• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر107

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
ہمارالوٹ آیا۔کہ بعض اہل تحقیق نے اپنے مذہب کی تصریح کردی ہے۔اوربعض محققین نے مجملا اس پشیین گوئی کو تسلیم کرلیا ہے ۔اپنے وقت پر جس طرح ہو واقع ہوکہ عنداللہ اور قبل وقوع پشیین گوئی کے یہ طریقہ اختیار کرنا بھی اسلم ہے ثالثا فرضنا کہ بعض اہل تحقیق سے کوئی قول مؤید آپ کے مذہب کا منقول ہو توپھر ہم یہ کہیں گےکہ وہ آپ کہ وہ اجماع کہاں گیاجس کے خرق کا الزام ہم پر لگا کر ہماری تحقیر کی گئی تھی۔اے مریدومؤلف صاحب کے اب تو آپ کے پیر نے فیصلہ کردیا اوربذریعہ اپنی کتاب کے اشتہار دے دیا کہ بعض محققین رفع روحانی اوروفات کے قائل ہیں نہ حیات اوررفع جسمانی کے۔
اقول:۔الفاظ(الابعض اہل تحقیق)کا معنی اوپر بیان ہوچکا ہے ۔اب آئمہ کی تصریحات سنئیے۔امام الائمہ ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ فقہ اکبر میں فرماتے ہیں۔وخروج الدجال ویاجوج وماجوج وطلوع الشمس من المغرب ونزول عیسیٰ علیہ السلام من السماءوسائرعلامات یوم القیمۃ علی ماوردت بہ الاخبارالصحیحۃ حق کائن(فقہ اکبر)اور یہی مذہب کل آئمہ شفعویہ کا ہے۔ جیسے کہ آئمہ صحاح ستہ اورشیخ سیوطی رضی اللہ عنہ وغیرہ کی تصریحات سے ظاہر ہے ۔اور یہی مذہب آئمہ مالکیہ کا ہے۔چنانچہ شیخ الاسلام احمد نفراوی المالکی نے فواکہ دوانی میں تصریح کردی کہ اشراط ساعت سے ہے آسمانوں سے عیسیٰ علیہ السلام کا اترنا ، آہ،اور جیسا کہ علامہ زرقانی مالکی شرح مواہب قسطلانی میں بڑی بسط سے لکھتے ہیں،جس کا نقل کرنا حسب مدعیٰ اس موقع پر ضروری سمجھا جاتا ہے۔ فاذانزل سیدنا عیسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام فانہ یحکم بشریعۃ نبینا ﷺبالھام واطلاع علی الروح المحدی اوبماشاءاللہ من استنباط لھا من الکتاب اوالسنۃ ونحو ذالک شاید آپ نزول کو جو علامہ زرقانی مالکی المذہب کی عبارت (فاذانزل سیدنا عیسیٰ)سے مفہوم ہوتاہے حسب العادت ماؤل ٹھہراویں یعنی نزول بروزی تواس کج رفتاری جو اس کے بعد لکھتے ہیں(فھو علیہ السلام وان کان خلیفۃ فی الامۃ المحمدیۃ فھو رسول ونبی کریم علی حالہ لاکما یظن بعض الناس انہ یاتی واحدامن ھذاہ الامۃ بدون نبوۃ ورسالۃ وجھل انھما لایزولان کما تقدم فکیف بمن ھو حی تعم ھو واحد من ھذہ الامۃ مع بقائہ علی نبوتہ ورسالۃ )خاک میں ملا دیتی ہے۔
علامہ سیوطی کتاب الاعلام میں لکھتے ہیں کہ عیسیٰ بنی اللہ بعد از نزول آسمانوں سے ہمارے نبی ﷺ کی شریعت کے مطابق حکم کرےگا، اس پر اجماع ہےعبارت یہ ہے ۔انہ یحکم بشرع نبینا وردت بہ الاحادیث وانعقد علیہ الاجماع ۔فتح البیان میں ہےکہ وقد تواترت الاحادیث بالنزول جسما اوضع ذلک الشوکانی فی مؤلف مستقل یتضمن ذکرما ورد المنتظر والدجال والمسیح وغیرہ وصحح الطبری ھذالقول ووردت بذلک الاحادیث المتواترۃ۔(فتح البیان ، صفحہ 344جلد2)
آئمہ اربعہ کے مسانید اور ایسے ہی ان کے مقلدین ؒ کی تصانیف میں احدیث نزول مسیح موجود ہیں جن سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے لفظ عیسیٰ سے وہی مریم کا بیٹا علی نبینا وعلیہ السلام سمجھا ہوا تھا نہ مثیل اس کا ، الغرض تالیفات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1۔بحسب تصریخ شیخ الاسلام احمد مالکی اور علامہ زرقانی مالکی وعلامہ سیوطی وغیرہم کے ثابت ہے کہ امام مالک کا مذہب بھی اجماع کے برخلاف نہیں، اسی لیے(قال مالک مات وھوا بن ثلث وثلثین سنۃ )کی تاویل شیخ محمد طاہر مجمع البحار میں یوں لکھتے ہیں(ولعلہ ارادرفعہ الی اسماء حقیقۃ ویجیئ آخر الزمان لتواتر خبر النزول ۔جلد 286)الغرض رفع ونزول جسمی کے سب آئمہ قائل ہیں ۔اورحیات مسیح الی مابعد النزول ماشاءاللہ سب کا اجماعی عقیدہ ہےیہی معنیٰ ہے شمس الہدایت کے اس قول کا (مگر نزول مسیح پر سب ہی اتفاق رکھتے ہیں)
 
Top