• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر55

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی کی تفسیر سورہ فاتحہ

سوال :۔قادیانی صاحب کا سورہ فاتحہ کی عربی تفسیر بلیغ و فصیح لکھنا باوجود امی ہونے کے اور حریف مقابل کا اس پر قادر نہ ہونا بڑی زبردست دلیل ہے اس کے صدق پر۔
جواب:۔امی ہونے کا پتہ تومرزا جی اور انکے ہم درسوں سے بخوبی معلوم ہوتا ہے جیسا کہ ضمیمہ میں مذکور ہے ، میں صرف تفسیر بلیغ وفصیح وملیح کے متعلق چند غلطیوں کا اظہار و اصلاح چاہتا ہوں، قادیانی صاحب کی تفسیر عربی بھی ایک برہان ہے ، منجملہ ان براہین کے جو آپ کو مسیح موعود ونبی ورسول نہیں بننے دیتے ، کیونکہ اس تفسیر میں کہیں تو سرقہ وچوری سےکام لیا گیا ہے کہیں لفظی غلطی اور کہیں تحریف معنیٰ جن پر ادنےٰ سے ادنیٰ طالب علم بھی ہنسی کررہے ہیں، ایسی تفسیر کو اعجاز نام رکھنا اپنے منہ میاں مٹھو نببا ہے، البتہ بدیں خیال اس کو معجزہ کہہ سکتے ہیں کہ حریف مقابل ہرگز ایسی اغلوطات و تحریفات کو نہیں لکھ سکتا ، نیز دوسرے علماء کو ضرورت تھی کہ اپنے اشغال کو چھوڑ کر ایک فضول مقابلہ میں مصروف ہوتے ، کیا ان کو نبی ورسول بننا منظور تھا، یا اپنی کلام کو قرآن کریم کے مساوی الاعجاز خیال کرنے کی وجہ سےخارض از اسلام ہونا تھا۔ ہرگز نہیں ، وہ تو بفضل اللہ وحولہ خاتم النبین اور الا انہ لا نبوۃ بعدی کو مانتے ہیں اور قل لئن اجتمعت الانس والجن علی ان یاتوا بمثل ھذا القران (بنی اسرائیل 88)کے مطابق اعجاز فی الکلام کو قرآن کریم کاخلاصہ لازمہ سمجھتے ہیںاب اعجاز المسیح کے وجوہ اعجاز کو خیال فرمائیے،
قولہ:۔ قادیانی صاحب اعجاز المسیح کے پہلے صفحہ پر جو ہندسہ سے خالی ہےلکھتے ہیں" فی سبعین یوما من شھر الصیام"
اقول :۔ رمضان شریف سترون کا نہیں ہوتا ، اور برتقدیر تاویل ایہام معنیٰ غیر مراد سے خالی نہ ہوگا جو منافیٰ ہے فصاحت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ مثل اس کے ہے کہ ایک اندھا کسی گاؤں کے مندر میں رہا کرتا تھا اور گاؤں کے لوگ اس سے تاریخ دریافت کیا کرتے تھے ، اس کا مبلغ علم یہ تھا کہ یکم تاریخ ہر ماہ کو ایک ملنیگنی کسی خاص برتن ڈال دیتا تھا ، اور ہر صبح کو ایک مینگنی اس میں بڑھا جاتا تھا ، جب کوئی تاریخ دریافت کرنے آتا ہے تو مینگنوں کو گن کر تاریخ بتلادیتا ، ایک دفعہ ایسا اتفاق ہوا کہ بکری نے اس برتن میں اتنی مینگناں کیں کہ وہ برتن بھر گیا ، جب کوئی سائل تاریخ دریافت کرنے آیا تو وہ گھبراگیا ، اور چالیس تک گن کر فرمایا کہ اج چالیسیوں تاریخ ہے ، سائل نے عرض کیا ، کہ مہینہ تو تیس دن کا ہوتا ہے ، آج چالیسویں تاریخ کہاں سے ہوگئی ۔ اندھے نے جواب دیا کہ میں نے تو چالیس ڈر کر کہا ہے، اگر ساری مینگنیاں گنتا تو شاید ستر سے زائد ہوتیں، شاید آپ بھی ان کے شاگرد نہ ہوں۔
 
آخری تدوین :
Top