• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر81

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
فی الباب الخامس والخمسین وحدث فیما بینھا فی الانسان شیطان معنوی ،کمامرفی 37،38 من ھذالکتاب ۔یعنی شیاطین بعض آدمی کوایسا مضمون پکڑا دیتے ہیں جس سے وہ نتائج مہلکہ نکالتا ہے ، اور اس اغوا شیطان کی تردید نہیں کرسکتا ۔اور پھر ایسا مشاق ہوجاتا ہے کہ شیطان کو بھی شاگرد بنالیتا ہے ، کما قال الشیخ فی ھذا الباب وما علمواان الشیاطین فی تلک المسائل تلمیذلھم یتعلم منھم ۔ناظرین کومعلوم ہوکہ سرورعالم ﷺ شہ لولاک ومالک اعطیت علم الاولین والآخرین نے تمام امور کو جو قیامت تک ہونے والے ہیں ۔بطورپشییں گوئی کے بیان فرمایا ہے، حذیفتہ بن الیمان کی حدیث صحیحن میں ملحوظ ہو، چنانچہ اس مدت تیرہ سو برس تک صدہا امور جو احادیث میں مندرج تھے، مطابق ارشاد نبویﷺ ظہور میں آکرحجت علی المنکرین ہوئے۔من جملہ ان کے ایک پشیین گوئی یہ بھی ہےجو بروایت بنمعدی کرب ابن ماجہ اوردارمی وابو داؤد میں مذکور ہے۔
ترجمہ حدیث:۔ فرمایا آنحضرتﷺ نےمجھے قرآن بھی دیا گیا ہے اور قران کے ساتھ اسکی مثل بھی، خبردار ہو۔ قریب ہےکہ ایک پیٹ بھر (کھاتا پیتا مغرور)شخص اپنے چھپر کھٹ پر بیٹھا یہ کہے گا کہ تم صرف قرآن ہی کولو۔اور جو اس میں حلال ہو اس کو حلال سمجھو اورجو حرام ہو اس کو حرام خیال کرو۔
تحقیق یہ ہے کہ جس کو رسول اللہ ﷺ حرام فرماتے ہیں وہ بھی ایسا ہی ہے جیسا کہ خدانے اسے حرام کیا ہے۔یہ پشیین گوئی 1308ھ میں ظاہر ہوئی۔یعنی مرزا غلام احمد قادیانی نے احادیث کی صحت کا مدارقرآن مجید کو مطابق اجتہاد و استنباد اپنی کے ٹھہرایا ، یعنی پہلے قرآن کریم کا مطلب حسب مدعیٰ اپنے کے ٹھہرایا جاوے، گوکہ نصوص کا انکار وتحریف ہی ہو۔ اوربعد ازں احادیث کو، اگرچہ مع الصحت شہرت بھی رکھتی ہوں پھینک دیا جاوے ۔ ہاں اگر حدیث کوبھی پیرایہ تحریف پہنایا جاوے ۔گوکہ صحت ہم ندارد۔ تو البتہ مقبول ہوسکتی ہے۔
قادیانی اور اس کے تابعین کےبارہ میں عمررضی اللہ عنہ نے بھی پشیین گوئی فرمائی ہے جو ترجمان غیب تھے ،عن ابن عباس قال خطبنا عمر فقال یاایھاالناس سیکون قوم من ھذا الامۃ یکذبون بالرجم ویکذبون بالدجال ویکذبون بطلوع الشمس من مغربھا۔ ترجمہ ۔کہا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے خطبہ میں پشیین گوئی فرمائی کہ اے لوگو!اس امت میں سے ایک قوم پیدا ہونے والی ہے جو رجم کی تکذیب کرے گی۔ اوردجال معہود کا انکار کرے گی، اورمغرب کی طرف سے آفتاب کےطلوع ہونے کو باطل کہے گی ۔ صفحہ181۔
نیز آنحضرتﷺ نے ان تیس کذابوں کے وجود سے اطلاع دی جو کہ اپنے کو خدا کانبی زعم کریں گے۔ سیکون فی امتی کذابون ثلٰثون کلھم یزعم انہ نبی اللہ ۔راوی ثوبان ،ابوداؤد ،ترمذی ،مشکوٰۃ اورنیز ان تیس دجالوں کے حدوث سے آگاہ فرمایاجو اپنے کو خداکا رسول ہونا زعم کریں گے ، لاتقوم الساعۃ حتیٰ یبعث دجالون کذابون قریب من ثلٰثین کلھم یزعم انہ رسول اللہ ۔ابو ہریرہ ، صحیح بخاری ،صحیح بخاری،صحیح مسلم۔
پس اگر ان پیش گویوں کو بھی خارج میں مطابق کرکے دیکھا جاوے تو مسلیمہ کذاب اور اسود عنسی اورحمدان بن قرمط کے بعد یہی قادیانی صاحب ہیں۔جنھون نے اپنے کو نبی سمجھا ، اور ازالہ اوہام کے صفحہ 673میں آیہ مبشرا برسول یاتی من بعدی اسمہ احمد کے تحت لکھا کہ آنے والے کا نام جو احمد کہا گیا ہے وہ بھی اسی مثیل ک طرف اشارہ ہے۔اور اشتہار معیار الاخیار میں شائع کیا۔ کہ مجھے الہام ہوا کہ قل یاایھا الناس انی رسول اللہ الیکم جمیعا فھل انتم مسلمون ۔یعنی اللہ تعالیٰ فرماتا ہےکہ اسے قادیانی ،لوگوں سے یہ کہہ دےکہ میں تم سب کی طرف کا رسول ہوکر آیا ہوں۔وغیرہ وغیرہ
 
Top