• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر93

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
ناظرین پر ظاہر ہورہا ہے ۔بے بصیرت باطن، بباصرہ ظاہر جمال این شاہد نتواں دید ۔ سچ ہے۔
محجوب رازہیچ چراغے نصیب نیست
فانھا لاتعمی الابصار ولکن تعمی القلوب التی فی الصدور (حج 46)کسی صاحب دل سے سرمہ لے کر بصیرت کی آنکھ میں ڈالیں ۔شاید بینا ہوجائیں ، ذلک فضل اللہ یوتیہ من یشآء ۔آپ کا ہر ایک کو مشرک مبتدع دیکھنا یہ بھی بجا ہے ،رباعی :۔
نظارگیاں روئے خویش
چوں درنگر نداز کرانہا
در روئے او روئے خویش بینند
زیں جاست تفاوت نشانہا
ولنعم ماقیل:۔ اگر بر وصلت لیلیٰ بخاطر رغبتے داری۔۔۔۔چومجنون فرد باید شدہم ازخویش وہم ازخویشاں
آپ قادیان میں کتاب اللہ و سنت رسول ﷺ کی تحریف میں مشغول ہوکر اہل اللہ کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ہم پستہ خوری وہم نائی زنی (یعنی پستہ بھی کھاتا ہے اوربانسری بھی بجاتا ہے دونوں کام اکٹھے ممکن نہیں۔ حافظ شیرازی ؒ بیت:۔
توکہ آگاہ نہ حالت درویشان را ۔۔۔۔توچہ دانی کہ چہ سودا اوسراست ایشاں را

نعوذ باللہ من اناس ۔۔۔۔تشیخوا قبل ان یشیخوا
استوطنواالقادیان طمعا۔۔۔۔فاحذرھم انھم فخوخ

قولہ ۔سلمنا ۔کہ آپ نے گروہ اہل اللہ کو بھی دیکھا ہے ۔مگر مہدی موعود اور مسیح موعودامام آخرالزمان کوتو نہیں دیکھا تھا۔جس کے شان کی عظمت احادیث صحیحہ میں بڑے اہتمام سے بیان کی گئی ہے۔
اقول ۔ نسلم جس مسیح اورمہدی کی عظمت شان احادیث صحیحہ میں بڑے اہتمام سے بیان کی گئی ہے۔جب وہ تشریف لاویں گے توبحسب ان ہدایات اورعلامات وخصوصیات کے جن کو سرور عالم ﷺنے قادیانی دھوکہ سے بچنے کےلیے بوضاحت تامہ فرما دیا تھا، ان کو پہچان کر ان کے ساتھ ہوجائیں گے،مگر اس وقت دجال قادیانی اور اس کے انصار کا برا حال ہوگا۔
قولہ ۔صفحہ 22۔اوراب آسمان وزمین اس کی بعثت من اللہ ہونے پر شہادت دے رہے ہیں ۔
اقول ۔ آپ مرزا کا تمسخر تو نہیں اڑارہے ؟ اگر زمین وآسمان کی وہ شہادتیں جو آج کل عالم کی چشم دیدوگوش شنید ہورہی ہیں ان کا ذکر ہے تو اہل اسلام کی چشم خنک ودل شاد۔اس سے بڑھ کر مرزا جی کی تکذیب کےلیے اورکیا چاہیے،
قولہ۔صفحہ22۔یادکرواجتماع کسوف وخسوف کو جا ماہ مبارک رمضان شریف 1311ء میں واقع ہوا ۔ اور اس کا چرچا تمام دنیا میں مشتہر ہوا ۔ اورنیز یاد کرو الہام دربارہ لیکھرام جس کا ذکر حدیثوں میں بھی موجود ہے وغیرہ وغیرہ اور مستورین اور مستورات کا ذکر ایسی بحث میں بالکل بے محل ہے۔
اقول۔خسوف پشیین گوئی کے مطابق نہیں ہوا۔ جیسا کہ اوپر لکھ چکا ہوں ۔لیکھ رام والی پیشگوئی بھی پہلے ذکر کی گئی ہے وغیرہ وغیرہ۔ مگر آپ مستورات کا ذکر بےمحل سمجھتے ہیں، کیا منکوحہ آسمانی کا ذکر خیر بھی تبرکا نامناسب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسے لوگوں سےخدا کی پناہ جنھوں نے شیخ بن جانے سےقبل شیخ بن جانے کا دعویٰ کیا ۔اورقادیان میں لالچ کے مارے پڑے ہیں ، ان لالچی چوزوں سے احتراز کرنا چاہیے۔
 
Top