• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر90

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
شمس الہدیت پر قادیانی کے اعتراضات اوران کے جواب

قولہ۔ص5معہذامنکرین کےلیے کوئی دلیل تکذیب وانکار کی بھی نہیں مل سکتی ۔ہاں صرف یہ بہانہ ہے کہ مجاز وتشبیہ واستعارہ کو ہم نہیں مانتےاور اسکو فقط ظاہری پر محمول کرنا چاہتے ہیں ۔مگر یہ طریقہ انکار انہوں نے ایسا قبیح اختیار کیا ہے جو مخالف ہےتمام محاورات کتب آسمانی اورمحاورات قرآن مجید وسنن صحیحہ کے،بلکہ محاورات کل السنہ مروجہ دنیا کے بھی خلاف ہے۔
اقول۔اوپر معلوم ہوچکا ہے اورعلمائے کرام بواسطہ رسائل واشتہارات آپ کی جماعت کو بچوں کی طرح سمجھا چکے ہیں کہ قرینہ صارفہ چونکہ حقیقی معنیٰ کےلینے بھی مانع ہوتا ہے تومجازی کس طرح عندقیام القرنیہ الصارفہ مراد ہوسکتا ہے ۔احادیث نزول میں چونکہ مسیح ابن مریم ہی سمجھتے چلے آرہے ہیں۔توغلام احمد قادیانی عیسیٰ بن مریم سے مجازاکس طرح مراد ہوسکتا ہے آپ ہی اگر مرزا جی کی طرح یاتی من بعد اسمہ احمد(صف6 ) یادمشقی حدیث کا مجازی طور پر مصداق بنیں توبغیر از قاعدہ مقررہ مذکورہ بالا کون روک سکتا ہے۔اب توآپ کی جماعت میں سے سمجھ دارلوگ تائب ہوکر مرزاجی اور آپ کے وجوہ استنباط پر تبرے بولتے ہیں،آپ خواہ بذریعہ اخبار الشرار یا اشتہار یا تصنیفات کے،خلاف واقعہ اپنے نئے پنتھ کی ترقی شائع کریں ،مگر مچھر اورمکھی اپنے پروں اسے آفتاب کو چھپا نہیں سکتی ۔ہاں صرف اسی پر پوشیدہ ہوجاوے ۔ولنعم ماقیل شعر۔واذارامت الذبابۃ للشمس ۔غطاء امدت علیھا جناحا۔ترجمہ:۔جب مکھی سورج کو چھپانا چاہتی ہے تو اس کے سامنے دوپر پھیلادیتی ہے۔
قولہ۔ص7مگر جب یہ خاکسار وطن مروہہ سے اواخرمئی 1900ء میں بمقام قادیان پہنچا تو بعض ان احباب کی زبانی جو حضرت مہر علی شاہ صاحبؒ سےعقدہ دوست کو توڑکر داخل سلسلہ الہیہ مسیح موعود ومہدی موعود ہوئے ہیں سنا کہ ایک رسالہ شمس الہدایت فی اثبات حیات المسیح تالیف ہوا ہے۔اور پنجاب میں اس کا بڑا شوروغل ہورہا ہے۔جب دریافت کیا کہ وہ رسالہ کہاں ہےتو قادیان میں کہیں اس کا پتہ نہ ملا۔اورکیونکر مل سکتا ہے یہاں پر تو وہ آفتاب طلوع ہورہاہے جس کےسامنے نام کے نہ کام کےتمام آفتاب کسوف میں آگئے ہیں۔یہ تونام کا ہی شمس ہے نہ کام کا ۔اور قادیان میں کیونکر طلوع ہوسکتا ہے۔شعر ؎
افلت شموس الاولین وشمسنا
ابداعلیٰ افق العلیٰ لا تغرب
اقول۔آپ کا قادیان سےجانا جس طرح اظہر من الشمس ہے کہ دراہم معدودہ کی وجہ سے ناراض ہوکر جانا ہوا تھااسی طرح پھر آنا آپ کا انھیں دراہم معدودہ کے لیے ہوا ۔ اس سے امروہہ ۔قادیان۔بٹالہ کے لوگ بخوبی واقف ہیں۔ بعض احباب جن کی زبانی آپ نے سنا تھا۔ان کا عقد دوستی اس عاجز کے ساتھ ایسا ہی تھا۔جیسے آپ کا مرزاجی کے ساتھ یعنی دنیا کےلیے چنانچہ
 
Top