• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر144

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
امور سے کوئی غرض نہیں ۔ناظرین صفحہ سابقہ کا بھی تحقیقی جواب اسی کو خیال کریں ،جس کو پہلے بھی ہم ایک دومرتبہ لکھ چکے ہیں ،پھر گذارش ہے کہ یہ کہاں سے ثابت ہوا کہ شبیہ کی لاش کو انہیں حواریین نے نکالا جو بروقت القاء شبیہ اور اٹھایاجانے مسیح کے موجود تھے،مسیح کو جنھوں نے نکالا تھا وہ تو وہی ہوں گے جو باتباع یہود اس کو مسیح کی نعش تصور کرتے تھے۔ورنہ ظاہر ہے کہ جو حواری اس کو کسی اور شخص کی نعش خیال کرتے تھے،ان کو کیا غرض تھی اس کے نکالنے کی ۔اگر کہا جاوے کہ دوسروں کو انہوں نےچشم دید واقعہ القاء شبیہ ورفع عیسیٰ سے اطلاع دی ہوگی۔اس کے جواب میں گذارش ہے کہ ایسی گڑبڑ میں جب تم لوگوں نے قرآنی فیصلہ چھوڑ دیا اور یہود کی خبروں کو معتبر سمجھا تو اتنا جم غفیر نصاریٰ کا باتباع یہود کے مصلوبیت کے قائل تھے۔اگر دس پندرہ آدمی کی بات ہزار ہا کے نہ سنیں تو جائے تعجب ومحل شکایت نہیں۔
قولہ:۔صفحہ 68کے آخری سوال کا حاصل :۔ابن عباس کے اثر میں تین مذہب ہیں:۔
1۔نصاریٰ یعقوبیہ کا جو الوہیت مسیح کے قائل ہیں۔
2۔مذہب نسطوریہ کا جوا بنیت کے قائل ہیں۔
3۔مذہب مسلمانوں کا جن کا یہ اعتقاد تھا کہ مسیح خدا کا بندہ اور اس کا رسول ہے۔جب تک اللہ نے چاہا ہم میں رہا ۔پھر اس کو اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف اٹھالیا ۔امروہی صاحب اب یہ دریافت فرماتے ہیں کہ شمس الہدایت کے مؤلف کا مذہب ان مذاہب ثلاثہ میں سے کون سا ہے۔اگر نسطوریہ یا یعقوبیہ کا ہے تو مسیح بوجہ الوہیت یا ابنیت آسمان پر اٹھایا جاسکتا ہے ۔اور اگر مسلمانوں کی طرح اس کو بندہ سمجھتا ہے توپھر باقی مرسلین و مقربین کی طرح مسیح کا بھی رفع درجات ہی ہوگا۔
اقول:۔جواب ہمارا مذہب تووہ مذہب ہےجوآنحضرتﷺ سےلے کرآج تک مسلمانوں میں چلا آیا۔یعنی مسیح خدا کا بندہ اور اس کا رسول ہے ۔جس کو بعد چندے آسمان کی طرف اٹھالیا ۔اور پھر دوبارہ ،حسب ہدایت آنحضرت ﷺکے دنیا میں اتر کو فوت ہوگا،اور نسطوریہ والا مذہب نہیں اور ایسے ہی مؤلف سب اہل اسلام کی طرح ان لوگوں کے مذہب سے بھی بیزار ہے جو لوگ آسمان پر چڑھنے کو بھی الوہیت یا ابنیت کا موجب ٹھہراتے ہیں۔جس کا مقتضیٰ بالطبع یہ ہے کہ سب فرشتے العیاذ باللہ یا خدا ہوں یا خدا کے لڑکے یا لڑکیا ں ،چونکہ اس مذہب والے لوگ یعقوبیہ ونسطوریہ سے بھی بہت ہی بڑھ گئے ہیں،لہذا موحدین اہل اسلام ان سے بیزار ہیں،توحید میں تو ایک آدھ شریک کی گنجائش بھی نہیں ہوسکتی ۔لکھوکھ ہا شرکاءکیسے سما سکتے ہیں۔
اسی صفحہ 69میں امروہی صاحب "بل رفعہ اللہ الیہ میں رفع روحانی ثابت کرنے کےلیے من تواضع للہ رفعہ اللہ اور ایسا ہی اللھم اغفرلی وارحمنی واھدنی وارزقنی وارفعنی کو پیش کرتے ہیں،ناظرین خیال فرما سکتے ہیں کہ ہم نے کب کہا ہے کہ ہر جگہ رفع سے مراد رفع جسمانی ہی ہوگا۔ ہمارا اور سب اہل اسلام بلکہ سب اہل محاورہ کا بل رفعہ اللہ الیہ سے رفع جسمی لینے پر سیاق وسباق اور قتل وصلب مدنظر ہے،جیسا کہ پہلے مفصل بیان ہوچکا ہے ،اور فائدہ جلیلہ کے قوانین کے مطابق امروہی صاحب نے رفع روحانی کی تقدیر پر تضاد ثابت کیا تھا، سووہ بھی ناظرین معلوم کرچکے ہیں کہ ہباء منثور ہوگیا ۔اب ہم باربار انہی مضامین کا ذکر مناسب نہیں سمجھتے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1۔قادیانی وامروہی ،
 
Top