• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر26

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
نہیں کیا گیا اور نہ ان کے سبب سے ان کو نبی کہلوانے پر جرات ہوتی، بلکہ جب دیکھا کہ ہمارےمکاشفات و اخبارات اور بیان حقائق ومعارف قرآنیہ کے باعث سے لوگ ہم کو نبی اور موحیٰ الیہ سمجھیں گے، تو جھٹ ان کے غیر واقعی خیال کا ازالہ فرمایااور تنبیہا کلمہ (الا) کے ساتھ کہا کہ الا وانی نبی ولا یوحیٰ الی۔
قولہ:۔ آج قادیانی صاحب اسی اشتہار کے اسی صفحہ13کی سطر26پرلکھتے ہیں ، اور میں جیسا کہ قرآن شریف کی آیات پر ایمان رکھتا ہوں ایسا ہی بغیر فرق ایک ذرہ کے خدا کے کھلے کھلی وحی پر ایمان لاتا ہوں جو مجھے ہوئی ۔ جس کی سچائی اس کےمتواتر نشانوں سے مجھ پر کھل گئی ہے، اور میں بیت اللہ میں کھڑے ہوکر یہ قسم کھا سکتا ہوں کہ وہ پاک وحی جو میرے پر نازل ہوئی ہے وہ اسی خدا کا کلام ہےجس نے حضرت موسی اور حضرت عیسیٰؑ اور حضرت محمدﷺ پر اپنا کلام نازل کیا تھا، میرے لیے زمین نےبھی گواہی دی اور آسمان نے بھی۔"
اقول:۔آپ کی صداقت اور بیان کو آپ کا کشف والہام ووحی ظاہر کررہاہے۔ دیکھو ازالہ اوہام صفحہ 76سطر13پر آپ لکھتے ہیں، اس جگہ مجھے یاد آیا ہے کہ جس روز وہ الہام مذکورہ بالا جس میں قادیان میں نازل ہونے کا ذکر ہی ہوا تھا۔ اس روز کشفی طور پر میں دیکھا کہ میرے بھائی صاحب مرحوم مرزا غلام قادر میرے قریب بیٹھ کر بآواز بلند قرآن شریف پڑھ رہے ہیں، اور پڑھتے پڑھتے انہوں نے ان فقرات کو پڑھا کہ انا انزلناہ قریبامن القادیان، تومیں نے سن بہت تعجب کیا کہ قادیان کا نام بھی قرآن شریف میں لکھا ہوا ہے، تب انہوں نے کہا یہ دیکھو لکھا ہوا ہے ، تب میں نے نظر ڈال کر جو دیکھا تومعلوم ہوا فی الحقیقت قرآن شریف کے دائیں صفحہ میں شاید قریب نصف کے موقعہ پر یہی الہامی عبارت لکھی ہوئی موجود ہے۔ تب میں نے دل میں کہا کہ ہاں واقعی طور پر قادیان کا نام قرآن شریف میں درج ہے۔"
بہ نسبت اس الہام کے گذارش ہے کہ یا توانا انزلناہ قریبامن القادیان کو قرآن شریف میں دکھلائیں اور یا اس کشف کے غیر واقعی ہونے کا اقرار کریں اور آئند جھوٹی قسم نہ کھائیں۔
دوسرا کشف جس کو قادیانی صاحب کتاب البریۃ کے صفحہ79 پر لکھتے ہیں۔کہ ہم ایک نیا نطام اور نیا آسمان اور نئی زمین چاہتے ہیں۔ سومیں نے پہلے تو آسمان اور زمین کو اجمالی صورت میں پیدا کیا ، جس میں کوئی ترتیب اورتفریق نہ تھی، پھرمیں نے منشاءحق کے موافق اس کی ترتیب و تفریق کی، اور میں دیکھتا تھا کہ میں اس کے خلق پر قادر ہوں ، پھرمیں نے آسمان دنیا کو پیدا کیا اور کہا انا زینا السماء الدنیا نمصابیح ، پھر میں نے کہا، اب ہم انسان کو مٹی کے خلاصہ سے پیدا کریں ۔
اس جگہ بھی وہی گذارش ہے کہ یا تو نئے آسمان اورزمین کو جو آپ نے بنائے ہیں دکھلائیں یا ایسے کشفوں کومالیخولیا جان کر نبی اور رسول نہ بنیں ۔
تیسرا کشف:۔ آپ نے اپنے صحیح الاخلاص مرید پشاوری سے کہا کہ مجھ کو بارہا الہام ہوچکا ہے کہ فلاں شخص یعنی محررسطور میرے قتل کرانے کا ارادہ رکھتا ہے ، سومعلوم ہوکہ میں اپنےخدائےلایزال ولم یزل علام الغیوب کو حاضر ناظر سمجھ کر کہتا ہوں کہ میں نےقادیانی کے قتل کرانے کا ارادہ نہیں کیا۔
ناظرین معلوم ہوا کہ اس پشاوری میرزائی نے واقعی کیفیت معلوم کرنے کےلیے ہمارے مخلص جناب مولوی ہندی صاحب سے تنہائی میں دریافت کیا تھا، انھوں نے اس الہام کے غیر واقعی اور محض افتراء پر اطمینان بخش ثبوت دیا۔ یہاں تک کہ وہ میرزائی بھی قادیانی صاحب کے الہام میں مذبذب ہوگیا ، قادیانی صاحب کے بعض الہامات کو اگر واقعی اور سچا مانا جائے تو وہ ان کے محرف سنت ہونے
 
مدیر کی آخری تدوین :
Top