• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر74

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
خدائےتعالیٰ ہمارے کنبے اورقوم میں سے ایسے تمام لوگوں پر جو اپنی بے دینی اوربدعتوں کی حمایت کی وجہ سے پیش گوئی کے مزاہم ہونا چاہیں گے اپنے قہری نشان نازل کرے گااوران سےلڑےگا،اور انھیں انواع واقسام کے عذابوں میں مبتلاکرےگا، اوروہ مصیبتیں ان پر اتارے گا،جن کی ہنوز ابھی خبر نہیں۔ان میں سے ایک بھی ایسا نہیں ہوگا،جو اس کی عقوبت سے خالی رہے، کیونکہ انھوں نے نہ کسی اور وجہ سے بلکہ بے دینی کے راہ سے مقابلہ کیا، ایک عرصہ سے یہ لوگ جو میرے کنبے سے اور میرے اقارب میں کیا مرد اور کیا عورت،مجھے میرے الہام ودعاوی میں مکار اوروہ دوکاندارخیال کرتے ہیں۔اور بعض نشان کو دیکھ کر بھی قائل نہیں ہوتے ۔ اور ان کا اپناحال یہ ہے کہ دین اسلام کی ایک ذرہ محبت ان میں نہیں رہی ، اور قرآنی حکموں کو ایسا ہلکا ساسمجھ کرٹال دیتے ہیں جیسا کوئی ایک تنکے کو اٹھا کر پھینک دیتے ہیں۔وہ اپنی بدعتوں اوررسموں اورننگ وناموس کو خدا اور رسول کے فرمودہ سے ہزاردرجہ بہتر سمجھے ہیں پس خدائے تعالیٰ نے انھیں کی بھلائی کےلیے انھیں کی درخواست سے الہامی پیشگوئی جو اشتہار میں درج ہے ظاہر فرماتا ہے، تاوہ سمجھیں کہ وہ درحقیقت موجود ہے اور اس کے سوا سب کچھ ہیچ ہے ، کاش وہ پہلے نشانوں ک وکافی سمجھتے اوریقنا وہ ایک ساعت بھی مجھ پر بدگمانی کرسکتے ، اگر ان میں کچھ نورایمان اور کانشنں ہوتاہمیں اس رشتہ کی کچھ ضرورت نہیں تھی۔ سب ضرورتوں کو خدائےتعالیٰ نے پورا کردیاتھا، اولاد بھی عطاکی، اوران میں وہ لڑکابھی دین کا چراغ ہوگا، بلکہ ایک اورلڑکا ہونے کا قریب مدت تک وحدہ دیا جس کا محمود احمد ہوگا، اوراپنے کاموں میںاولوالعزم نکلے گا،یہ رشتہ جس کی درخواست کی گئی ہے محض بطور نشان کے ہےتاخدائےتعالیٰ اس کنبہ کے منکرین کوعجوبہ قدرت دکھلادے، اگر وہ قبول کریں تو برکت اوررحمت کے نشان ان پر نازل کرے اوران بلاؤں کودفع کرے جو نزدیک چلی آتی ہیں، لیکن اگر وہ رد کریں توان پر قہری نشان نازل کرکے ان کومتنبہ کرے، برکت کا نشان یہ ہے کہ اس پیوندسے اس ان کا دین درست ہوگا۔ اور دنیا ان کی من کل الوجوہ صلاحیت پذیر ہوجائےگی،اور وہ بلائیں جو عنقریب اترنے والی ہیں نہیں اتریں گی۔ اورقہر کا نشان وہی ہے جو اشتہار میں ذکر ہوچکا اورنیز وہ جو تمہ ہذا میں درج ہے ۔
والسلام علی عباد اللہ المؤمنین۔
خاکسارغلام احمد ازقادیان گورداسپور۔ پانزدہم جولائی1888ء
یہ دونوں اشتہار اپنے مضامین بتلانے میں بالکل واضح اورلائح ہیں،کسی مزید توضیح یاتشریح کی حاجت نہیں رکھتے صاف بتلارہے ہیں،کہ تاریخ نکاح سے تین سال تک دونوں (احمد بیگ اوراسکا داماد)فوت ہوجائیں گے۔ البتہ تاریخ معلوم کرنےکےلیے کہ نکاح کب ہوا اور کب ان دونوں کی موت کی تاریخ ہے مرزا جی کی دوسری ایک تحریر شہادت لینے کی ضرورت ہے،
شہادت القرآن میں مرزا جی خود ہی اس کی معیاد بتلاتے ہیں کہ 21ستمبر1893ءسے قریبا گیارہ مہنے باقی باقی رہ گئی تھی ،(مفصل عبارت صفحہ 4 کتاب ہذادیکھو)پس بموجب اقرارمرزا جی 21اگست1894ءکومرزا سلطان محمد دامادمرزا احمد بیگ کو دنیا پر رہنے کی اجازت نہ تھی، مگر افسوس کہ وہ مرزا صاحب کےسینہ پر مونگ دلتا ہوا آج یکم دسمبر1901ءتک زندہ کیمپ ملتان میں ملازم ہے۔مگرمرزا جی کیا ایسے نرم اورکم گوتھےکہ خاموش ہوجاتے، انھوں نے بڑے بڑے امور مشکلہ کو نہایت آسانی سے حل کردیا تھا تواس پیشگوئی کا پورا کرلین تو ان کے ہاتھ رہے، آپ فرماتے ہیں۔
اس پیشگوئی کے دوحصے تھے، ایک احمد بیگ کی نسبت اورایک اس کے داماد کی نسبت اورپیشگوئی
 
Top