• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر94

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
قولہ۔صفحہ22۔یہاں پر اس شخص کا ذکر کرناچاہیے جو مصداق ہو پشیین گوئی مندرجہ "لیظھرہ علی الذین کلہ "کا جس کے ایک شان خاص علیٰ منھاج النبوۃ واقع ہوئی ہے۔
اقول۔یہی فقرہ آپ کا (جس کی شان خاص علی منھاج النبوۃ واقع ہوئی ہے) صاف بتلارہا ہے کہ آپ کی شہادت خطبہ میں(واشھدان محمدا خاتم النبین )صرف زبان ہی سے تھی ۔ہر چند کہ آپ عوام میں سرخروئی کےلیے اہل اسلام کا کلام زبان پر لاتے ہیں۔ مگر پھر بھی "بحسب کل اناء یترشح بمافیہ " کے راز ظاہر ہوہی جاتا ہے اورتاڑنے والے تو پہلے ہی تاڑ چکے ہیں کہ آپ چندہ کے روپیہ کے مستحق بھی انہی شہادات علی نبوۃ قادیانی کی وجہ سے ہیں ۔نبوت بھی ایسی ارزاں اورعام جو دوسرے علماءمیں مجازا بھی موجود نہ ہوا۔ بلکہ شان خاص کے ساتھ بعد خاتم النبین ﷺ کے قادیانی کی دکان میں ملتی ہو۔ کیا علی منھاج النبوۃ اس شخص کو کہہ سکتے ہیں جس نے کشف نبوی کوخطا پر حمل کیا ہو۔ کمازعم القادیانی فی احادیث النزول۔
اشعار:۔
فدع صاحب التحریف والفخروالریا۔۔۔۔ومااختاہ من طاعۃ اللہ مذھبا
ویعلم ماقد کان فیہ حیاتہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اذا صارت اعمالہ کلھا ھبا
حملوالقرآن ثم لم یحملوھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بل حرفوا علنا فی کتاب اللہ
فکالحمیر علی المنابر تناھقوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اذالتحریف ابعد من عباد اللہ
فبھتان علی الخلاق والخق کلھم۔۔۔۔۔۔۔ارایت قط عبادۃ بمناھی

ناظرین پر واضح ہے کہ خاکسار رزقہ اللہ موجبات رضائہ نے بمقابلہ لاف زنی مرزا غلام احمد قادیانی دربارہ اپنے عدیم المثل ہونے کے خداشناسی وتفسیر دانی میں امتحانا اور محض اس کے اتنے بڑے دعوے کی توڑنے کےلیے اس سے کلمہ طیبہ کا معنی ظاہری طور پر اپنی کتاب شمس الہدایت کے ابتداء میں استفسار کیا تھا، جس کے جواب پر قادیانی صاحب باوجود بے تعداد اصراروں معتقدین کے قادر نہ ہوسکے ۔ یہاں پر امروہی صاحب کے جہالات مرکبہ کے ظاہر کرنے سے پیشتر پبلک کی توجہ اس طرف دلائی جاتی ہے کہ دوسال کے عرصہ سے قادیانی کا جواب پر قادر نہ ہونا کا اس کی لاف زنی مندرجہ ایام الصلح فارسی صفحہ132مسطورہ ذیل کو خاک میں نہیں ملا دیتا"ایں وقت زیرسقف نیلگوں ہیچ متنفس قدرت ندارد لاف برابری مامن زند، من آشکارمے گوتم وہر گز باک ندارم ، اے اہالی اسلام درمیان شماجماعتے مے باشندکہ گردن بدعویٰ محدثیت ومفسریت برمیفرازند وطائفہ اند کہ ازنازش ادب پابرزمین نگذارند وگرد ہے اندکہ دم بلند ازخدا شناسی زنند وخودراچشتی وقادری ونقشنبدی وسہروردی وچہاچہا گویند، ایں جملہ طوائف رانزد من بیارند ۔" اورظاہر ہے کہ ممتحن کو کلمہ طیبہ میں استفسار کرنے کی غرض صرف اتنی ہی تھی ۔ جو پبلک پر ظاہر ہوچکی ۔ اور "قد تبین الرشد من الغی " کا ظہور ہوگیا ۔
اب ہم مختصر طور پر امروہی صاحب کی صرف عبارت متعلقہ جواب کو بعنہا بغیر آپ کےمطاعن کے نقل کر کے اس کی قلعی کھولتے ہیں اور محققین عصر ومدققین دہر سے مثل جناب مولوی عبداللہ صاحب پروفیسر لاہوری وجناب مولوی غلام احمد صاحب مدرس نعمانیہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان تحریف کرنے والوں کو چھوڑ جس نے فخردریا کو مذہب بنالیا اسے قیامت کے دن پتہ چلے گا جب اس کے اعمال برباد ہوجائیں گے ۔اللہ کی کتاب میں اعلانیہ کی اورگدھے کی طرح منبروں پر آواز کرتے ہیں۔
 
Top