• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر 22

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
حدیث مذکور کی صحت کے لیے دیکھو مقدمہ فتح البیان، امروہی صاحب کی عبارت منقولہ ذیل سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ احادیث نزول ورجوع اور اقوال مفسرین میں (جن سے حیات ورجوع عیسیٰ بن مریم پر استدلال کیا گیا) قائل کی مراد وہی معنیٰ ہے جس کو ہم چھوڑ کر تاویلی معنیٰ لیتے ہیں اور اس تاویل کرنے میں ہم مجبور ہیں۔ کیونکہ یہ اقوال دلائل قطعیہ کے معارض ہیں ۔ دیکھو صفحہ 78سطر نمبر3 شمس بازغہ پر لکھتے ہیں ۔" اگر کہا جاوے کہ تمہاری تاویل ان اقوال میں توجیہہ القول بما لایرضیٰ بہ قائلہ کی مصداق ہے، پس ایسی تاویل کیوں کر قبول کی جاسکتی ہے ۔" تو گذارش یہ ہے کہ اگر آپ ان اقوال مردودہ کی یہ تاویل تسلیم نہیں کرتے تو چونکہ یہ اقوال دلائل قطعیہ مذکورہ کے معارض ہیں لہذا محض باطل ہیں ۔ پس ہم ان کے نہ تسلیم کرنے میں مجبور ہیں انتہیٰ۔۔۔پھر صفحہ 70 سطر19 کتاب مذکورپر لکھتے ہیں۔" پس اگر آپ کو ان عیسیٰ لم یمت الخ کی تاویل ذیل منظور اور پسند ہے کہ حضرت عیسیٰ سولی سےنہیں مرے جو ملعون ٹھہرتے بلکہ مرفوع الدرجات ہوئے اور بروزی طور پر قبل قیامت کے مبعوث ہونے والے ہیں۔ آخر تک تو فبہا ہم کویہ تاویل کب مضر ہے ہم بھی اس تاویل کو تسلیم کرتے ہیں ورنہ خلاف واعد مسلمہ نحویہ کے آیت کےمعنیٰ مرعوم آپ کیونکر کر سکتے ہیں
اور قادیانی صاحب کی تالیف میں مکرر لکھا ہوا ہے کہ کشف نبوی علیٰ صاحبہ السلام نے دجال وغیرہ مکشوفات کو علیٰ وجہ الکمال کما ہو فی الواقع احاطہ نہیں کیا جس سے پایا جاتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان پشیین گوئیوں میں واقعی امر کو نہیں سمجھ سکے ۔ دیکھو صفحہ 43سطر10 ایام صلح "وہمچنیں لازم نیست کل استعارات انباء راعلم از قبل احاطہ کند "
پس امروہی صاحب نے تاویل القول بما لایرضیٰ بہ قائلہ کے علاوہ قائل کو آیات قرآنیہ سے جاہل قرار دیا۔العیاذباللہ۔ اور قادیانی صاحب نے بھی نہ صرف بڑی مہتم بالشان کشف نبوی پر دھبہ لگایا بلکہ واقعی تقدیر پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور کل امت مرحومہ کو قرآن کریم سے بے بہرہ خیال کیا ، نعوذباللہ من ھفوات الجاھلین، رہا بیان ان آیات کا جن کو انھوں نے دلائل قطعیہ باعثہ علی التاویل ٹھہرایا ہے ، سو بیان ان کا اسی عجالہ میں اپنے اپنے مقام پر لکھا جائے گا، اس جگہ صرف اتنا ہی بیان کرنامنظور تھا جو ہو چکا ۔ یعنی یہ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معنیٰ مراد عمدا چھوڑ کر تاویل کرتے ہیں ، اللہ ان کو راہ راست پر لائے ۔ یاھادی اھدنا الصراط المستقیم صراط الذین انعمت علیھم غیر المغضوب علیھم ولا الضالین ط
قادیانی صاحب اس اشتہار میں اور کل تصانیف میں عیسی بن مریم علیٰ نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام کے نزول کو آیۃ ( خاتم النبین)کے منافی لکھتے ہیں ، اس کا جواب الزامی طور پر اس جگہ وہی فقرہ کافی سمجھا جاتا ہے جس کو اسی اشتہار کے صفحہ 3سطر2 پر قادیانی نے اپنےرسول اور نبی ہونے کے لیے لکھا ہے ( کہ ہمارے نبیآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد قیامت تک ایسا نبی کوئی نہیں جس پر جدید شریعت نازل ہو)میں کہتا ہوں کہ عیسیٰ بن مریم کے بارہ میں بھی سب اہل اسلام کا یہی عقیدہ ہے کہ جدید شرع اپنے ساتھ نہ لائیں گے ۔ بلکہ شرع محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق حکم کریں گے، کما ہو مصرح فی الفتوحات وغیرہا ، جب کہ قادیانی کا نبی ورسول ہونا خاتم النبین کے مفہوم میں بباعث نہ لانئ شریعت جدیدہ کے فرق نہیں لاتا تو عیسیٰ بن مریم کا نزول ہمارے عقیدہ کے مطابق خاتم النبین کی مہرکو کس طرح توڑ سکتا ہے۔
سوال:۔
عیسیٰ بن مریم چونکہ مستقل انبیاء اولو لعزم میں سے ہیں ۔ تو بر تقدیر نزول بشری محمدی صلی اللہ علیہ وسلم حاکم ہونا ان کو نبوت سے معزول کرتا
 
Top