• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر218

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
وَكَذَٰلِكَ بَعَثْنَاهُمْ لِيَتَسَاءَلُوا بَيْنَهُمْ ۚ قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ كَمْ لَبِثْتُمْ ۖ قَالُوا لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ ۚ قَالُوا رَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا لَبِثْتُمْ فَابْعَثُوا أَحَدَكُم بِوَرِقِكُمْ هَـٰذِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ فَلْيَنظُرْ أَيُّهَا أَزْكَىٰ طَعَامًا فَلْيَأْتِكُم بِرِزْقٍ مِّنْهُ وَلْيَتَلَطَّفْ وَلَا يُشْعِرَنَّ بِكُمْ أَحَدًا ﴿کہف۔١٩
3۔افسوس ہے امروہی صاحب کے ایمان پرکہ اس نے آنحضرت ﷺ کے بیان ذیل ( فقال یجزیھم ما یجزی اھل السمآء )پر گستاخانہ بکواس کی۔یعنی جس نے طعام کے معنی بغیر گندم وغیرہ کے تسبیح وتہلیل لیا ہے وہ بے تمیز ہے ۔اسکو قرآن کریم کے کلما ت کے معنی حقیقی ومجازی سے خبر نہیں ۔اے مؤلف تم کو ہمارے پیغمبر افضل الاولین والآخرین سے کیا عداوت اور دشمنی ہے کہ ہر جگہ آپ ﷺ کی ارشاد پاک اور قرآن مجید میں تعارض ٹھہرادیتے ہو۔ذرا( اوتیت القرآن ومثلہ معہ ) کا بھی خیال رکھواتنی عداوت تو پادریوں ۔آریوں وغیرہ نے بھی نہیں کی کہ قرآن وحدیث میں ایسابے دخل کریں ۔
4۔عدم اکل وما من شانہ ان یکون اکلا کمال ہے جو جمادات پر صادق نہیں ہوسکتا ۔دیکھو یطعمنی ربی ویسقینی متفق علیہ بیت ؎
معدہ رابگزارسوئے دل خرام
تاکہ بے پردہ زحق آید سلام
اذکرواللہ کا رہراوباش نیست
ارجعی برپائے ہرقلاش نیست
للحرب رجال وللثرید رجال ۔مثل مشہور ہے۔
قول:۔صفحۃ 248کا حاصل :۔
1۔آیت وجعلنی مبارکا اینما کنت (مریم 31)سے حضرت عیسیٰ کا مالدار وکثیر الخیرات ہونا ثابت ہوتاہے۔
2۔ازالہ اوہام صفحہ 309پر جو اعتراض کیا گیا ہے(یعنی عیسیٰ علیہ السلام کے معجزہ خلق طیور کومرزا صاحب نے مکروہ وقابل نفرت کہا ہے)اس میں ہم صرف اتنا ہی پوچھتے ہیں کہ کسی حیوان کی تصویر کابنانا شرع محمدی ﷺ میں مکروہ ہے یا نہیں ۔بشق ازالہ کی بات ٹھیک اور شق ثانی کے آپ قائل نہیں۔فاین المفر،
3۔انکار معجزات جو ہماری طرف منسوب کیا جاتا ہے ۔جواب اس کا یہی ہے کہ لعنۃ اللہ علی الکاذبین ،
اقول:۔اس آیت سے یہ نہیں معلوم ہوتاکہ عیسیٰ علیہ السلام مال کو اپنی ملک میں ٹھہرا رکھتے تھے تاکہ ان پر ادا زکوٰۃ لازم ہو۔آنحضرتﷺکی خدمت سینکڑوں طرح کے اموال آئے ،معہذا وصف فقر جس پر آپﷺکافخر ہی لازم ہے رہے۔
2۔اگر بشق اول ازالہ کی بات ٹھیک ہے توپھر یہ تصویر فروشی کیسی جس سے ہزاروں روپے بھولی جماعت سے لیے گئے ہیں ۔اور مرزا صاحب سے تو اعتراض کسی طرح مندفع نہیں ہوتا ۔کیونکہ انہوں نے قبل از شرع محمدی مسیح کے زمانہ میں اس کے معجزات کو مسمریزم اور کھلونے وغیر لکھا ہے۔
3۔دیکھو ازالہ کے صفحہ 305کو،جس خلق طیر کی نسبت لکھا گیا ہے کہ یہ ایک مسمریزی عمل بطور لہوولعب کے تھا وغیرہ وغیرہ ۔ایسی تحریف کا انکار ہی سمجھا جاتا ہے۔اب فرمائیے لعنۃ اللہ علی الکاذبین کا مصداق کون ہوا۔
قولہ:۔صفحہ 249میں خطبہ صدیقیہ کا ذکر ہے جس کی تشریح امروہی صاحب کی کج فہمی پہلے گذر چکی ہے۔
قولہ:۔ صفحہ 250تو پھر بحکم آیت فلما توفیتنی کے زمانہ ماضی میں تحقق موت کاحضرت عیسیٰ ابن مریم کےلیے واقع ہو۔
 
Top