• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر124

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
ہوچکاہے ملحوظ ہو، تو ایسے مواد میں رفع الی السماء بے شک رفع درجات کو مستلزم ہوتا ہے۔رہے وہ استنباطات جن سے نئے مفسرین نے، ماشاءاللہ نظر بد دور ، اسلام کو بزعم خود ممنوع فرمایا ہے۔ چونکہ قرآن کریم کے معارض ہیں لہذا بنا پر مذہب با اصول محققین کے جن کا مسلک تقدیم الکتاب والسنۃ علی رائے الفلاسفہ کا ہے ، مردود ٹھہریں گے جس مسلمان کا ایمان ذلک الکتاب لاریب فیہ پر ہے وہ کب نرالے مفسرین کے دام میں پھنستا ہے۔ سچ اور بجا ہے آنحضرتﷺ کا پاک فرمان یمرقون من الدین کما یمرق الخ اہل اسلام کو وہی تفسیر اور استنباط مقبول ہوسکتے ہیں جو مطابق ہوں کلام باری کے ،بعد رعایت قواعد عربیہ واصول ادبیہ کے ، والا اہل کلام الہی کو بعد اس کے کہ تحقق اٰمن الرسول بما انزل الیہ من ربہ والمؤمنون،(بقرہ ، 285)کا ہوچکا ہو، الحمد للہ علی ذلک ، کس طرح ترک کردیں۔ اور چند جہلاء زعمی مولویوں کا اتباع ، جو مصداق یریدون ان یطفئو نوراللہ (توبہ،32)کا ہورہے ہیں ،اختیار کریں ۔الغرض جبکہ قرآن کریم حق کے ساتھ اسی تبارک وتعالیٰ نے اتارا ۔ اور اسی نے اس کا بیان پاک زبان وحی ترجمان آنحضرتﷺسے حسب الحکم بما اراک اللہ کے کروایا ۔ تو پھر یہ کتاب اور بیان پاک آنحضرتﷺکا باہم کیوں کر متعارض ہوسکتے ہیں تاکہ تاویلات وتحریفات مخترعہ گروہ قادیانی کی سنی جاویں ، مسلمانو، یہ کب ہوسکتا ہےکہ جب حسب قولہ"۔إِنَّا أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ بِمَا أَرَاكَ اللَّـهُ ۚ وَلَا تَكُن لِّلْخَائِنِينَ خَصِيمًا ﴿١٠٥﴾اور'وَمَا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيهِ ۙوَهُدًى وَرَحْمَةً لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ﴿النحل۔٦٤﴾اوروَأَنزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ وَلَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ ﴿النحل۔٤٤﴾اورحسب فرمان نبویﷺ الاوانی اوتیت القرآن ومثلہ معہ ،یعنی آنحضرتﷺ کوگوں متنازعات کے فیصلہ کرنے کا حکم ہوا، تو آپ ﷺالعیاذ باللہ اس کتاب یعنی قرآن کریم معنی کونہ سمجھے ہوں اور وہ نرالی سمجھ قادیانی اور اسکے دو تین حواریوں کےلیے امانت رکھی ہو، نعوذباللہ من ھذہ العقیدۃ الواھیۃ۔مسلمانویاد رکھوکہ حسب وعدہ "انا نحن نزلنا الذکر وانا لہ لحفظون،(الحجر،9)کے جب تیرہ سوسال بعد قادیانی اور اس کی ذریت نے ایسی گڑ بڑ مچائی جس سے پناہ بخدا، تو اس گڑ بڑ کے رفع کرنے کے لیے بحسب سنت اللہ صدی کے سرے پر ایسے مجدد طاہر ہوئے اس گڑبڑ ہباء منبثا کردیا ۔ وہ مجدددین کون ہیں یہی علماء اسلام شکراللہ سعیہم جنھوں نے قادیانی کو بمعہ اس کے ذریت کے گھر تک پہنچایا، فسبحان من خلقہ ﷺ واجملہ واکملہ وادبہ واحسن تادیبہ ثم ایددینہ بعد وفاتہ ﷺ باستخلاف خلفائہ الرشدین المھدیین وجدددینہ ببعث المجددین المھدیین الی یوم الدین ۔
قولہ ۔بقرینۃ وماقتلوہ وما صلبوہ کے قتل سے مراد قتل بالصلیب ہے جو تم کو بھی مسلم ہے اورحسب احکام توریت اور زعم یہود موجب لعنت ہے کما مرپس ملعونیت اور مرفوعیت بحسب الدرجات آپس میں متضاد ہیں، جیسا کہ ثابت کیاگیا، انتھی۔
اقول ۔کیا خاک ثابت کیا۔اوپر لکھ چکا ہوں کہ کتاب استثنا ء کی تئیسویں آیت کا یہ مطلب نہیں کہ بے گنا ہ بھی اگربذریعہ صلیب قتل کیا جاوے توملعون ہوگا،بلکہ بائیسویں آیت میں صرا حۃ مجرم کاذکر ہے ۔اور مسیح بن مریم کا بحسب زعم یہود مجرم ہونا تحقیق تضاد میں مفید نہیں ۔کیونکہ تضاد کاوجود حسب علم المتکلم بھی ہونا چاہیے جس کے کلام میں"بل "کا کلمہ واقع ہے تاکہ قصر قلب کے روسے
 
Top