• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

شعیب اور سکینہ

ضیاء رسول امینی

منتظم اعلیٰ
رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
آرمی نے SSG کمانڈوز کی بھرتی کے لیے اشتہار دیا
Selection Criteria
Sex Male
Citizen Pakistani
Height 5’-6” (167.5 cm)
Chest 31.33” (78-83 cm).
Age 17 – 23 years
Qualification - FSC from govenment institute
4 x Passport size photographs
Computerized National Identity Card (CNIC)
photocopy of Father’s CNIC.
Domicile.
Registration Fee Rs 50/-.
انٹرویو کے دن سکینہ نامی ایک ادھ موا نا جوان اندر داخل ہوا آفیسر نے کہا آپ پاکستانی شہری ہیں؟
سکینہ۔ جی میں ترکمانستان سے آیا ہوں
آفیسر۔ لیکن گورنمنٹ نے اشتہار میں پاکستانی ہونے کی شرط رکھی تھی
سکینہ۔ جی وہ تو ٹھیک ہے لیکن آپ کو یہاں غلطی لگی ہے اصل میں ہم اپنے ملک میں پاکستان کو ترکمانستان کے ہی معنوں میں لیے ہیں
آفیسر گہری نگاہوں سے سکینہ کی طرف دیکھتے ہوئے بولا ، آپ کا قد کتنا ہے؟
سکینہ۔ جی میرا قد تین فٹ تین انچ ہے
آفیسر لیکن اشتہار میں 5 فٹ 6 انچ مانگا گیا تھا
سکینہ۔ جی آپ 5فٹ 6 انچ کو ظاہری معنوں میں لے رہے ہیں جبکہ یہ ایک استعارہ تھا جس کا معنی 3فٹ ،3 انچ ہے
آفیسر قدرے حیران ہوتے ہوئے بولا اور آپ کی چھاتی کتنی ہے؟
سکینہ۔ جی میری چھاتی 31 سینٹی میٹر ہے
آفیسر۔ لیکن اشتہار میں تو 78 سینٹی میٹر مانگی گئی تھی
سکینہ۔ دیکھیں آپ شاید جانتے نہیں وہاں 31 کا ہندسہ موجود ہے اور میں نے بھی 31 ہی بتائی ہے
آفیسر تھوڑا تلخ لہجے سے۔ جناب پروفیسر صاحب وہ 31 انچ ہے نہ کہ سینٹی میٹر
سکینہ۔ جی یہاں 31 انچ کو 31 سینٹی میٹر سے تشبیہ دی گئی ہے۔ اس لیے میں اس مانگ پر پورا اترتا ہوں 31 سینٹی میٹر کی چوڑی چھاتی ہے میری
آفیسر۔ اچھا عمر کتنی ہے تمہاری؟
شعیب۔ جی عمر تو 53 سال ہے لیکن گھر میں مجھے چھبو چھبو کہتے ہیں
آفیسر غصے سے۔ لیکن یہاں عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 23 سال لکھی ہوئی ہے
شعیب۔ جی بتا رہا ہوں نہ کہ گھر میں مجھے چھبی چھبی کہتے ہیں
آفیسر۔ کیا مطلب چھبی چھی؟
شعیب۔ جی چھبی کا مطلب چھبیس سال جیسا یعنی میں 26 سال کا لگتا ہوں
آفیسر تلخ لہجے میں۔ لیکن چھبی چھبی کہنے سے عمر 26 سال تھوڑی ہوجائے گی؟
شعیب۔ جی میرے گھر والے جاہل ہیں کیا؟ جہاں چلا بڑھا ہوں انکو زیادہ پتہ ہے میں کتنے سال کا لگتا ہوں ۔ آپ اپنی ایک گواہی سے میرے پورے گھر کی گواہیوں کو رد نہیں کرسکتے۔
آفیسر۔ اچھا اپنی تعلیم بتاو کتنی ہے
شعیب۔ جی میں نے دو بار چھٹی جماعت کا امتحان دیا ہے اور دونوں بار ہی پاس ہوا ہوں۔ آفیسر۔ لیکن اشتہار میں کم سے کم تعلیم ایف ایس سی رکھی گئی ہے
شعیب۔ لگتا ہے آپ کو تو گنتی بھی نہیں آتی دیکھو چھے جمع چھے برابر 12 اور میں نے 2 بار 6ویں کلاس پاس کی ہے تو 12 ہوگئیں
آفیسر ۔ اس طرح 12 نہیں ہوتیں الو، اور ویسے بھی ایف ایس سی سائنس سبجکٹس کے ساتھ ہوتی ہے
شعیب۔ آپ مجھے اشتہار میں سے سائینس کا لفظ دکھائیں
آفیسر۔ جاہل آدمی ایف ایس سی سائنس کے ساتھ 12 کلاسیں پاس کرنے کو ہی کہتے ہیں
شعیب۔ جناب بھرتی اشتہار کے مطابق ہونی ہے یا آپ کے مطابق؟
آفیسر ۔ جی اشتہار کے مطابق
شعیب۔ تو پھر مجھے اشتہار سے سائینس کا لفظ دکھائیں ورنہ آپ مجھے رجیکٹ نہیں کرسکتے۔
آفیسر۔ کون سے گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ سے یہ جماعتیں پاس کی ہیں؟
شعیب۔ جی اپنی امی سے
آفیسر تلملاتے ہوئے۔ لیکن ہم نے تو گورنمنٹ کے کسی انسٹیٹیوٹ کی شرط رکھی ہوئی ہے
شعیب۔ جی اصل میں وہ میرے ابو گھر میں میری امی کو بھی گورنمنٹ ہی پکارتے ہیں
آفیسر سکتے کی حالت میں ۔ اچھا فوٹو لائے ہو ساتھ پاسپورٹ سائز؟
شعیب۔ جب میں خود آگیا ہوں تو فوٹو کی کیا ضرورت ہے؟ اب اتنی چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر بیٹھ گئے ہو جن کی بھرتی میں کوئی اہمیت ہی نہیں
آفیسر۔ اچھا شناختی کارڈ دکھاو اپنا۔
شعیب۔ جی یہ لیں۔
آفیسر شناختی کارڈ دیکھتے ہوئے۔ اوہو جناب اس میں تو تصویر کسی اور کی لگی ہوئی ہے۔ اور یہاں نام بھی سکینہ لکھا ہوا ہے
شعیب۔ جناب میں اس کا مثیل ہوں میرے اندر وہ تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں جو اس بندے کے اندر ہیں۔ اور سکینہ والے دعوے سے میں دستبردار ہوگیا ہوں دراصل مجھے گھر والوں نے یہی بتایا تھا کہ وہاں سکینہ بولنا لیکن چونکہ عمر کا مسئلہ پیش آگیا اس لیے میں پہلے والے دعوے سے دستبردار ہوتا ہوں اب اسی لیے انٹرویو کے دوران ہی میں نے اپنا نام سکینہ سے شعیب ظاہر کرنا شروع کردیا۔ پس ایک لحاظ سے میں سکینہ ہوں اور دوسرے لحاظ سے مجھے شعیب سمجھا جاوے
آفیسر غصے سے لال پیلا ہوتے ہوئے بولا۔ الو کے پٹھے یہاں تو جنس بھی عورت لکھی ہوئی ہے۔
شعیب ۔ جی آپ یہ روحانی باتیں نہیں سمجھ سکتے میں نے کہا تھا مجھ میں شناختی کارڈ والی ہستی کے تمام کمالات موجود ہیں، مجھے حیض و نفاس بھی آتا ہے اور ابھی انٹرویو کے شروع میں مجھے حمل بھی ہوا تھا اور درمیان انترویو میں وضح حمل ہوا اور میں سکینہ سے شعیب بن گیا۔ آب آئی سمجھ؟
آفیسر۔ لیکن یہاں تو ایڈریس بھی کوئی اور لکھا ہوا ہے؟
سکینہ۔ جی یہ صرف ایک اجتہادی غلطی ہے
آفیسر بولا ڈنڈا اٹھاتے ہوئے بولا اچھا میں سمجھ گیا تمہاری حالت کو اپنا ڈومی سائل دکھاو
سکینہ۔ جی یہ رہا ڈومی سائل
آفیسر۔ لیکن یہ تو کسی سکینہ نام کی لڑکی کا ہے
سکینہ۔ جی وہ میں ہی ہوں
آفیسر۔ لیکن ابھی تم نے کہا کہ میں سکینہ کے دعوے سے دستبردار ہوں اور مجھے شعیب ہی لکھا اور پکارا جاوے۔ اب تم مکر رہے ہو اور سکینہ بن گئے؟
سکینہ۔ جی جہاں جہاں میں نے سکینہ ہونے سے انکار کیا وہ عمر کے لحاظ سے تھا میں نے کسی جگہ بھی ڈومی سائل کے لحاظ سے سکینہ ہونے کا انکار نہیں کیا
آفیسر ڈنڈا مضبوطی سے تھامتے ہوئے۔ اچھا 50 روپے فیس بھی تھی
سکینہ۔ جی یہ لیں 5 روپے۔
آفیسر ۔ اور باقی کے 45؟
سکینہ۔ جاہل آدمی 5 اور 50 میں صرف ایک نقطے کا ہی تو فرق ہے۔ اس لیے 5 کو 50 ہی سمجھو۔
آفیسر نے ڈنڈا اٹھایا اور بڑے احسن طریقے سے پورے 100 ڈنڈے برسائے اور کہا اب باہر جا کے کہنا کہ مجھے صرف ایک ڈنڈا مارا گیا ہے کیونکہ صرف 2 نقطوں کا ہی تو فرق ہے۔ اور میں بھی عدالت میں آرام سے کہہ دوں گا کہ مجھ سے اجتہادی غلطی ہوگئی تھی۔ الو کا پٹھہ پاگل۔ دفعہ ہوجا یہاں سے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرزائی حضرات خدا کو حاضر ناظر جان کر جواب دیں کیا ایسے شخص کو SSG کمانڈو بھرتی کیا جاسکتا ہے؟ کیا یہ شخص دعوی کرسکتا ہے کہ میں نے تمام انٹرویو مطلوبہ معیار کے عین مطابق صحیح دیا ہے؟ اگر عام دنیاوی عھدے کے لیے اس طرح کی مضحکہ خیز تاویلات باطلہ قابل قبول نہیں ہوسکتیں تو ایسی من گھڑت تاویلوں سے مرزا قادیانی نبی کیسے بن سکتا ہے؟ کیونکہ وہ بھی قرآن و حدیث کی بالکل اسی طرح تاویلات کرے خود کو مسیح موعود اور نبی بناتا رہا۔
زرد چادروں سے مراد ٹٹیوں کی بیماری
مینارہ دمشق سے مراد مینارہ قادیان
نزول سے مراد پیدا ہونا
کسر صلیب سے مراد مناظرے کرنا
دجال سے مراد عیسائی یہودی اقوام
دابتہ الارض سے مراد کبھی طاعون اور کبھی علماء اور کبھی یہودی عیسائی
فتح سے مراد موت
وغیرہ وغیرہ وغیرہ
......................................
بقلم
آقا کا غلام14492485_508157969308933_1143775059240471270_n.jpg
 
آخری تدوین :
Top