عقائد مرزا (فخر اوّلین وآخرین)
روزنامہ ’’الفضل قادیان‘‘ مسلمانوں کو للکارتے ہوئے کہتا ہے: ’’اے مسلمان کہلانے والو! اگر تم واقعی اسلام کا بول بالا چاہتے ہو اور باقی دنیا کو اپنی طرف بلاتے ہو تو پہلے خود سچے اسلام کی طرف آجاؤ۔ (یعنی مسلمانوں کا اسلام جھوٹا ہے۔ نعوذ باﷲ، ناقل) جو مسیح موعود (مرزاقادیانی) میں ہوکر ملتا ہے۔ اسی کے طفیل آج بروتقویٰ کی راہیں کھلتی ہیں۔ اسی کی پیروی سے انسان فلاح ونجات کی منزل مقصود پر پہنچ سکتا ہے۔ وہ وہی فخر اوّلین وآخرین ہے۔ جو آج سے تیرہ سو برس پہلے رحمۃ للعالمین بن کر آیا تھا۔‘‘
(الفضل قادیان مورخہ ۲۶؍ستمبر ۱۹۱۷ئ، بحوالہ قادیانی مذہبب ص۲۱۱،۲۱۲)