(ظلی حج کے متعلق سوال)
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: جی، دیکھیں، میں یہ ’’ظلّی حج‘‘ کے متعلق عرض کر رہا تھا، اس میں یہ ’’برکاتِ خلافت‘‘ کی Quotation (اقتباس) ہے:
1495مرزا بشیرالدین محمود احمد صاحب کا جلسہ سالانہ کا خطبہ:
’’آج جلسے کا پہلا دن ہے اور ہمارا جلسہ بھی حج کی طرح کا ہے۔ حج، خداتعالیٰ نے مؤمنوں کی ترقی کے لئے مقرّر کیا تھا۔ آج احمدیوں کے لئے دِینی لحاظ سے تو حج مفید ہے مگر اس کی جو اصلی غرض تھی، یعنی قوم کی ترقی، وہ انہیں حاصل نہیں ہوسکتی، کیونکہ حج کا مقام ایسے لوگوں کے قبضے میں ہے جو احمدیوں کو قتل کردینا بھی جائز سمجھتے ہیں۔ اس لئے خداتعالیٰ نے قادیان کو اس کام کے لئے مقرّر کیا ہے۔ جیسا حج میں رفث، فسوق اور جدال منع ہے، ایسا ہی اس جلسے میں بھی منع ہے۔‘‘
(برکاتِ خلافت ص۵۲، از محمود)
’’یہ برکاتِ خلافت‘‘۔۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: صفحہ۵۲۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: جی۔
مرزا ناصر احمد: صفحہ۵۲۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: ہاں، یہ ذرا لارہے ہیں وہ۔
مرزا ناصر احمد: یہ ’’خطبات چہارم حج۔‘‘
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: اچھا، نہیں، یہ اور ہے۔