ظلی نبی ہونے کا دعویٰ
۱۹۰۱ء میں مرزاغلام احمد نے ظلی نبی ہونے کا دعویٰ کیا اور ایک اشتہار ’’ایک غلطی کا ازالہ‘‘ کے ذریعہ یہ تشریح کی کہ ختم نبوت کے اصول کا مقصد یہ ہے کہ پیغمبر اسلام کی رحلت کے بعد کوئی نبی نئی شریعت لے کر نہیں آئے گا۔ لیکن شرع کے بغیر کسی نئے پیغمبر کا ظہور ختم نبوت کے اصول کے خلاف نہیں ہے۔