• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

عقائد مرزا (حضرات انبیاء کرامؑ)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
عقائد مرزا (حضرات انبیاء کرامؑ)
اﷲتعالیٰ کے رنگا رنگ مخلوقات میں انسان سب سے اعلیٰ واشرف ہے۔ جسے اشرف المخلوقات ہونے کا شرف حاصل ہے۔ گروہ انسانیت میں وہ سعادت مند پھر بڑی عظمتوں کے حامل ہیں۔ جنہیں وحی ربانی کی تسلیم وطاعت کا شرف حاصل ہوا اور اس گروہ مسلمین میں سے لاتعداد عظمتوں کے امین وحامل وہ ہیں۔ جنہیں نبوت ورسالت کا تاج پہنایا گیا۔ جنہیں اﷲتعالیٰ نے اپنی سب سے بڑی امانت کا امین قرار دیا اور سب سے بڑی نعمت سے نوازا۔ یہ گروہ پاک باز انسان ہوکر بھی اتنا عظیم المرتبت ہے کہ معصومیت ان کے لوازم میں سے ہے۔ وہ معصوم اور اﷲتعالیٰ کی اس حفاظت میں ہوتے ہیں کہ گناہ ان کے گھر کا رخ نہیں کر سکتا۔ وہ اﷲتعالیٰ کی وحی کے حامل اور اس کے مبلغ ہوتے ہیں۔ اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر اس کی تبلیغ کرتے اور اف تک نہیں کرتے۔ چاہے اس راستہ میں ان کا جسم آرے سے چیرا جائے۔
لیکن قادیان کے اس شیطان مجسم نے اس گروہ پاک باز کو جس طرح یاد کیا۔ ان کی توہین کی اور اپنے ناپاک وجود کو ان سے برتر قرار دیا وہ اس دھرتی کا سب سے گھناؤنا کاروبار ہے۔ ان شیطنت آمیز تحریرات کی نقل ومطالعہ کسی شریف انسان کے بس کا روگ نہیں۔ لیکن ضرورت ومجبوری سے انہیں نقل کیا جارہا ہے۔
*… ’’یہودیوں، عیسائیوں اور مسلمانوں پر بباعث ان کے کسی پوشیدہ گناہ کے یہ ابتلاء آیا کہ جن راہوں سے وہ اپنے موعود نبیوں کا انتظار کرتے رہے۔ ان راہوں سے وہ نبی نہیں آئے۔ بلکہ چور کی طرح کسی اورراہ سے آگئے۔‘‘ (نزول المسیح ص۳۵ حاشیہ، خزائن ج۱۸ ص۴۱۳)
*… ’’میں خود اس بات کا قائل ہوں کہ دنیا میں کوئی ایسا نبی نہیں آیا جس نے کبھی اجتہادی غلطی نہیں کی۔‘‘
(تتمہ حقیقت الوحی ص۱۳۵، خزائن ج۲۲ ص۵۷۳)
*…

زندہ شد ہر نبی بآمدنم
ہر رسول نہاں بہ پیراہنم
(نزول المسیح ص۱۰۰، خزائن ج۱۸ ص۴۷۸)
ترجمہ: ’’زندہ ہوا ہر نبی میری آمد سے تمام رسول میرے کرتہ میں چھپے ہوئے ہیں۔‘‘
*… ’’اس (آنحضرتﷺ) کے شاگردوں میں علاوہ بہت سے محدثوں کے ایک (مرزاقادیانی) نے نبوت کا درجہ بھی پایا اور نہ صرف یہ کہ نبی بنا۔ بلکہ بعض اولوالعزم نبیوں سے بھی آگے نکل گیا۔‘‘ (حقیقت النبوۃ ص۲۵۷)
*… ’’حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) کو جو بلحاظ مدارج کئی نبیوں سے بھی افضل ہیں۔ ایسے مقام پر پہنچے کہ نبیوں کو اس مقام پر رشک ہے۔‘‘
(اخبار الفضل قادیان ج۲۰ ش۹۳، مورخہ ۵؍فروری ۱۹۳۳ئ)
*… ’’آپ (مرزاقادیانی) کا درجہ رسول کریمﷺ کے سوا باقی تمام انبیاء سے بلند ہے۔‘‘
(اخبار الفضل قادیان ج۲۰ ش۴۵، مورخہ ۶؍جون ۱۹۳۳ئ)
*… ’’جس (مرزاقادیانی) کے وجود میں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کی شان جلوہ گر تھی۔‘‘
(الفضل قادیان ج۲ نمبر۱۴۶، مورخہ ۳۰؍مئی ۱۹۱۵ئ)
*… ’’آدم ثانی حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) جو آدم اوّل سے شان میں بڑھا ہوا تھا۔ اس کے لئے کیوں یہ نہ کہا جاتا کہ آگ تمہاری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔‘‘ (ملائکۃ اﷲ ص۶۵)
*… ’’اور خداتعالیٰ میرے لئے اس کثرت سے نشان دکھلارہا ہے کہ اگر نوح ؑ کے زمانہ میں وہ نشان دکھلائے جاتے تو وہ لوگ غرق نہ ہوتے۔‘‘
(تتمہ حقیقت الوحی ص۱۳۷، خزائن ج۲۲ ص۵۷۵)
*… ’’پس اس امت کا یوسف یعنی یہ عاجز (مرزا لعین) اسرائیلی یوسف ؑ سے بڑھ کر ہے۔ کیونکہ یہ عاجز قید کی دعا کر کے بھی قید سے بچایا گیا۔ مگر یوسف بن قید میں ڈالا گیا۔‘‘
(براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۷۶، خزائن ج۲۱ ص۹۹)
*… ’’حدیث میں تو ہے کہ اگر موسیٰ وعیسیٰؑ زندہ ہوتے۔ (حدیث میں صرف موسیٰؑ کا ذکر ہے) تو آنحضرت(ﷺ) کے اتباع کے بغیر ان کو چارہ نہ ہوتا۔ مگر میں کہتا ہوں کہ مسیح موعود (مرزالعین) کے وقت میں بھی موسیٰ وعیسیٰ ؑ ہوتے تو مسیح موعود (مرزالعین) کی ضرور اتباع کرنی پڑتی۔‘‘
(اخبار الفضل قادیان ج۳ نمبر۹۸، مورخہ ۱۸؍مارچ ۱۹۱۶ئ)
*… ’’حضرت مسیح موعود (مرزالعین) کی اتباع میں، میں بھی کہتا ہوں کہ مخالف لاکھ چلائیں کہ فلاں بات سے حضرت عیسیٰ ؑ کی ہتک ہوتی ہے۔ اگر رسول اﷲﷺ کی عزت قائم کرنے کے لئے حضرت عیسیٰ ؑ یا کسی اور ہتک ہوتی ہے تو ہمیں اس کی پرواہ نہیں ہوگی۔‘‘ (تقریر مرزابشیر محمود لعین، درلائل پور مندرجہ الفضل قادیان ج۲۱، نمبر۱۳۸، مورخہ ۲۰؍مئی ۱۹۳۴ئ)
*…

انبیاء گرچہ بودہ اند بسے
من بعرفاں نہ کمترم زکسے
(نزول المسیح ص۹۹، خزائن ج۱۸ ص۴۷۷)
ترجمہ: ’’اگرچہ دنیا میں بہت سارے نبی ہوئے ہیں۔ لیکن علم وعرفان میں میں کسی سے کم نہیں ہوں۔‘‘
*… ’’خدا تعالیٰ نے مجھے تمام انبیاء o کا مظہر ٹھہرایا ہے اور تمام نبیوں کے نام میری طرف منسوب کئے گئے ہیں۔ میں آدم ہوں۔ میں شیث ہوں، میں نوح ہوں، میں ابراہیم ہوں، میں اسحاق ہوں، میں اسماعیل ہوں، میں یعقوب ہوں، میں یوسف ہوں، میں موسیٰ ہوں، میں داؤد ہوں، میں عیسیٰ ہوں اور آنحضرتﷺ کے نام کا میں مظہر ہوں۔ یعنی ظلی طور پر محمد اور احمد ہوں۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۷۲ حاشیہ، خزائن ج۲۲ ص۷۶)
 
Top