• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر177

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
قولہ صفحہ 96:۔ویصلی علیہ المسلمون ۔نماز جنازہ توہر ایک مسلمان کے اوپر پڑھی ہی جاتی ہے۔اس بیان کےلیے کوئی غرض خاص چاہیے ،سومعلوم ہواکہ مراد اس جملہ سے مفہوم مخالف کے طور پریہ ہے کہ جو لوگ اس پر نماز جنازہ نہ پڑھیں گےوہ مسلمان نہیں رہیں گے،غرض کہ حدیث کے تمام جملے مسیح موعود موجود پر بخوبی صادق ہیں۔انتہی مختصرا۔
اقول:۔ویصلی علیہ المسلمون کا مطلب تویہ ہے کہ مسیح چونکہ بعد النزول حاکم بشرع محمدیﷺ ہوگا۔لہذا اس کا جنازہ بھی مطابق اسی شریعت کے مسلمان پڑھیں گے،اورنیز چونکہ اس نے بعد النزول دین نصرانیت وغیرہا کو باطل اورہلاک کردیا ہوگا۔لہذا اس پر نماز پڑھنے والےسارے ہی مسلمان ہوں گے۔اور کوئی غیر مسلم باقی نہ ہوگا،تاکہ اس کی طرف یصلی علیہ کی نقیض لایصلی علیہ منسوب کی جاوے ،گویا بموجب قاعدہ مقررہ (ترتب الحکم علی المشتق یدل علی علیہ الماخذ )کے جب نماز جنازہ پڑھنے کی علت اسلام ٹھہرا توعدم اسلام سبب ہوا جنازہ نہ پڑھنے کےلیے ۔ مگر چونکہ عدم اسلام کا محل یعنی غیر مسلم باقی نہ رہا تولا یصلیٰ علیہ کی نسبت کسی کی طرف متصور نہ ہوگی۔اور نیز تصریح ویصلی علیہ المسلمون کے ساتھ دفع ہے اس وہم کا جوناشی ہے دلیل استصحاب سے،یعنی یہ خیال نہ کیا جاوے کہ مسیح کا جسم بعد الوفات بھی بغیر از نماز وتدفین آسمان کو اٹھایا جاوے گا،جیسا کہ عندالرفع حالت حیات میں اٹھایا گیا تھا، بلکہ اس وقت بوجہ تحقیق وفات کے باقی موتی کی طرح تجہیر وتدفین کی جاوے گی،بعد اس کے بہ نسبت مفہوم مخالف امروہی صاحب کے گذارش ہے کہ بے شک یہ مفہوم مخالف ہے سیاق اس حدیث ونظائرہ سےمعہذا اس میں خود غرضی بھی ہے ،کیونکہ قبل از مرگ واویلا کی طرح گویا ابھی سے قادیانی صاحب پر نماز جنازہ کا اہتمام ہورہا ہے،یعنی حدیث سے ثابت ہے کہ اس پر نماز جنازہ نہ پڑھنے والا اسلام سے خارج ہوگا، مگر یاد رہے کہ یہ اہتمام بالکل عبث وفضول ہےفتفکر ،
قولہ:۔صفحہ 97۔والحمدللہ کہ یہ پشیین گوئی مخبر صادق کی اس مسیح موعود اورمہدی معہود پر پوری طور پر صادق ہے۔فالحمدللہ ۔
اقول:۔حدیث شریف پر الحمد للہ پڑھنا کیسا بے ربط ہے،بجائے اس کے استغفراللہ واتوب الیہ پڑھنا چاہیے تھا،معلوم ہوکہ بعد تعیین اس امر کے کہ مراد احادیث میں وہی مسیح ابن مریم ہے نہ مثیل اس کا ،ہم کو کوئی ضرورت ایسے فضول تحریفات کے جواب دینے کی نہیں ،مگر تاہم ناظرین کے افادہ واطمینان کےلیے ہر ایک تحریف کا جواب لکھا جاتاہے۔
قولہ:۔صفحہ 97۔98کا حاصل ۔مسلم کی حدیث پر جس میں امامت عیسیٰ کا بھی ذکر ہے تین اعتراض کیے ہیں ،اول یہ حدیث معارض ہے ان احادیث صحیحہ کےجن میں مسیح موعود کا انکار ازامامت مذکور ہے ،دوسرا ثابت ہوچکا ہے کہ مسیح موعود کےوقت جہاد موقوف ہو جاوے گا،اوراس حدیث میں جہاد کا ذکر ہے،تیسرااس حدیث میں لفظ تنزل الروم بالاعماق اوبدابق موجود ہے۔چنانچہ مسیح ابن مریم کی نسبت فینزل عیسیٰ ابن مریم وارد ہوا ہے۔پس چاہیے کہ عیسیٰ ابن مریم کا نزول بھی ایسا ہی ہو جیسا کہ روم کا نزول اعماق یا دابق میں ۔
اقول:۔پہلے اعتراض کا جواب :۔یہ تعارض ہمارے مدعیٰ کو جو نزول مسیح کا ہے (بعینہ لابمثیلہ )مضر نہیں ،حضرت عیسٰی بعد النزول امامت سے انکار کریں یا نہ،بہرحال نزول تو مشترک الثبوت ہےبین الحدیثین ،حافظ ابن کثیر یا علامہ سیوطی کالانا ان احادیث کا اپنی تفاسیر میں بھی اثبات رفع ونزول جسمی کےلیے ہے،اور ایسا ہی شمس الہدایت میں نقل کرنا ان کا بھی اسی غرض سے ہوا۔غایۃ مافی الباب امامت مسیح کےمسئلہ میں تعارض کا وجود اگرمؤثر ہوا توہمارے اور مفسرین کے مدعٰی کی طرف متجاوز نہیں ہوسکتا اور نہ حدیث کی صحت کو مضر ہوسکتا ہے،مسلم کا لانااس حدیث اپنی صحیح میں جس کا صحت پر کل محدیثین کا اتفاق ہے کافی ثبوت ہے اسکی صحت کےلیے اورمسیح ابن مریم کی امامت بروقت نزول نہ سہی دوسرے اوقات میں چونکہ ثابت ہے۔چنانچہ شرح عقاید نسفی میں اس امر کی تصحیح کی گئی ہے کہ عیسیٰ لوگوں کی امامت کریں گے اور مہدی ان کا اقتداء کریں گے،کیونکہ وہ افضل ہے۔لہذا اسی کی امامت اولیٰ ہے ،انتہی،اور محدیثین ے تطبیق کی
 
Top