• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر35

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
اور کشف صحیح کےمالک ہوتے ہیں ان کا کشفی مقولہ ایک امرکے بارے میں ایک ہی ہوتا ہے مختلف نہیں ہوتا کما قال الشیخ الاکبر فھم علی نورمن ربھم نور علی نور ولو کان من عندغیراللہ لوجدوافیہ اختلافاکثیرا، اپ قادیانی صاحب سے دریافت کرنا چاہیے کہ آپ مسیح موعود ومہدی موعود ودجال شخصی ومعراج جسمی وآیات بینات قرآنیہ یعنی معجزات کے بارہ میں کس لیے علامہ سیوطی و محی الدین ابن عربی وکل اہل اللہ سے علیحدہ ہوگئے اور آپ کے منہ سے اقوال تناقضہ کیوں نکلتے ہیں، آپ اس اشتہار میں غیب مصطفی پر اطلاع پانے اور ملہم ہونے کی وجہ سے آیۃ فلایظھر علیٰ غیبہ احد، الا من ارتضی من رسول سےمتمسک ہوکر نبی ورسول بن گئے ،اور خضر مصاحب موسیّ جیسے ملہم جس کی پیش گویوں کی صداقت پر قرآن کریم شاہد ہے ۔ آپ ازالہ اوہام کے صفحہ 153سطر9پر نبی نہیں مانتے ، چنانچہ لکھتے ہیں ، )وہ شخض جس نے کشتی کو توڑا اور ایک معصوم بچہ کو قتل کیا جس کا ذکر قرآن شریف میں ہے وہ صرف ایک ملہم ہی تھا نبی نہیں تھا) کیا آپ کی پیش گویوں کی صداقت خضر علیہ السلام کی صداقت پر بڑھی ہوئی ہے لہذا آپ نبی ورسول اور وہ صرف ملہم ہے نہ نبی،
نیز آپ کبھی مسیح بن مریم کو اگلیل میں کشف کی آنکھ سے مدفون دیکھتے ہیں اور کبھی کشمیر خاص سری نگر میں، بلکہ انا انزلناہ قریبا من القادیان کو قرآن مجید میں لکھا ہوا ملاحظہ کرلیتے ہیں، کیا ایسے ہی مکاشفات کو قرآن مجید اور توریت وانجیل وزبور کے ہم پلہ سمجھتے ہیں ، اور حلفی طور پر بیت اللہ میں کھڑے ہوکر بیان کرنے کا معتقدین کا سہارا دیتے ہیں ، ان میں سے عقل مند توتاڑگئے ہیں۔ ہم اس جگہ نقل کرنا (پیشین گوئی متعلقہ ڈپٹی آتھم) کا غیر مناسب نہیں سمجھتے ۔ یہ پیشین گوئی مرزا جی نے 5جون 1993 کو امرتسر میں عیسائیوں کےمباحثہ پر اپنے حریف مقابل مسٹر آتھم کی نسبت کی تھی ،جس کے اصل الفاظ یہ ہیں:۔ "آج رات جو مجھ پر کھلا ہے وہ یہ ہےکہ جب کہ میں نے بہت تضرع اور ابتہال سےجناب الہی میں دعا کی کہ تو اس امر میں فیصلہ کر اور ہم عاجز بندے ہیں ، تیرے فیصلہ کے سوا کچھ نہیں کرسکتے ، تو اس نے مجھے یہ نشان بشارت کے طور پردیا ہے کہ اس بحث میں دونوں فریقوں میں سے جو فریق عمدا جھوٹ اختیار کررہا ہے اور عاجز انسان کو خدا بنارہا ہے وہ انہی دنوں مباحثہ کے لحاظ سے یعنی فی دن ایک مہینہ لے کر یعنی پندرہ ماہ تک یادیہ میں گرایا جاوے گااور اس کو سخت ذلت پہنچے گی ، بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے ، اور جو شخص سچ پر ہے اورسچے خدا کو مانتا ہے اس کی اس سے عزت ظاہر ہوگی ۔ اور اس وقت جب پشیین گوئی ظہور میں آئے گی۔ بعض اندھے سوجاکھے کیے جاویں گےاور بعض لنگڑے چلنے لگیں گے ، اور بعض بہرے سننے لگیں گے" (جنگ مقدس صفحہ 188)پھر فرماتے ہیں"۔ میں حیران تھا کہ اس بحث میں کیوں مجھے آنے کا اتفاق پڑا، معمولی بحثیں تو اور لوگ بھی کرتے ہیں، اب یہ حقیقت کھلی کہ اس نشان کےلیے تھا، میں اس وقت اقرار کرتا ہوں کہ اگر یہ پشییں گوئی جھوٹی نکلی یعنی وہ فریق جو خدائے تعالیٰ کے نزدیک جھوٹ پر ہے وہ پندرہ ماہ کے عرصہ میں آج کی تاریخ سے سزائے موت ہادیہ میں نہ پڑے تومیں ہر ایک سزا کے اٹھانے لیے تیار ہوں ، مجھ کو ذلیل کیا جاوے ، روسیاہ کیا جاوے ، میرے گلے میں رسہ ڈال دیا جاوے ، مجھ کو پھانسی دیا جاوے،ہر ایک بات کےلیے تیار ہوں ، اور میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ وہ ضرورایسا ہی کرے گا ، ضرور کرے گا ضرور کرے گا، زمین آسمان ٹل جائیں پر اس کی باتیں نہ ٹلیں گی"۔(حوالہ مذکور)
 
Top