• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر179

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
نہ صرف بوجہ احادیث صحیحہ کے اصول علمیہ کے مطابق بھی مضحکہ طفلان ہیں،بھلا صاحب فرمائیے جب یکسر الصلیب کا جملہ مفہوم مخالف کے طور پر دجال کے نصاریٰ میں سے ہونے پر دال ہے تو پھر جملہ "ویھلک اللہ فی زمانہ الملل کلھا الاالاسلام مفہوم مخالف کے طور پر دجال کے یہود ونصاریٰ وہنود وغیرہ وغیرہ میں سے ہونے پر کیوں نہیں دلالت کرتا۔بحسب اجتہاد عالی چاہیے کہ دجال جتنے گروہ دنیا میں بغیر اہل اسلام کے ہیں سب میں سے ہو۔حالانکہ حدیث صحیحہ سے اس کی شخصیت ثابت ہےاور واحد باشخص کا مختلف گروہوں سے ہونا ممکن نہیں،
تیسرے اعتراض کا جواب ،فاذارآہ ذاب کمایذوب الرصاص'میں ذاب بمعنی قرب الی الذوبان کے ہے یعنی دجال مسیح ابن مریم کو دیکھتے ہی قریب پگھلنے کے ہوجاوے گا،اس پر قرینہ اس کا مابعد ہے فیضع حربتہ بین ثندوتیہ فیقتلہ جو اسی حدیث میں موجود ہے۔کیونکہ پگھلنے کے بعد وضع حربہ نہیں ہوسکتا ۔
قولہ:۔صفحہ 100سے 103تک کا حاصل صرف دوہی باتیں ہیں۔ایک فتن دجالیہ دین اسلام میں اس وقت بکثرت وارد ہورہی ہیں جن کے ورود کا مقتضیٰ طبعی یہ ہے کہ مسیح موعود کا زمانہ بھی یہی ہو۔دوسرا قولہ فانا حجیج کل مسلم وان یخرج من بعدی فکل حجیج نفسہ ۔اس جملہ سے صاف ثابت ہوا کہ دجال سے جنگ بہ حجت وبرہان ہوگانہ تیغ وسنان سے۔قرآن مجید میں حاج ابراہیم اور حاجہ قومہ اور اتحاجونی فی اللہ حاجتم اورفلم تحاجون موجود ہیں جن میں مناظرات علمیہ کا بیان ہے،تیغ وسناں کا نہیں ،انتہی ۔
اقول:۔پہلے مضمون کی تردید ۔ہاں صاحب ہم بھی مانتے ہیں کہ فتن دجالیہ کا شروع دین اسلام میں ہوگیا ہے ،اس سے بڑھ کر کیا ہوگاکہ قرآن کریم اور سنت صحیحہ کی تحریف ہورہی ہے ۔جس کا طبعی مقتضیٰ یہ ہے کہ سچا مسیح نازل ہوکر دجال شخصی کوجو عنقریب آنے والا ہے بمعہ چیلوں چانٹوں اس کے جو ابھی سے تحریف میں شروع ہورہے ہیں۔قتل کرے۔
دوسرا اعتراض کا جواب پہلے گذر چکا ہے،
قولہ:۔صفحہ 103اور104کا حاصل ۔ابی امامہ باہلی والی حدیث کے اس ٹکڑے مسطورہ ذیل پر حملہ کہ "وانہ یخرج من خلۃ بین الشام والعراق)کہ یہ جملہ معارض ہے دوسری حدیثوں کے،کیونکہ شام وعراق حجاز سےشمال کی طرف واقع ہے ۔دیکھو نقشہ جات اور جغرافیہ ۔اور دوسری حدیث صحیح مسلم سے معلوم ہوتا ہے دجال کا خروج مشرق کی طرف سے ہے کما فی المسلم واوما الی المشرق رواہ المسلم ،دوسرا اعتراض اس پر کہ وانہ اعوروان ربکم لیس باعور کو اگر ظاہر پر رکھا جاوے تو چاہیے کہ جو شخص اعور نہ ہو وہ رب ہوسکے ،ہاں تاویلی معنیٰ درست ہوسکتا ہے یعنی دنیوی امور کی بصارت والی آنکھ اس کی درست ہوگی ۔اور دینی امور کی آنکھ اس کی معدوم ،تیسرااعتراض اس پر وانہ مکتوب بین عینہ کا فریقرہ کل مومن کاتب وغیرکاتب ،یہ کیوں کر ہو سکتا ہے کہ کاتب وغیر کا تب دونوں کو اس کا علم برابر ہوجاوے ،یہ تو نص قرآن مجید کے برخلاف ہے۔قال اللہ تعالیٰ ھل یستوی الذین یعلمون والذین لایعلمون ۔زمر۔9۔
اقول:۔پہلے اعتراض کا جواب :۔ہم نے نقشہ جات وجغرافیہ کا دیکھا۔مگر عراق کا حجاز سے شمال کی طرف واقع ہونا جیسا کہ آپ فرماتے ہیں بالکل جھوٹ اور لغو ہے ۔ہاں شام بے شک حجاز سے شمال کی طرف واقع ہے ۔اور عراق عجم حجاز سے بالخصوص مدینہ طیبہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنا خنجر دجال کے دوپستانوں کےدرمیان رکھیں گے،ثندوہ ۔پستان مرد (منجد)
 
Top