• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

شارح صحیح بخاری علامہ بدرالدین عینی رحمتہ اللہ علیہ اور نزول عیسیٰ ابن مریم میں حکمت

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
شارح صحیح بخاری علامہ بدرالدین عینی رحمتہ اللہ علیہ اور نزول عیسیٰ ابن مریم میں حکمت
۔

علامہ بدرالدین عینی رحمتہ اللہ علیہ " عمدة القاري شرح صحيح البخاري " میں نزول عیسیٰ علیہ السلام کی حکمت بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ :۔
" فَإِن قلت: مَا الْحِكْمَة فِي نزُول عِيسَى، عَلَيْهِ الصَّلَاة وَالسَّلَام، والخصوصية بِهِ؟ قلت: فِيهِ وُجُوه. الأول: للرَّدّ على الْيَهُود فِي زعمهم الْبَاطِل أَنهم قَتَلُوهُ وصلبوه، فبيَّن الله تَعَالَى كذبهمْ، وَأَنه هُوَ الَّذِي يقتلهُمْ. الثَّانِي: لأجل دنو أَجله ليدفن فِي الأَرْض، إِذْ لَيْسَ لمخلوق من التُّرَاب أَن يَمُوت فِي غير التُّرَاب. الثَّالِث: لِأَنَّهُ دَعَا الله تَعَالَى لما رأى صفة مُحَمَّد صلى الله عَلَيْهِ وَسلم وَأمته أَن يَجعله مِنْهُم فَاسْتَجَاب الله دعاءه وأبقاه حَيا حَتَّى ينزل فِي آخر الزَّمَان ويجدد أَمر الْإِسْلَام، فيوافق خُرُوج الدَّجَّال فيقتله. الرَّابِع: لتكذيب النَّصَارَى وَإِظْهَار زيفهم فِي دَعوَاهُم الأباطيل وَقَتله إيَّاهُم. الْخَامِس: أَن خصوصيته بالأمور الْمَذْكُورَة لقَوْله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم: أَنا أولى النَّاس بِابْن مَرْيَم لَيْسَ بيني وَبَينه نَبِي، وَهُوَ أقرب إِلَيْهِ من غَيره فِي الزَّمَان، وَهُوَ أولى بذلك." ( عمدة القاري شرح صحيح البخاري جلد 16 صفحہ 39 )

اگر تم یہ کہو کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نازل ہونے میں ہی کیا خاصیت ہے ؟ تو میں کہتا ہوں اس کی بہت سی وجوہات ہیں ۔
پہلی وجہ : انہیں یہودیوں کے اس باطل خیال کی تردید کے لئے بھیجا جائے گا جس کے مطابق وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے انہیں قتل یا سولی دے دی تھی ، تو اللہ نے انکا جھوٹ واضح کر دیا اور وہی ( یعنی عیسیٰ علیہ السلام ) ان یہود کا قتل کریں گے ۔ دوسری وجہ : جب ان کی موت کا وقت قریب ہوگا ( انہیں زمین پر نازل کیا جائے گا ) کیونکہ انہیں زمین میں ہی دفن ہونا ہے جیسا کہ مٹی سے بنی ہر مخلوق کو مٹی میں ہی جانا ہے ۔

تیسری وجہ : حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی امت کی صفت دیکھ کر یہ دعا کی تھی کہ اے اللہ مجھے بھی اس امت میں سے بنا دے تو اللہ نے انکی دعا قبول فرمائی اور انہیں زندہ رکھا یہاں تک کہ وہ آخری زمانہ میں نازل ہونگے اور اسی وقت دجال نکلے گا اور وہ اسے قتل کریں گے ۔ چوتھی وجہ : عیسائیوں کے جھوٹے اور باطل عقائد کی تکذیب مقصود ہے ۔
پانچویں وجہ : انہیں یہ خصوصیت اس لئے ملی کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے سب سے زیادہ قریب ہوں کیونکہ ان کے اور میرے درمیان کوئی نبی نہیں ہوا ۔

2l8dbnn.jpg


 
Top