• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر147

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
قسم انشائیہ ہوتا ہے نہ جواب قسم ،جیسا کہ اوپر لکھا گیا ہے۔اب ناظرین انصاف فرماویں کہ جملہ تفاسیر ادبیہ کی طرف یہ منسوب کرنا (کہ انشائیہ ہےنہ خبریہ )کیسا ناپاک جھوٹ ہے یا کس درجہ کی جہالت ہے۔میں بڑامتعجب ہوں کہ امروہی صاحب نے لیؤمنن کو انشائیہ بنا کر بغیر اظہار جہالت مذکورہ کے کون سا فائدہ اٹھایا ۔بالفرض اگر انشائیہ ہو تو قائلین بہ نزول المسیح کو کیا ضرر دیتا ہے۔بر تقدیر ارجاع ضمیر (قبل موتہ)کے مسیح رکی طرف پھربھی ہمارا ہی مطلب ثابت ہے۔
قولہ:۔صفحہ 70پس اگر آپ کو ان عیسیٰ لم یمت اٰہ کی تاویل ذیل منظور اور پسند ہے کہ حضرت عیسیٰ سولی سے نہیں مرے جو ملعون ٹھہرتے بلکہ مرفوع الدرجات ہوئے اور بروزی طور پر قبل قیامت کے مبعوث ہونے والے ہیں آخر تک فبہا ،ہم کو یہ تاویل کب مضر ہے،ہم بھی اس تاویل کو تسلیم کرتے ہیں۔ورنہ خلاف قواعد مسلمہ نحویہ کے آیت کے معنی مزعوم آپ کیوں کر کر سکتے ہیں ،
اقول:۔جب مطابق کتاب اللہ کے ان عیسیٰ لم یمت اٰہ حدیث بھی حیات مسیح پر شاہد ہے تو پھر ہم کو کون چیز باعث ہے تاویل یا یوں کہو تحریف مذکور پر ،اور آیت لیؤمنن بہ قبل موتہ کے انشائیہ یا خبر یہ ہونے کو اس تاویل میں کیا دخل ہے فلیتامل (ورنہ قواعد مسلمہ نحویہ الخ)یہ عبارت بالکل لغو اور غلط ہے الانتفاء الاستلزام المزعوم فتدبر،بہرحال دو بلاؤں میں سے آپ ایک بلا میں تو ضرور مبتلا ہوں گے۔یا تو علماء کرام کی مجلس میں حاضر ہوکر (والمطلوب لایکون ماضیا ولا حالا خبرا مستقبلا)کا مطلب پوچھ لیں یا تفسیر نویسی اور لاف زنی سے توبہ کریں ،
شعر ؎
وفے کفتے میزاننا لک اسوۃ'
ولمن خلاقبلک ممن لایعقل
اذا رجحت احدھماطاش اختھا
وانت لما فیھا تمیل وتسفل
قولہ:۔صفحہ 71کا حاصل علماء اہل اسلام نے مرزا صاحب کے بارہ میں جو کچھ فتوےٰ دیا ہے ،یہ علامت ہے مماثلت تامہ کی مابین مرزا صاحب اور مسیح اسرائیلی کی۔
اقول:۔صرف ایک ہی وجہ کو بیان فرما کر آپ مماثلہ تامہ کس طرح ثابت کرسکتے ہیں،آپ بقیہ وجوہات مماثلہ تامہ کیوں نہیں بیان فرماتے ،یوں کہنا چاہیے :۔
1۔تکفیر وتکذیب علماءاسلام کی ،
2۔وصف حلم میں اس حد تک ہونا کہ گھر بیٹھے علماء کو موٹی قلم سے لکھنا "اے بدذات فرقہ مولویاں ،"
3۔اپنے مماثل یعنی مسیح اسرائیلی کو مکار وفریبی اور زنا کار اور کسبی عورتوں کی اولاد میں سے کہنا ،(دیکھو ضمیمہ انجام آتھم صفحہ7)
4۔فقروفاقہ وزبد میں یہ کمال کہ بغیر مشک وعنبر ویاقوتین وپلاؤزردہ قورمہ کے گذارا نہیں،اسی طور اعلیٰ درجہ کے زیورات ولباس گھر میں بھی مستعمل ہورہے ہیں۔
5۔ترک دنیا کا یہ حال کہ طرح طرح کے حیلوں سے چندہ جمع کرانا،
6۔وصف خانہ بدوشی مسیح اسرائیلی کے برعکس گھر سے قدم باہر نہ رکھنا ،
7۔بجائے تجرید کے کئی نکاح کرنا ،یہاں تک کہ آسمانوں پر بھی آپ کے نکاح کی دھوم دھام ہوئی۔
8۔حقائق ومعارف قرآن کریم میں جو حال ہے وہ آپ نے فاضل اجل کی تحریر سے ظاہر ہوتا جارہا ہے۔
 
Top