• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر87

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
ہوجائےگی۔اورومال کوکوئی قبول نہ کرے گا۔یہاں تک کہ تمام دنیا اوردنیا بھر کے مال متاع سے ایک سجدہ کرنا اچھا معلوم ہوگا ۔ ابو ہریرہ کہتے تھے۔اگر تم ارشاد نبویﷺکے ساتھ قرآن سے دلیل چاہتے ہو تو یہ آیت پڑح لو۔ وان من اھل الکتاب الالیؤمنن بہ قبل موتہ۔ (نساء159)
5۔عیسیٰ علیہ السلام زمین میں چالیس سال قیام فرماویں گے۔اگر وہ پتھریلی زمین سے کہہ دیں کہ شہد ہوکر بہہ جاوہ بہہ چلے ۔پہلی حدیث ، ابوداؤد ،دوسری مسلم،تیسری مسند احمد، چوتھی بخاری، پانچویں مسند کی ہے اور مختلف صحابہ سے مروی ہیں خاتم المحدثین امام شوکانی نے کتاب التوضیح میں ان احادیث کو متواتر کہا ہے۔

خصوصیات زمانہ نزول مسیح علیہ السلام

1۔ان کے زمانہ میں جزیہ نہ لیا جائےگا،کیونکہ مال کی مسلمانوں کوکچھ ضرورت نہ ہوگی۔ آج کے عیسیٰ بننے والے خود ہی چندہ کے (کبھی تو بحیلہ منارہ اورکبھی بہ بہانہ تصنیف اورکبھی بذریعہ مسافر نوازی)محتاج ہیں۔
2۔مسلمان اپنے مال کی زکوۃ نکالے گا،اوراسے زکوٰۃ لینے والا کوئی نہ ملے گا،سب متمول اور تونگر ہوں گے۔ آج دنیا کی تمام اقوام میں سب سے زیادہ مفلس اورغریب مسلمان ہیں ۔ زکوٰۃ دہندگان نہایت ہی قلیل ہیں۔
3۔آپ کے بغض اور عداوتیں جاتی رہیں گی،سب میں اتحاد اور محبت قائم ہوجائے گی ۔
4۔زہریلے جانور کا زہر جاتا رہے گا۔وحوش میں سے درندگی نکل جائےگی ۔آدمی کے بچے سانپ بچھو سے کھیلیں گے۔ان کو کچھ ضرر نہ ہوگا۔بھیڑیا بکری کے ساتھ چرےگا۔
5۔زمین صلح سے بھر جاوے گی۔
6۔زمین کو حکم ہوگا کہ اپنے پھل پیدا کر۔ اور اپنی برکت لوٹا دے۔ اس دن ایک انار کو ایک گروہ کھائے گا۔اور انار کے چھلکے کو بنگلہ سابنا کر اس کے سایہ میں بیٹھیں گے۔دودھ میں برکت ہوگی۔یہاں تک کہ ایک دودھار اونٹنی آدمیوں کے بڑے گروہ کو۔دودھارگائے ایک برادری کے لوگوں کو،اور دودھاربکری ایک جدی شخصوں کو کفایت کرے گی۔
7۔گھوڑے سستے بکیں گے ،کیونکہ لڑائی نہ رہے گی ۔بیل گراں قیمت ہوجاویں کیونکہ تمام زمین کاشت کی جائے گی۔

سیرت مسیح
1۔عیسیٰ علیہ السلام جامع مسجد دمشق میں مسلمانوں کے ساتھ نماز عصر پڑھیں گے۔ پھر اہل دمشق کو ساتھ لے کرطلب دجال میں نہایت سکینہ سے چلیں گے۔ زمین ان کے لیے سمٹ جاوے گی ، ان کی نظر قلعوں کے اندرگاؤں کے اندر تک اثر کر جاوے گی،
2۔جس کافر کو ان کے سانس کا اثر پہنچے گا وہ فورا مرجائے گا،
3۔یہ بیت المقدس کو بند پاویں گے،دجال نے اس کا محاصرہ کر لیا ہوگا۔اس وقت نماز صبح کا وقت ہوگا۔
4۔ان کے وقت میں یاجوج ماجوج خروج کریں گے، تمام خشکی وتری پر پھیل جائیں گے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام مسلمانوں کو کوہ طور لے جاویں گے۔
5۔یہ روضئہ رسول ﷺ کے پاس مدفون ہوگے، مسلمان ان کے جنازہ کی نماز پڑھیں گے۔
 
Top