(عام آدمی اور مدعی نبوت دونوں کی بدزبانی میں کیا فرق ہے؟)
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، اس قسم کے الفاظ۔ تو اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ ایک طرف ایک معمولی انسان،گناہ گار انسان،دوسری طرف ایک نبی اور ایسا نبی جس کے ابھی میں آپ کو تفصیل سے بتاؤں، جس کے بارے میں کیاکیالکھاجاچکاہے،وہ وہی زبان استعمال کررہے ہیں۔ اس سے بھی سخت بعض جگہ زبان استعمال کررہے ہیں…مرزاصاحب! میں بڑی Responsibility سے بات کررہاہوں۔
مرزاناصر احمد: ہاں، آپ بات کریں،ابھی نہیں میں بول رہا۔
جناب یحییٰ بختیار: …اگر غزنویوں نے بری گالیاں دیں، بدزبانی کی،ان کو جواب دے دیں،تو میں سمجھ سکتاہوں۔ یہاں بعض الفاظ جو ہیں مولوی سعد اﷲ کے بارے میں کہ ’’بدکار عورت کابیٹا۔ بدگو۔خبیث۔ منحوس۔ لعین۔ شیطان۔‘‘(انجام آتھم ص۲۸۱، خزائن ج۱۱ ص۲۸۱) میں نے ان کو دیکھا۔ ممکن ہے کہ انہوں نے بھی مرزاصاحب کے متعلق بہت سی جگہ ایسے الفاظ استعمال کئے ہوں۔ مگر جہاں آپ نے پڑھ کے سنائے انہوں کی طرف سے، تو ان سے مجھے یہ بات ظاہر نہیںہوئی، بہرحال،سوال یہ ہے کہ یہ شخص…
مرزاناصر احمد: یہ سعد اﷲ کی گالیوں کا حوالہ کہاںہے؟ وہاں تونہیں تھے یہ سارے۔
جناب یحییٰ بختیار: میں نے آپ کو سنائے تھے جی۔ ۲۸۱،۲۸۲، ۲۸۲،۲۸۱ ہیں۔ جناب! آخر میں آپ نے کہاتھا، Admit کرلیاتھا۔
مرزاناصر احمد: نہیں،نہیں،’’ابن بغیٰ‘‘ کہا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں مجھے، میں نے کہاکہ جو مرزا صاحب نے ان کے بارے…
مرزاناصر احمد: ہاں،’’ابن بغیٰ‘‘ کہا۔
جناب یحییٰ بختیار: یہاں جو یہ لکھا ہوا ہے’’اورآپ نے Admit کیا۔‘‘ اگر آپ کہتے ہیںکہ نہیں…
مرزاناصر احمد: نہیں’’انجام آتھم‘‘ میں۔
755جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی،صفحہ ۲۸۱،۲۸۲۔آپ نے کہا کہ یہ لفظ جو ہیں ناں’’بد کار عورت کابیٹا‘‘نہیں کہا۔ اس کا مطلب ہے ’’ابن بغیٰ‘‘…
مرزاناصر احمد: نہیں،نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: باقی باتوں کی طرف میں ابھی آرہاہوں۔
مرزاناصر احمد: ’’ذریۃ البغایہ‘‘اور ’’ابن البغیٰ‘‘کے متعلق…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں،نہیں،وہ میں تو…
مرزاناصر احمد: ’’لغت‘‘ کے متعلق یہ تین باتیں ہوئی ہیں…
جناب یحییٰ بختیار: باقی،’’بدگو،خبیث،منحوس…‘‘
مرزاناصر احمد: اوریہ کہاںہیں؟
جناب یحییٰ بختیار: یہ آپ دیکھ لیجئے۔ میں نے توآپ کو حوالہ دیا ہے اور میرے خیال میں آپ نے Admit کرکے جواب دیاہے۔
مرزاناصر احمد: نہ، نہ۔
جناب یحییٰ بختیار: پھر آپ دیکھ لیں ان کو۔
مرزاناصر احمد: ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’بدگو، خبیث،مفسد، آرائنڈہ است، منحوس، ونام اوجاہلاں سعد اﷲ نہادہ اند‘‘…یہ آجاتاہے جی…
مرزاناصر احمد: کل آپ نے ’’انجام آتھم‘‘۲۸۲کا…
جناب یحییٰ بختیار: ۲۸۱،۲۸۲،دوسرے پرآگے آجاتاہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں،اس میں یہ ہے: ’’اس۱؎…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، وہ ٹھیک ہے۔ اس سے پہلے میں نے ۲۸۱،۲۸۲ دونوں صفحے بتائے آپ کو۔ جو میں نے یہاں نوٹ کئے ہیں اور دوسرے جو ہیں ناں، آپ اسے دیکھ لیں۔ ۲۸۱ پر ہیں۔ مل گیا آپ کو؟ جہاں لکھا ہواہے: ’’وہ خبیث…‘‘
756مرزاناصر احمد: جی، یہ ہیں الفاظ۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی، میں یہ عرض کررہاتھا…
مرزاناصر احمد: جی…