• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر212

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
ﷺورایت عیسیٰ رجلا مربوع الخلق الی الحمرۃ والبیاض،ظاہر ہےکہ جو رنگ گندمی ایسا ہو کہ مائل ہوسرخی اور سپیدی کی طرف اس کو احمر یا سرخ نہیں کہا جاسکتا ۔
اقول:۔ایہاالناظرون غور فرماویں یہ روایت توہماری ہی تاویل کی مؤید ہے۔کیونکہ جب سرخی اور سپیدی ملی ہوئی ہوں تو اس صورت میں بہ لحاظ اختلاف جہت والاعتبار کے آدم بھی کہا جاتا ہے۔اور احمر بھی ،امروہی صاحب کا مطلب یہ ہے کہ حدیث ضرور ہمارے مسیح اقدس کوملے۔مگر ہنوز دہلی دوراست ۔خواص والہامات وغیرہاجو پہلے اسی رسالہ میں لکھے گئے ہیں۔قادیانی صاحب کو محرام رکھتے ہیں۔آپ کاجغرافیہ وطب وغیرہ تاویلات یا تحریفات چند حمقا کو دھوکہ دے سکتےہیں۔اس مقام پر ہم اسی قدر جواب میں کافی سمجھتے ہیں کہ کسی اہل علم نے آپ کے خرافات کو آج تک گوزشتر سے زیادہ کوئی وقعت نہیں دی۔ایھاالناظرون شمس الہدایت اور شرح حدیث کو بالمقابل رکھ کر ملاحظہ فرمائیے ،ان صفحات کے بقیہ مضامین کی تو طلبہ بھی دھجیا ں اڑا سکتے ہیں۔
قولہ:۔صفحہ 233کاحاصل :۔شمس الہدایت میں جو لکھا ہے کہ حدیث لوکان العلم معلقا بالثریا لنالہ رجل من ابناء الفارس کا مصداق سلمان فارسی ہے ۔اس پر فرماتے ہیں ۔شرم شرم شرم "صحیحین کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آیت (واخرین عنھم لما یلحقوابھم ،جمعہ ۔3)جب اتری توصحابہ نے پوچھا کہ یہ کون لوگ ہیں۔توآپ ﷺ نے سلمان فارسی کے کندھے پر ہاتھ مبارک رکھ کر فرمایا ۔لوکان الایمان معلقا عندالثریا لنہ رجل من ھؤلاء ۔اور سلمان فارسی چونکہ اصحابی تھے لہذا ہرگز نہیں ہوسکتا کہ وہ لما یلحقوابھم کے مصداق بنیں،
اقول:۔شمس الہدایت میں تو اس حدیث کی نسبت نہیں لکھا گیا کہ اس کا مصداق سلمان فارسی ہیں۔بلکہ لوکان العلم معلقا بالثریالنالہ رجل من ابناء الفارس کے متعلق کلام ہے۔اور صفحہ 76سطر4میں عبارت ذیل (مصداق ہونا اس حدیث کا ثابت ہوتا ہے )سے مراد یہی حدیث ہے نہ صحیحین کی حدیث،الغرض صحیحین والی حدیث کے فقرہ (فوضع النبی ﷺالخ) کو قرینہ ٹھہرایا گیا ہے اس پر کہ غیر صحیحین والی حدیث میں مراد رجل سے سلمان فارسی ہے۔دیکھو شمس الہدایت صفحہ 75۔تو اس حدیث میں رجل سے مراد یا توواحد شخصی ہے اوریا جنس فارسی برتقدیر اول یہ حدیث جواب (من ھؤلاء یارسول اللہ ) سوال کا بوجہ جمعیت (اخرین )اور ھولاء )کے نہیں ہوسکتے ۔تاکہ سلمان فارسی بوجہ (لما یلحقوبھم )کے مصداق اس حدیث کانہ سکے۔بلکہ آپ ﷺکاارشاد سلمان فارسی ہے ۔اور برتقدیر ثانی لنالہ رجل اور لنالہ رجال کا مال ایک ہوگا ۔اس صورت میں بقینہ واٰخرین منھم لم یلحقوابھم اور سوال من ھولاء یارسول اللہ کی دونوں حدیثوں کا مصداق اہل فارس میں سے وہی ہوں گے جو شرافت صحبت سے مشرف نہیں۔اس شق کا ذکر وجہ ثانی میں کیا گیا ہے۔دیکھو شمس الہدایت کی عبارت ذیل (اور ثانیا اگربہ لحاظ جمعیۃ لفظ رجال اور ھولاء کے جنس سے مراد ہو) یعنی لفظ رجل سے جو (لنا لہ رجل)میں واقع ہے ۔اگر کہا جاوے لنالہ رجل اور لنالہ رجال کا ارشاد پاک بجواب سوال (من ھولاء یارسول اللہ)کے ہی ہوا ہے ۔لہذا رجل سے مراد بالتعین جنس فارسی ہے نہ واحد شخصی ۔توجوابا گذارش ہے کہ شمس الہدایت کی عبارت کامطلب ابطال دلیل خصم کا ہے ۔بجمیع شقوقہ ومحتملاتہ ،پس امروہی صاحب کا شرم ،شرم ،شرم۔گوشرم ،شرم شرم ہے کہ العلم خیروالجہل شر قضیہ مسلمہ ہے۔الحاصل قادیانی کسی صورت میں اس حدیث کا مصداق نہیں ہوسکتا۔کیونکہ اس نے بجائے (لانے اور اتارنے ) کے علم کو گم کرناچاہاہے۔
قولہ:۔صفحہ 234کاحاصل :۔خراسان فارس کا صوبہ ہ ۔اور سمر قند خراسان میں ہوا تو سمر قند فارس میں ہی ہوا ۔لہذا قادیانی
 
Top