2334ضمیمہ نمبر:۴
مولانا سید عطاء اﷲ شاہ صاحب بخاریؒ
کے
تاریخی
مقدمہ کا
فیصلہ
چوہدری افضل حقؒ ایم۔ایل۔سی۔ جنرل سیکرٹری
شعبہ تبلیغ مجلس احرار اسلام (ہند) لاہور
تعداد (کتبہ بشیر کاتب دفتر رسالہ اداکار لاہور) قیمت
2335مولانا سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ کے مرافعہ پر سیشن جج گورداسپور کا تاریخی فیصلہمولانا سید عطاء اﷲ شاہ صاحب بخاریؒ
کے
تاریخی
مقدمہ کا
فیصلہ
چوہدری افضل حقؒ ایم۔ایل۔سی۔ جنرل سیکرٹری
شعبہ تبلیغ مجلس احرار اسلام (ہند) لاہور
تعداد (کتبہ بشیر کاتب دفتر رسالہ اداکار لاہور) قیمت
قادیانیت کی سیاہ کاریوں پر فاضل جج کا محققانہ تبصرہ
مرزائے قادیان کی زشتی اخلاق اور اس کی امت کی شورہ پشتی کی داستان
حکومت کی ادائے فرض سے کوتاہی
مولانا سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ کے تاریخی مقدمہ میں ان کی اپیل پر مسٹر کھوسلہ سیشن جج گورداسپور نے بزبان انگریزی جو فیصلہ صادر کیا ہے اس کا اردو ترجمہ شائع کیا جاتا ہے۔
مرافعہ گزار سید عطاء اﷲ شاہ بخاری کو تعزیرات ہند کی دفعہ۱۵۳۔الف کے ماتحت مجرم قرار دیتے ہوئے اس تقریر کی پاداش میں جو انہوں نے ۲۱؍اکتوبر ۱۹۳۴ء کو تبلیغ کانفرنس قادیان کے موقعہ پر کی چھ ماہ کی قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔