(عام بحث)
جناب چیئرمین: یہ ہاؤس نے Decide (فیصلہ) کیا ہوا ہے۔ اب آنریبل ممبرز جو چاہیں کریں۔ چاہے بحث میں حصہ لے لیں، چاہے زبانی کہہ دیں۔ چاہے Written (تحریری) بتادیں۔ اس کے علاوہ وہ اگر کوئی چاہیں تو On Oath حلف اٹھا کر بھی سٹیٹمنٹ دے سکتے ہیں۔ اگر کوئی Fact (حقائق) ان کے سپیشل نالج میں ہوں۔ یہ سب آنریبل ممبران کی صوابدید پر ہے۔ جیسے وہ مناسب سمجھیں۔ لیکن ایک بات میں یہ عرض کردوں۔ میں نے عرض کیاتھا کہ میں نے مولانا مفتی محمود اور پروفیسر غفور احمد سے دریافت کیا تھا انہوں نے یہ فرمایا تھا کہ ہم دودن لیں گے ایک دن مولانا غلام غوث ہزاروی اور مولانا عبدالحکیم لیں گے اور باقی حضرات کے متعلق مجھے پیرزادہ صاحب نے بتایا ہے کہ وہ ایک یا دودن لیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چار پانچ دن جنرل ڈسکشن ہوگی۔ اس واسطے جنرل ڈسکشن بھی رکھی گئی ہے۔ تاکہ ممبر صاحبان سپیشل کمیٹی میں Freely (آزادانہ) اپنی رائے کا اظہار کر سکیں۔