• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر166

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
فلماتوفیتنی اور قدخلت من قبلہ الرسل اور انک میت وانھم میتون ،کی تفسیر اجماع کے بیان میں گذر چکی ہے۔باقی آیات کی تفسیر بھی اپنے اپنے موقع پر بحول اللہ وقوتہ ذکر کی جاوےگی،
صفحہ 83میں ثانیا سےلے کر شعر ناملائم تک کی تردید تھوڑے تامل سے ادنی طالب علم بھی سمجھ سکتا ہے ۔ناظرین کو ضرور ہے ۔کہ بوقت مطالعہ اس کتاب کے،رسالہ مردودہ اور امروہی کو پیش نظررکھیں ورنہ پورا لطف جواب کا حاصل نہ ہوگا،
قولہ:۔صفحہ 84تا87کے اعتراضات کا حاصل :۔ابوہریرہ کا یہ کہنا کہ فاقرؤان شئتم وان من اھل الکتاب الا لیومنن بہ قبل موتہ ویوم القیمۃ یکون علیھم شھیدا۔ (النساء 159)اگر اس خیال سے ہے جو مخالفوں کے ذہنوں میں جائے نشین ہے تویہ چندہ وجوہ سے باطل ہے۔
1۔اول توحصر صحیح نہیں،تمام اہل کتاب کا جو حضرت عیسیٰ کے رفع سےنزول تک ہوئے ہیں یا ہوں گےایمان لانا عیسیٰ کے ساتھ متصور نہیں،ایسا ہی جو اہل کتاب نزول آیۃ سے نزول مسیح تک مراد لیے جاویں تو بھی ممکن نہیں،اور اگر صرف وہی اہل کتاب مراد ہوں تو نزول مسیح کے وقت موجود ہوں گےتاہم صحیح نہیں،
1۔ایک تو اس تحصیص کےلیے کوئی مخصص موجود نہیں۔
2دوئم ہزاروں اہل کتاب بقول مخالفین جہاد سے اور لاکھوں مسیح کی دعا سے اور کچھ دباؤ سے ہلاک ہوں گے۔
3۔اہل کتاب کا موجود رہنا قیامت تک بحکم وجاعل الذین اتبعوک فوق الذین کفرواالی یوم القیمۃ واغرقنا بینھم العداوۃ والبغضاء الی یوم القیمۃ ۔وغیر ذالک من الایات۔
4۔ایمان لانا جملہ اہل کتاب کا دور محمدی ﷺ میں حضرت عیسیٰ پر بےمعنی ہے
ویوم القیمۃ یکون علیھم شھیدا۔ نساء ٍ159۔بھی چسپاں نہیں ہوسکتی۔کیونکہ مطابق لتکونواشھداء علی الناس ویکون الرسول علیکم شھیدا ،کےامت محمدیہ تمام امم کےلیے گواہ ہے۔اور آنحضرتﷺ اپنی کل امت کے لیے شہید اور گواہ ہیں۔
پہلے اعتراض کا جواب:۔
حصر صحیح ہے۔اور مراد وہ اہل کتاب ہیں جو نزول مسیح کے وقت موجود ہوں گے۔اور دلیل تخصیص کی ایجاب ہے جو استثنا من النفی سے مستفاد ہوا ہے ۔نظیر اس کی قرآن مجید سے ( اٰمن الرسول بما انزل الیہ من ربہ والمومنون ہے ،اور ایسا ہی کل اٰمن باللہ کیونکہ م" ما انزل الیہ من ربہ "مجموعہ ان آیات کا ہے جو امن الرسول الخ ،کے نزول تک اتر چکی تھیں ۔اور اس مجموعی کے ساتھ من جملہ مومنین میں سے انہی مومنین کا متحقق ہوا۔ج ومجموعہ کے نزول کے وقت موجود تھے،اور پہلے اس مجموعہ کے نزول سے مرگئے تھے ،ان کا ایمان تفصیلی صرف انہی آیات کے ساتھ جو ان کی موجودگی میں اتری تھیں متحقق ہوا لہذا مؤمنین ان آیات کے ساتھ تعمیل کرنے کےمکلف بھی نہ تھے ،جو ان کے پیچھے اتریں ۔مثلاجو صحابہ مدینہ طیبہ میں علی صاحبہا الصلوۃ والسلام قبل ازنزول تحویل قبلہ فوت ہوگئے تھے وہ بیت المقدس کی طرف نماز پڑھنے کے ساتھ مکلف تھے ،الغرض ایجاب میں حکم مثبوت الشئی للشئی ہوتا ہے۔اور ثبوت شئے بشئے فرع ثبوت المثبت لہ ایک مقدمہ مسلمہ ہے لہذا( وان من اھل الکتاب الالیؤمنن بہ )میں مراد وہی اہل کتاب ہوں گے جو در وقت نزول مسیح موجود ہوں گے۔
 
Top