• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر126

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
پردال ہیں اور سب اہل اسلام کے مومن بھائی بھی قائل ہیں بخلاف مرزا صاحب اور متبعین ان کے ، کیونکہ اس انکار سے مرزا صاحب کی تالیفات مثل ازالہ اوہام اور ایام الصلح وغیرہ وغیرہ بھری ہوئی ہیں۔کسی معجزہ کو مسمریزم اور کسی کا ماؤل بتاویل آئل الی التحریف ، جیسا کہ تحی الموتیٰ میں۔اور کسی سے صاف انکار مثل (مسیح بن مریم کو یوسف نجار کا بیٹا کہنا وغیرہ ) پس ثابت ہوا کہ معجزات کے منکر آپ ہی کے نئے پیغمبر اور نرالے مفسر ہیں،اور یہ بھی معلوم ہوا کہ آپ ان سے الگ ہیں، مگر اس مقام میں آپ سے )کلمۃ حق ارید بھا الباطل)کے طور پر اقرار بالمعجزات صادر ہوگیا ورنہ آپ اول نمبر ہیں۔
قولہ:۔ صفحہ 42۔ آگے رہا ابن عباس سو چونکہ وہ معارض ہے کلام الہی کے مضمون مراد سے لہذا حسب الحکم قواعد تعدیل وترجیح ادلہ کے قابل قبول نہیں۔
اقول:۔اثر ابن عباس چونکہ بہ اسناد صحیح حافظ ابن کثیر ؒسے شمس الہدایت میں نقل کیا گیا ہے اور نیز مؤید ہے مضمون مراد من الایۃ یعنی"بل رفعہ اللہ الیہ "کو،جیسا کہ ابھی ثابت ہوچکا ہے کہ رفع موعود بہ جس کو مغائرت باقی رفع الدرجات سے بوجہ تحقق ووجود ان کے اورنہ موجود ہونے اس کے بروقت ایعاد یعنی وعدہ دینے کے ضروری ہے۔وہ بغیر رفع جسمی کے ممکن ہی نہیں۔اور رفع خاص بحسب الدرجہ بعد الموت کے احتمال کو ہونا ماضویت کا بہ نسبت ماقبل بل کے مانع ہے، کیونکہ مستلزم ہے عدم تاخر رفع کو واقعہ صلیبی سے۔اور یہ خلاف ہے مذہب قادیانی کے۔ناظرین پر ظاہر ہوگیا ہے کہ اس نرالے اور نئے مفسر کاکوئی فقرہ بسب جہالت یا افترء کے قابل قبول نہیں۔
قولہ :۔صفحہ 46۔علاوہ یہ کہ اس کے متن میں بھی خود ایک قسم کا اضطراب ہے کما سیجئ
اقول :۔نہیں بلکہ آپ کے ادراک میں فساد ہے "کماسیظھر انشاءاللہ تعالیٰ
قولہ:۔ صفحہ 46سطر18۔اور نیز معارض ہے خود ابن عباس کے اس اثر کے جو صحیح البخاری میں ہے ۔جس میں متوفیک کےمعنی ممیتک لکھے ہی۔
اقول :۔معارض جب ہوکہ ابن عباس قائل بہ تقدیم وتاخیر متوفیک ورافعک میں نہ ہو۔یا کہ شواہد تقدیم وتاخیر کے قرآن کریم میں بکثرت موجود نہ ہوں ۔یامتوفیک دال ہو۔تحقق وفات پر۔واذالیس فلیس کمامرمفصلا۔لہذا امام ہمام بخاری باوجود علم اس اثر کے اسی مسیح بن مریم کے نزول کا قائل ہے بشہادت تراجم فتدبر بلکہ مع عدم معارضہ مذکورہ اثر مذکور معاضد ہے ابن عباس کے ان آثار کو ، جن کو محدیثین نے نزول مسیح کے بارہ میں نقل کیا ہے ۔اور شمس الہدایت میں مذکور ہیں۔
قولہ:۔صفحہ ایضا،اور نیز مخالف ہے ان احادیث صحیح بخاری کے جن میں کما قال العبد الصالح فرمایا گیا ہے جس کی تفصیل آئندہ انشاء اللہ تعالیٰ آوے گی ۔پس بمقابلہ ان اربعہ متناسبہ کے اثر ابن عباس کا مؤلف کو کیوں کر مفید ہوسکتا ہے ۔شعر ؎
وھذا الحق لیس بہ خفاء
فدعی عن اسآت الطریق
اقول ۔اور نیز موافق ہے ان احادیث صحیح بخاری کے جن میں کماقال العبد الصالح فرمایا گیا ہے کما عرفت فی بیان الاجماع علی الرفع والنزول الجسمیین وستعرف۔پس باوجود ان اربعہ متعاضدہ کے استبعاد عقلی رفع جسمی میں مؤلف کو کس طرح مذبذب بما قال اللہ تعالیٰ وقال الرسول ﷺ کر سکتا ہے ۔
قولہ:۔صفحہ 47۔اب کہاں ہے فقدان محکی عنہا جس کو مستلزم وقوع کذب کا آیۃ میں آپ نے فرمایاتھاوالعیاذ باللہ ۔
اقول :۔اب وہاں ہی رہا فقدان محکی عنہا کا جو بر تقدیر تقدم رفع روحانی کے واقعہ صلیبی پر لازم تھا، خلاصہ ہے کہ بل رفعہ
 
Top