• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر184

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
ہےجو بمعہ اپنے ماتحت پادریوں کےہلاک ہورہا ہے ،یعنی مسیح موعود قادیانی اس کو ہلاک کررہا ہے۔
اقول:۔ناظرین خداراانصافے ،حدیث شریف کے ساتھ کس قدر تمسخر ہورہا ہے۔میں کہتا ہوں یہ تحریف نہایت بعید ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔اگر بالضرور آپ کو خلاف مرضی آنحضرتﷺکے بکواس کا شوق ہے توپھر مناسب تریہ معلوم ہوتا ہےفی قتلہ عندباب لد کا معنی یہ ہوکہ مسیح موعوددجال کا قتل کرےگالدھیانہ کےدروازہ کے نزدیک قادیان میں۔دجل یعنی تحریف وغیرہ توعرصہ سے واقع ہورہی ہے۔اب دیکھیے مسیح موعود کب تشریف لاتےہیں ،ایسےواہیات مضامین کا جواب کیا لکھا جاوے۔جواب تویہی مناسب معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جیسا شخص پیدا ہو۔ایھاالناظرون آیت اور حدیث کی تحریف سنی نہیں جاتی ورنہ ہماری اور ان کی کوئی عداوت وغیرہ نہیں۔
قولہ:۔صفحہ 119کا حاصل :۔طلوع الشمس من مغربھا کے متعلق لکھتے ہیں کہ یہ مخالف ہے۔ وَالشَّمْسُ تَجْرِي لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا ۚ ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ ﴿یسین۔٣٨ ﴾کےلیے ۔ہاں تاویلی معنی صحیح ہوسکتا ہے کہ مراد اس سے یہ ہوکہ آفتاب توحید اسلام کا طلوع مغرب سے ہوگا،چنانچہ امریکہ اور یورپ کے ملکوں میں آفتاب توحید کا طلوع ہوچلا ہے۔
اقول:۔صحیحین میں مذکور ہے کہ (مستقرھا۔تحت العرش)سو آفتاب کا چلنا اپنے قرار گاہ کی طرف بہر تقدیر ہوسکتا ہے۔خواہ آفتاب کا طلوع مشرق سے ہویا مغرب سے ،اور تاویلی معنی آپ کا بالکل لغو ہے ۔کیونکہ مسلم وغیرہ کی حدیث میں وارد ہے کہ تین علامات کے ظہور کے بعد کسی نفس کو ایمان لانا یا عمل صالح کرنا نفع نہ دے گا،مغرب سے آفتاب کو طلوع الخ اب امروہی صاحب کے نزدیک معنی یہ ہوگا،کہ امریکہ اور یورپ میں ظہور اسلام کے بعد کسی نفس کو ایمان لانا نفع نہ کرے گا، نعوذ باللہ من ھفوات الجاھلین ۔
قولہ:۔صفحہ 119سے 129تک۔
اقول:۔ادنیٰ طالب علم بھی ان صفحات کے مضامین کو رد کرسکتا ہے صفحۃ 121میں ریل گاڑی پر دابۃ الارض کا اطلاق ثابت کرنے کےلیے قاموس کی عبارت ذیل کو سند لاتے ہیں ۔والدابۃ مادب من الحیوان وغلب علی مایرکب ،جس سے صاحب قاموس کا یہ مطلب ہے کہ غالبا دابتہ کا اطلاق انہیں حیوانات پر ہوتا ہے جن پر سواری کی جاوے۔
قولہ:،صفحۃ 129اور130کا حاصل : ۔یدفن عیسیٰ ابن مریم مع رسول اللہ ﷺ وصاحبیہ فیکون قبرہ رابعا ۔جس کو بخاریؒ نے اپنی تاریخ میں اخراج کیا ہے۔اس پر امروہی صاحب کے چند خدشات ۔اول یہ معارض ہے دوسری روایت کے جوعینی میں لکھی ہے ۔ قیل یدفن فی الارض المقسۃ پس بحکم اذاتعارضاتساقطا کے۔ساقط الاعتبار ہوویں گے۔دوسرا یدفن معہ وفی قبری کے کیا معنی ہیں۔معیت زمانی بھی لزوم کذب کی وجہ سے مراد نہیں ہوسکتی اور معیت مکانی بھی دوراز عقل ونقل ہے کہ آنحضرتﷺ کا مزار شریف اکھاڑاجاوے ۔اور حضرت عیسیٰ آپ ﷺ کی قبر شریف میں دفن کیے جاویں ،اور اگر لفظ معہ اور قبری سے بتاویل بعید آپﷺ کا مقبرہ مراد لیا جاوے تومعارض ہے حدیث ذیل سے ۔ قالت لما قبض رسول اللہ ﷺ اختلفوافی دفتہ فقال ابوبکر سمعت من رسول اللہ ﷺ شئیا قال ماقبض اللہ نبیا الا فی الموضع الذی یحب ان یدفن فیہ ادفنوہ فی موضع فراشہ ۔ اخیر کا فقرہ چاہتا ہے کہ عیسیٰ بن مریم موضع فراش اپنے مدفون ہوں ۔اور ظاہر ہے کہ موضع فراش عیسیٰ کا آنحضرتﷺ کا روضہ علی صاحبہا الصلوۃ والسلام تو نہیں تھا۔لہذا یہ حدیث روضہ پاک میں مدفون ہونے مسیح بن مریم سے مانع ہے۔
اقول:۔قیل یدفن والی روایت ،جس کے ضعیف ہونے پر قیل دال ہے۔بخاری کی روایت کو معارض نہیں ہوسکتی ۔کیونکہ
 
Top