• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ضرور اللہ تعالیٰ عیسیٰ ابن مریم کو عادل حاکم اور انصاف کرنے والا امام بنا کر نیچے اتارے گا ( حدیث)

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
اسلام علیکم دوستو !

آج میں آپ لوگوں کے سامنے تاجدارِِ ختم نبوت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان اقدس سے دی گئی ایک خبر اور اللہ کے ایک ولی کی پیشگوئی پیش کر رہا ہوں ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
" أَخْبَرَنِي أَبُو الطَّيِّبِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْحِيرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، ثنا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ عَطَاءٍ، مَوْلَى أُمِّ حَبِيبَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيَهْبِطَنَّ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا عَدْلًا، وَإِمَامًا مُقْسِطًا وَلَيَسْلُكَنَّ فَجًّا حَاجًّا، أَوْ مُعْتَمِرًا أَوْ بِنِيِّتِهِمَا وَلَيَأْتِيَنَّ قَبْرِي حَتَّى يُسَلِّمَ وَلَأَرُدَّنَ عَلَيْهِ»"
( المستدرك على الصحيحين للحاكم جلد 2 صفحہ 651 حدیث 4162 )

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " ضرور اللہ تعالیٰ عیسیٰ ابن مریم کو عادل حاکم اور انصاف کرنے والا امام بنا کر نیچے اتارے گا ( یہاں" لَيَهْبِطَنَّ " کا لفظ ہے نزول کا نہیں اور " ہبوط " کہتے ہیں کسی چیز کا اوپر سے نیچے اترنا ) ، وہ ضرور بالضرور حج یا عمرہ یا دونوں کے لئے جاتے ہوئے فج ( روحاء ) کے مقام سے گزریں گے اور ضروربالضرور میری قبر پر آئیں گے اور مجھے سلام پیش کریں گے اور میں ضرور بالضرور انکے سلام کا جواب دوں گا "

ان کلمات مبارکہ میں اللہ کے نبی نے " لام تاکید " اور " نون ثقلیہ " کے ساتھ یہ خبر دی ، جسکا ترجمعہ ہے کہ" ضرور بالضرور ایسا ہوکر رہے گا " ۔
یہ حدیث مبارکہ اس بات میں تصریح ہے کہ اصلی عیسیٰ علیہ اسلام جب نازل ہوںگے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک پر ضرور حاضر ہونگے ۔

لیکن دجال قادیان مرزا غلام قادیانی کو یہ سعادت تو دور مکہ و مدینہ دیکھنا تک نہ نصیب ہوا ۔

اب دوستو ! اللہ کے ایک ولی " پیر مہر علی شاہ گولڑوی رحمتہ اللہ علیہ کی ایک پیشگوئی "

یہ سنہ 1902 کی بات ہے اسی حدیث کو بیان کرنے کے بعد اللہ کے ولی پیر مہر علی شاہ گولڑوی رحمتہ اللہ علیہ نے ایک پیشگوئی اپنی کتاب " سیف چشتیائی " میں ان الفاظ میں لکھی :
" اور ہم پیش گوئی کرتے ہیں کہ مدینہ منورہ زادہااللہ شرفاََ میں حاضر ہوکر سلام عرض کرنا اور جواب سے مشرف ہونا یہ نعمت قادیانی کو کبھی نصیب نہ ہوگی "
( سیف چشتیائی صفحہ 108 )
اس پیش گوئی کے شائع ہونے کے بعد دجال قادیان مرزا غلام قادیانی چھ برس تک زندہ رہا اگر وہ چاہتا تو آپنے آقا انگریز کی مدد سے پیر صاحب کی پیش گوئی کو غلط ثابت کرنے کے لئے مدینہ منورہ جاسکتا تھا لیکن اللہ نے اسے یہ توفیق نہ دی جو اس کے جھوٹے دجال ہونے کے لئے کافی ہے ۔ اور سے ثابت ہوا کہ دجال قادیان مرزا غلام قادیانی نقلی مسیح و مہدی ہے ۔

خادم علماءحق و مجاھد ختم نبوت : ساحل کاہلوں

 
Top