• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر54

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
نزول مسیح علیہ السلام

سوال:۔ ہم نے مانا کہ بےشک نزول عیسیٰ بن مریم ؑ کا بعینہ لابمثلیہ اجماع مسئلہ ہے جیسا کہ علامہ سیوطی اور شیخ الاسلام حرانی اور شیخ محی الدین بن عربی وغیرہ کی تصریحات سے ثابت ہوچکا ہے ، اور یہ بھی مانا کہ مرزا کہ صاحب کے استدلالات ابلہ فریب کا منشاء جہالت ہے۔ مگر تعجب ہے یہ اجماع بر خلاف نصوص قرآنیہ کے کیسا منعقد ہوا، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے "ومامحمد الا رسول،قدخلت من قبلہ الرسل ،(العمران144)وغیرہ
جواب:۔نزول مسیح بعنیہ کا چونکہ اجماعی ٹھہرا، اور ظاہر ہےکہ بحسب قولہ ؑ( لن تجمع امتی علی الضلالۃ )کےکل امت مرحومہ کا خطا پر متفق ہونا نہیں، لہذا آیات مذکورہ کےمعانی جو قادیانی صاحب نے گھڑلیے ہیں ہرگیز درست نہیں، ہاں اگر نزول بعینہ پر اجماع نہ ہو، یا آنحضرتﷺ کا مع کل مرحومہ کے بقا علی الخطا ممکن ہو تو البتہ دونوں صورتوں میں معانی مخترعہ قادیانی صاحب کے بناء علی ان القرآن یحتمل وجوھا کسی وجہ میں داخل ہوسکتے ہیں ، پہلی صورت توباطل ہے، کیونکہ نزول مسیح بعینہ پر اجماع کا ثبوت مفسرین ، محدثین ، فقہاء، ،متکلمین، مکاشفین کی کالم سے دیا گیا ہے، اور دوسری صورت بھی ممکن نہیں، کیونکہ آنحضرتﷺ بلکہ کل انبیاء کا بقا علی الخطا ء منافی ہے ان کی عصمت کےلیے ، نیز بقاء علی الخطا ء خصوصا ایسے مہتم باشان مسئلہ میں جس کے ذریعہ سے آپﷺ امت مرحومہ کو دھوکہ کھانے سے بچانا چاہتے ہوں، بالکل منافی ہے شان نبوت اور ( بالمؤمنین رؤف رحیم ) کے، کیونکہ بجائے ہدایت الٹا امت مرحومہ کو بڑے دھوکے میں ڈالنا ہوا کہ نزول قادیانی کی جگہ نزول عیسی بن مریم فرمادیا، حالانکہ پہلے لوگ ایلیا کے نزول بروزی سے دھوکا کھاچکے تھے ، اور معانی ان آیات کے بالتفصیل عنقریب اپنے اپنے محل میں انشاءاللہ تعالیٰ آجائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top