• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر194

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
صفحۃ 161کے اخیر سے صفحہ 163تک کا حاصل :۔درمنثور وغیرہ میں جو تقدیم وتاخیر مروی ہےاس کی نسبت سوال کیا جاتا ہے کہ اول تو آپ ان مرویات کی اسناد اور اس کے رجال کی توثیق مثل اس اثر ابن عباس کے جو صحیح بخاری میں مندرج ہے علی شرط البخاری ثابت کیجئے بعد اس کے ہم سے جواب لیجئے ۔
2۔ہماری تطبیق بین النصوص پر کوئی حاجت نہیں جو تقدیم تاخیر کا قول کیا جاوے۔
3۔تفسیر عباسی کی نسبت بحوالہ مجمع البحارواتقان وقول شافعی ثابت ہوچکا ہے کہ اس کی روایت کا سلسلہ جھوٹا ہے۔بس قرآن مجید کی ترتیب نظم میں تقدیم وتاخیر کو ایسے کذابین کےمرویات سے ہم تسلیم نہیں کرتے ۔
اقول:۔امام بخاریؒ اور صاحب مجمع البحار اور صاحب اتقان اورامام شافعی کا چونکہ مذہب وفات مسیح بعد انزول کا ہے۔چنانچہ پہلے ثابت ہوچکا ہے ۔توبرتقدیر ارادہ معنی ممیتک کے متوفیک سے یہ سب حضرات تقدیم وتاخیر کے قائل ہوں گے۔کیونکہ بغیر اس کے قول بالوفات بعدالنزول کاکوئی معنیٰ نہیں ،لہذا ہمارے مرویات توانہی کے مرویات ٹھہرے ،صراحۃ یا اقتضا،اگر آپ کو ان کی جرح والتعدیل پر اعتماد ہے تو اندریں صورت ان کے مذہب کا تخالف کیا معنیٰ رکھتا ہے ان کے مذہب سے برخلف ہونا تو اسی وجہ سے ہے کہ ان کا قول قابل اعتبار آپ کے نہیں۔پس چاہیے کہ تفسیر عباسی کی نسبت ان کی جرح بھی ساقط الاعتبار ہو۔بناء برآں بہ نسبت تفسیرعباسی کے آپ تو جرح نہیں کرسکتے ۔مگر ہمارے نزدیک چونکہ ان بزرگوں کی جرح بوجہ اتحادمذہب کے غیر معتمدبہ نہیں ٹھہر سکتی ۔لہذا ہم کو عباسی کا مجروح ہونا مسلم ہے۔مگر عباسی کی نقل سے ہم کو اثبات مدعی کا مقصود نہیں بلکہ صرف شواہد وتوابع کے طور پر ذکر کی گئی ہے ۔پہلے بھی گذر چکا ہے کہ ہماری مرویات بخاری کے اثر ابن عباس کے برخلاف نہیں بلکہ اس کےلیے متمم ہیں۔قطع نظر ہماری مرویات سے آپ ہی فرمائیے ۔کیا جس شخص کا مذہب وفات بعدالنزول کا ہے وہ بعد ارادہ معنی ممیتک کے متوفیک سے ترتیب نظم اور ترتیب تحقق ووجود کو باہم مطابق خیال کرسکتا ہے ؟ہر گز نہیں۔ہم نے توآپ کے مسلمات کو پیش کیا تھا یعنی علامہ سیوطی کے تالیفات ومذہب کو،دیکھوازالہ اوہام جلد اول۔اب آپ کو بغیر اس آڑ کے بچنا مشکل نظرآیا کہ اپنی مسلمات کی نسبت اسناد میں کلام کیا جاوے ۔مگر معلوم ہوکہ تاڑنےوالے توتاڑگئے ہیں،ایھاالناظرون جب کسی نے مثلا مشکوۃ کو مسلم الثبوت مان کر مناظرہ شروع کیا ہو۔اور اس کے مقابل اپنے مدعیٰ کاثبوت مشکوۃ سے دے دیا ہو۔اور پھر اس نے مشکوٰۃ کے قول رواہ فلان پر اسناد طلبی کی ۔توکیا اس سے یہ ثابت نہیں ہوتاکہ یہ شخص اپنے مسلم شدہ سے انکار کیے جاتا ہے ۔تسلیم کو بھی معاف کیا۔مگر آپ پہلے ہماری مرویات اور بخاری کے اثر کے مابین ثابت توکریں ۔بعد اس کے ہم تطبیق وتوثیق بیان کریں گے۔یادرہے جس شخص کی مرویات کو آپ لیں گے۔وہ اجماعی عقیدہ کے برخلاف ھرگز نہ ہوں گے۔الا درصورتے کہ آپ اس شخص کی نسبت بالتصریح یا بالاقتضاء مع لحاظ مذہب اس کے قول بہ نزول بروزی ثابت کریں۔ودونہ خرط القتاد۔
2۔آپ کی تطبیق بین النصوص مستلزم ہے۔انکار یا تحریف احادیث متواترہ اور نیز مخالف اجماع کو، اس لیے قابل اعتبار نہیں۔لہذا اہل اجماع کی تطبیق ہی معتبر رہی ۔اور تقدیم وتاخیر انہونی بات نہیں ،اس کے شواہد موجود ہیں۔
3۔تفسیر کی نسبت جواب نمبر 1میں لکھا گیا ہے۔
صفحہ ا63سے صفحہ 171تک تقدیم وتاخیر کے شواہد پر جو ہم نے تفسیر اتقان سے دفع استبعاد کےلیے پیش کیے تھے ان پر امروہی صاحب کے کلام سےپہلے یہ جتلانا ضروری سمجھا جاتا ہے کہ اس مقام میں حریف مقابل نے ہمارے مدعیٰ کو تسلیم کرلیا ہے ۔یعنی یہ مان لیا ہے۔کہ
 
Top