• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر112

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
میں میری (قادیانی ) بشارت ہے۔
تنبیہ :۔ بعد ظہوراس امر کے کہ رفع جسمی مسیح بحالت حیات اور ایسا ہی اس کا نزول ایک اجماعی عقیدہ ہے اہل اسلام کا جس پر آج تک "بل رفعہ اللہ الیہ "کو سب اہل اسلام نص قطعی خیال کرتے چلے آئے ہیں ، اور مراد نزول سے احادیث متواترہ میں نزول جسمی اسی مسیح کا ہے جو نبی اورمریم کا بیٹا ہے اور چونکہ آنحضرت ﷺ کے فہم مبارک اورسب امت مرحومہ کے اذہان میں یہی مرکوز ہے ۔ لہذا قادیانی صاحب اپنے مدعیٰ بغیر اس کے حاصل نہیں کرسکتے کہ آنحضرتﷺ کے اس خیال کو وہی مسیح جو نبی ہے نزول کرےگا ، یا تو العیاذ باللہ غلط ٹھہرا کر آپ ﷺ کو آیات قرآنی سے بے خبر تصور کریں یا یہ ثابت کریں کہ آنحضرت ﷺ کا خیال بھی ان کے مطابق تھا۔ ان دوشقوں میں سے قادیانی صاحب بمعہ اپنے چیلوں کے ہر ایک کو ہاتھ ڈالتے ہیں ۔ مگر الحمد للہ کہ ناکامیاب ہی رہتے ہیں، شق اول کی نسبت لکھتے ہیں ۔ کہ آنحضرتﷺ کو تعبیر کشف میں غلطی ہوگئی ہے ۔ یعنی غلام احمد قادیانی برنگ عیسیٰ ابن مریم مکشوف ہو ا۔ مگر آپ ﷺ نے عیسیٰ بن مریم بعینہ سمجھ لیا۔ سو اس بکواس کی نسبت گذارش ہے کہ یہ خیال بالکل لغو اور منافی بحکمت تبلیغ ہے۔کیونکہ آنحضرتﷺ نےامت مرحومہ ک خیر خواہی کے لیے بری تفصیل و بسط وعلامات و خصوصیات وتاکیدات سے اس پشیین گوئی اور ایسا ہی سائر علامات قیامت کو بیان فرمایا ہے ۔ تاکہ میری امت جھوٹے مسیح اور فتنہ دجال سے محفوظ رہے ۔ اور برتقدیر خطافی اتعبیر کے اس خیر خواہی کا ثمرہ یہ نکلا کہ خدائے جل وعلا سےلے کر موجودہ اہل اسلام تک خطا ہی خطا ہوگیا ۔ یعنی اللہ تعالیٰ کو بھی یہ نہ سوجھی کہ واضح طور پر وحی بھیجوں یا بحکم فینسخ اللہ مایلقی الشیطان کے خطا کی ترمیم و تصویب کردوں اور اسی ناسمجھی پر آنحضرتﷺ وصحابہ کرام و تابعین و تبع تابعین وھلم جرا"اج تک رہے اور بخیال مرزاجی کے اس مسیح کے دوبارہ آنے کے قائلین باجمعھم مشرک ٹھہرے ۔ کیونکہ اب ایک بشر کو انہوں نے حی قیوم مان لیا ۔ دیکھو ایام الصلح وشمس بازغہ وغیرہ وغیرہ ۔
نیز ورود اور خطور خطاکا کشف یا تعبیر میں گو کہ شان نبوت کو منا فی نہیں، مگر بقاء علی الخطا بالکل نازیبا اور ناجائز ہے ۔بحکم فینسخ اللہ مایلقی الشیطان (حج ،آیت52)اورنیز اس وجہ سے کہ بقاء علی الخطا ء مصادم ہے عصمت کو جس پر رسالت واتباع کے کارخانہ کادار ومدار ہے۔ اس اجماع کے بارہ میں مرزا صاحب کبھی تو اجماع کو رانہ لکھتے ہیں۔ دیکھو ازالہ جلد اول جس سے رفع جسمی کے اجماعی ہونے پر ان کا اقرار پایا جاتا ہے ۔ اور جب اجماع امت کے کورانہ ٹھہرانے پر چاروں طرف سے لعن طعن نظر آتے ہیں تو جھٹ کر وٹ بدل کر اس طرف منہ کرلیتے ہیں کہ مسیح کے رفع نزول جسمی پر امت کا اجماع ہی نہیں بلکہ اسکی موت پر اجماع ہے ۔ دیکھو مکتوب عربی وغیرہ وغیرہ ۔
رہا یہ دعویٰ کہ کل اکابر معتزلہ کا عیسیٰ کے مرنے پر (یعنی وہ مرگیا) اتفاق ہے ۔ ناظرین علامہ زمحشری معتزلی کا قول کشاف میں ملاحظہ فرماویں ، (انی متوفیک ا ےمستوفی اجلک ومعنا ہ انی عاصمک من ان تقتلک الکفارومؤخرک الی اجل کتبتہ لک وممیک حتف انفک لا قتلا بایدیھم ورافعک الی سمائی ومقرمالائکتی )کشاف۔متوفیک کےمعنی میں اتنا طول (کہ میں تیری اجل پوری کردوں گا، یعنی میں تجھے کفارکے ہاتھوں سے بچالوں گا۔ اور تجھ کو اس اجل اورزمانہ تک مہلت اوروقفہ دوں گا جو تیرے لیے میں لکھ دیا ہے ۔ )اور اس کا معنی ممیتک نہ لینا جیسا کہ بعد اس کے قیل ممیتک بصیغہ تمریض لکھا ہے ۔ اس لیے تو ہے کہ احادیث متواترہ و عقیدہ اجماعی و نص قطعی بل رفعہ اللہ الیہ کا مفاد متوفیک کے مطابق بلا تکلف تقدیم و تاخیر کے ہو۔ امام بخاری کی طرف یہ نسبت کہ اس کا مذہب عقیدہ اجماعیہ کے برخلاف تھا، بالکل لغو اورجہالت ہے۔
 
Top