• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر128

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
معنی تو فاہ اللہ کے سوا قبض اللہ روحہ کے کتاب وسنت ومحاورہ عرب اور امثال عرب سےنکال دیوے۔سواب تک تمام مخالفین اس کاروائی میں ناکام اور عاجز ہیں۔الحمد للہ انہتی۔
اقول:۔ناظرین پر واضح ہوچکا ہے ۔کہ ہم نے بل رفعہ اللہ الیہ سے قطعی طور پر رفع جسمی ثابت کردیا ہے۔اوراحتمال رفع روحانی کاہباء منثوراکی طرح ہوگیا ۔جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے ۔اور آپ کے بے ربط مضامین سخیفہ کی قلعی کھل گئی ۔رہا تقدیم وتاخیر اور حدیث کماقال العبد الصالح اورمعنی توفیٰ کے ، سو وہ بھی عنقریب آویں گے،اور اشتہار بازی جو نئے پیغمبر نے مع اتباع کے طرز جدید عوام کو دھوکہ دینے اور سونے کی مچھلی پھنسانے کےلیے دام تزویر بنا رکھا ہے۔بھلا اہل عقل و دیانت کب اس دھوکے میں آتے ہیں،الحمد للہ کہ سینکڑوں پھنسے بھی ہوئے بھی تائب ہوگئے اور ہوویں گے۔اس مقام میں بھی ذکر تقدیم تاخیر کا جو ابن عباس سے مروی ہے اور جسے امروہی صاحب تحریف تصور کرتے ہیں مختصر طور پر ضروری ہے ۔
ناظرین پر واضح ہوکہ "متوفیک ورافعک کے متعلق مرزا صاحب معہ اتباع کے واہی اعتراض کا خلاصہ یہ ہے ۔کہ متوفیک لفظ جو پہلے ہے اس کامعنی پیچھے کیوں لیا جاتا ہے ۔کہیں اس تاخیر کوتحریف یہود بتلایا ہے۔کہیں فعل شیطانی کہا ہے۔جب ابن عباس جیسے جلیل القدر بھی ان دریدہ دہنوں سے نہیں بچے ،تو پھر اور کسی کو شکایت کونے کا منصب ہی کیا ہے ۔دیکھو شمس بازغہ متعلق وانہ لعلم للساعۃ کے۔
اس اعتراض کا جواب یہ ہے کہ ناظرین کتب اصول و معانی کو ملاحظہ فرمائیے کہ واؤکا حرف ترتیب کےلیے نہیں ہوتا۔یعنی یہ ضروری نہیں کہ جو پہلےذکر کیا جاوے واقعہ میں اس کا موجود ہونا بھی پہلے ہی ضرور ہو۔ دیکھو،اقیمو الصلوٰۃ ولا تکونو من المشرکین (روم،31) اس آیت میں پہلے نماز کا ذکر ہے بعد اس کے دفع شرک کا، توبقول مرزا صاحب چاہیے کہ نماز پہلے ادا کرے اور اس کے بعد شرک چھوڑے ۔اگر چھوڑ دے گا، تو حسب اجتہاد مرزا صاحب قرآن کے برخلاف ہوگا۔دوسری آیت "اقیمو الصلوٰۃ اتو الزکوہ ،جس شخص مالدار پر سال گذر چکا ہو،توبحسب قول مرزا صاحب اگر وہ نماز سے پہلے زکوۃ دیوے تو مخالف قرآن ہوگا۔جس کا کوئی قائل نہیں۔اس طرح تیسری آیت دیکھیںـ(رب موسیٰ وھارون)اور دوسری جگہ برب ھارون وموسیٰ فرمایا گیا ۔ یہ جادوگروں کے مقولہ کا بیان ہے ۔اور ظاہر ہےکہ انہوں نے ایک طور پر کہاہوگا۔یا تو پہلے موسیٰ اور اسکے بعد ہارون یا بالعکس بحسب قول مرزا صاحب ضرورہے کہ ایک آیت کو ان دونوں میں سے کاذب ٹھہرایا جاوے۔والعیاذ باللہ ۔ علاوہ اس کے کئی ایک مقام پرپہلے انبیاء کا ذکر پیچھے ہوا ہے اور پچھلوں کا پہلے ۔چنانچہكَذَٰلِكَ يُوحِي إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكَ اللَّـهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴿شوری،٣
ان آیات سے معلوم ہوگیا ہوگا کہ قادیانی کا زعم بالکل غلط اور دھوکا بازی ہے ۔جب واؤ کاترتیب کےلیے ہونا ضروری نہ ٹھہرا بلکہ محض جمعیت یعنی دو امروی کے متحقق ہونے پر دلالت کرتی ہےتو متوفیک کے معنی رافعک سے پیچھے موجود ہونے میں کون سی قباحت اورتحریف ہوگی،اس ہماری تقریر کے مطابق آیت کامعنی یہ ہوگا ۔کہ اے عیسیٰ میں ہی تجھ سے یہ معاملات قیامت تک کروں گا، رہا یہ کہ پہلے کون ہوگا،اورپیچھے کون اس کا ذکر نہیں،اس کودوسری آیت نے بیان کردیا ۔کہ رفع ہوچکا ہے ۔اور توفیٰ آئند ہوگی۔پھر یہ سوال کہ کلام خداعزوجل کانہایت فصیح و بلیغ ہے۔اس کا کیا سبب ہے کہ متوفیٰ کو پہلے لائے ہیں، آخر بلاوجہ تو نہیں ۔اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت مسیح کو بہ تقاضا ء بشریت یہود سے ہر وقت خوف رہتا تھا۔ان کی تسلی کےلیے اس لفظ کو پہلے فرمایا ۔یعنی اے عیسی میں ہی تجھے طبعی موت سے ماروں گا، یہ نہ ہوگا کہ تیرے تجھے تکلیف پہنچا سکیں ،محاورہ ہےکہ تسلی بخش کلام پہلے بولا جاتا ہےچنانچہ
 
Top