیں تو کیا وجہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عیسوی رجوع بصورت قادیانی سے تو احادیث متواتر میں خبر دیتے ہیں اور اپنے رجوع بروزی یعنی دوبارہ دنیا میں بصورت قادیانی ہوکر آنے سے ایک حدیث میں بھی اعلام نہیں فرماتے ۔اس سے ظاہر ہے کہ رجوع بروزی مراد نہیں بلکہ رجوع بعینہ ۔ اور نیز بروز سے مراد اگر یہ ہے کہ روح قادیانی روح عیسوی سے مستفیض ہوتا ہے تو یہ استفاضہ قادیانی کے بغیر بہتیر ے لوگوں کو حاصل ہواہے۔ چنانچہ حضرت شیخ فتوحات میں فرماتے ہیں کہ عیسی ابن مریم ہمارا پہلا شیخ ہے۔ اس کے ہاتھ پر ہم نے توبہ کی اور ہمارے حال پر ان کی بڑی عنایت ہے۔
 
Top