• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر130

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
اور ایام الصلح کا ایسے حیلہ سازی پر ہو،تو بغیر شرارت کے اس سے کیا ظاہر ہوگا۔اور اس کے ایام الشرکیوں نہ کہلائیں گے۔آپ لوگوں کی حدیث دانی کہاں گئی ۔کیا آنحضرتﷺ نے لسان وحی ترجمان سے نہیں فرمایا ۔ قال رسول اللہ ﷺ لعن اللہ الیھود والنصاری اتخذواقبور انبیاء ھم مساجد،کہ یہود اور نصاری کو اللہ لعنت کرے کہ انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنالیا ہے۔جب تم وفات مسیح اور پھر سری نگر میں اس کےمدفون ہونےکے قائل ہو تو بحسب حدیث مذکور چاہیےتھا،کہ یوزآسف کا مزار مسجود نصاریٰ ہو۔ورنہ آپ کے پاک فرما ن کا کذب العیاذ باللہ لازم آوے گا، اور ظاہر ہے کہ آج تک کسی نصرانی وغیرہ کو اس نرالی مزار کا علم ہی نہیں۔
قولہ:۔صفحہ48۔اس صفحہ کی بیسویں سطر سےلے کر صفحہ 61تک مولف شمس کاسفہ نے فائدہ جلیلہ کے ایک جملہ کو بھی نہیں توڑا ۔صرف تفریعات اور انتاجات نرالے بیان کیے یا متعلق بعضے آیات کے تفسیر لکھنے میں کمال دکھا یا ۔جس پر لسان الوقت یہ شعر پڑھ رہی ہے ۔
ھذا شکوک من غشاوۃ لیلھا
تصلی القلوب الی الطریق الاعوج
(یہ ایسے تاریک وسیا ہ شکوک ہیں جو دل کے ٹیڑھے راستہ پر لے جاتے ہیں)
فائدہ جلیلہ بمقابلہ فائدہ ذلیلہ
اقول:۔فائدہ ذلیلہ کہنے کا آپ کو جب استحقاق تھا ، کہ اس کے کسی ایک جملہ کو بھی توڑتے ، ایس اہی (بمقابلہ )کہنا اس وقت درست ہوتاکہ بالمقابل کوئی قواعد بیان فرماتے ، بغیر ان دونوں صورتوں کے ذلیل ہے اپنی ذلت ورسوائی پر ۔
قولہ :۔کما قال تعالیٰ فی سیاق الایۃ ماقتلوہ وما صلبوہ ، پس قرآن مجید سے ہی ثابت ہوا کہ یہود حضرت عیسیٰ کے قتل بالصلیب کے قائل تھے ورنہ کلمہ ماصلبوہ بالکل حشو ولغو ہوا جاتا ہے۔
اقول:۔ قرآن مجید سے ہی ثابت ہوا کہ فرقہ مرزائیہ بھی یہود کی طرح کاذب اور دھوکے میں ہے ۔کیونکہ جس طرح قرآن مجید ماقتلوہ سے قتل کی نفی فرمارہا ہے ایسا ہی ماصلبوہ سے صلیب پر چڑھانے کو بھی خلاف واقع ٹھہرارہا ہے ۔اور واضح ہو کہ ماخوذ ہے صلیب سے، کمافی مجمع البحار ولسان العرب، جس کا معنی خون اور چربی کا ہے۔اور سولی پر چؑڑھانے اور چار میخ کرنے سے بھی کیونکہ خون اور چربی بہتی ہے ۔لہذا اس شخص کو جو سولی پر چڑھایا جاوے مصلوب کہا جاتا ہے ۔اور یہ نہی کہ مصلوب کا اطلاق قبل از مقتولیت نہیں ہوسکتا ۔ ہاں سولی پر چڑھانا بھی چونکہ منجملہ اسباب قتل کے ہے اس وجہ سے صلیب کا اطلاق مسبب یعنی قتل پر ، بھی مجاز مرسل کے طور پر ہوسکتا ہے ، چنانچہ لسان العرب میں ہے ۔الصلب القتلۃ المعروفۃ۔اور روایت میں چونکہ قتل صلیبی کی نفی پہلے وما قتلوہ سے ہوچکی ہے لہذا ماصلبوہ سےمعنی قتل کا مجازی طور پر نہیں لے سکتے ، ورنہ کلام الہی لغو ہوا جاتا ہے الغرض اگر کل تصریحات ص ، ل ،ب پر نظر ڈالی جائے۔ اورایسا ہی صلب کے ماخذ یعنی صلیب کو جو نمعنی چربی یا بمعنی سولی کے ہے ملحوظ رکھا جاوے تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ صلب کا معنی سولی پر چڑھانا اور چار میخ کرنا ہے اور مرزا صاحب خود بھی ازالہ میں مسیح پر باوجود زندہ اتار لیے جانے کے اطلاق مصلوب کا کرتے ہیں ،کما سیجئ
قولہ ،اسکے علاوہ مؤلف خود حسب قول یہود قتل بالصلیب کا قائل ہے
اقول۔ معاذ اللہ دروغگوئم بروئے تو کا معاملہ کیسے شروع کردیا ۔ہمارا عقیدہ وہی ہے جس کے سب اہل اسلام قائل ہیں، یعنی مسیح علی نبینا ؑنہ مقتول ہوئے نہ صلیب پر دیئے گئے ، اصلاح بجائے عبارت مذکورہ کے یوں کہو(اس کے علاوہ مؤلف خود قتل بالصلیب کو یہود کا مزعوم ٹھہراتا ہے)
 
Top