• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر69

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
نزول مسیح کا مسئلہ

چونکہ حاضرین کو محل تعجب واستبعاد ہوتا تھا، معہذا نزول ایلیا والے اشتباہ سے بھی امت مرحومہ کو بچانا منظور تھا، لہذا آپ ﷺ نے اس پیشگوئی کو تاکید بالقسم ونون ثقیلہ ولام تاکید سے مؤکد کرکے بیان فرمایا، والذی نفسی بیدہ لیوشکن آخر تک تاکہ امت مرحومہ اس نزول کو بھی نزول ایلیا کی طرح خیال نہ کریں ، اس قسم کی پیشگوئی کے ساتھ قبل از وقوع ایمان لانا ضروریات سے ہے کما قال تعالیٰ ، مااٰتکم الرسول فخذوہ ۔ اس مقام پر مرزا جی نے بمعہ اپنے علماء کے سب پیش گویوں میں ایک ہی قانون مقرر کر رکھا ہے کہ قبل از وقوع ہم کو ایمان لانا ضروری نہیں، حق یہ ہے کہ کشف اجمالی اور تفصیلی میں نہ کرنے کی وجہ سے ان کو سخت دھوکہ ہوا ہے ، میں حیران ہوں کہ وہ قیامت کو بھی قبل از وقوع نہ مانتے ہوں گے۔ ہاں اس الزام کا یہ جواب دیتے ہیں کہ قیامت تومطابق حدیث الدنیا سبعۃ الاف وانا فی اٰخرھا الفا کے سات ہزار سال سے پہلے نہیں آسکتی ۔ میں کہتا ہوں اول تو یہ حدیث ثقات کے نزدیک مثل مناوی وشیخ سیوطی وغیر ہما کےموضوعات یا ضعاف سے ہے، اور نیز یہ تحدید برخلاف ہے تصریح رئیس المکاشفین حضرت شیخ کے دیکھو فتوحات، تیسرا برتقدیر برتقدیر تسلیم الزام مذکور کی دافع بھی نہیں، کیونکہ آدم علیہ السلامسےلے کر آج تک سات ہزار کے اوپر تین سو گذر چکے ہیں، اس سے معلوم ہوا کہ مرزا اور امروہی صاحبان حساب میں بھی کمال رکھتے ہیں۔بیت
؎تامرد سخن نگفتہ باشد عیب وہنرش نہفتہ باشد
الغرض بحکم ولن یصلح العطار ماافسدہ الدھر ۔ جہاں تک بھی ہاتھ پاؤں مارے جاتے ہیں قادیانی صاحب کا دعویٰ ہر گز کتاب و سنت واجماع سے تطبیق نہیں رکھتا ، مجھے اس مقام کے متعلق ایک بزرگ کی بات یاد آگئی ہے، جس کا لکھنا بعید از مقام معلوم نہیں ہوتا ، حبیب شاہ صاحب خوشابی سے جن کا نام نامی مرزا جی نے ایک اشتہار میں اپنے مولویوں اورمریدوں میں لکھا بعید از مقام معلوم نہیں ہوتا ۔حبیب شاہ صاحب خوشابی سےجن کا نام نامی مرزا جی نے ایک اشتہار میں اپنے مولویوں اور مریدوں میں لکھا ہے، میں نے راجڑ کے اسٹیشن پر بعد ملاقات کےپوچھا کہ آپ کے بیعت کرنے کا مرزا جی سے کیا باعث ہے ، بہ جواب اس کے فرمانے لگے کہ قرآن کی تفسیر لکھنے میں عدیم المثیل ہیں، اپنی نظیر نہیں رکھتے ، پھر میں نے پوچھا ، آپ مرزا صاحب کو مسیح موعود مانتے ہیں، فرمانے لگےکہ ان کے دعویٰ سےمیں علیحدہ ہوں، پھرمیں نے متعجب ہو کر پوچھا کہ جب آپ ان کو اس دعویٰ میں کاذب اورمفتری علی اللہ خیال فرماتے ہیں ، تو پھر بعیت کیسے ہوئی، کیونکہ جس شخص کو مفتری علی اللہ سمجھا جاتا ہے، اسکی وقعت اتنی نہیں ہوئی کہ اس کا ہاتھ خدا کا ہاتھ سمجھ کر اپنے ہاتھ میں رکھا جاوے، پھر آپ نے فرمایا کہ قرآن دان بہت عمدہ ہیں، میں نے عرض کیا کہ مرزا جی کی تفسیر متعلق سورہ زلزال کے بارہ میں آپ کیا فرماتے ہیں ، کہنے لگے کہ تفسیر سے بھی علیحدہ ہوں، اس پر میں نے نہایت ہی متعجب ہوکر کہا ، کہ کیا آپ کو کوئی مرزا صاحب جیسا شخص مفتری علی اللہ اور قرآن کا محرف اپنے علاقہ میں نہیں ملا تھا کہ قادیان میں جاکرمرزا جی سے بیعت کی، بعد اس کے فرمایا،
 
Top