• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

عقائد مرزا (محمد رسول اﷲﷺ کے تمام کمالات مرزاقادیانی میں)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
عقائد مرزا (محمد رسول اﷲﷺ کے تمام کمالات مرزاقادیانی میں)
جب یہ عقیدہ ٹھہرا کہ مرزاقادیانی کا وجود بعینہ محمد رسول اﷲ کا وجود ہے اور یہ کہ مرزاقادیانی کا روپ دھار کر خود محمد رسول اﷲہی دوبارہ قادیان میں آئے ہیں تو یہ عقیدہ بھی ضروری ہوا کہ محمد رسول اﷲ کے تمام کمالات وامتیازات بھی مرزاقادیانی کی طرف منتقل ہوگئے ہیں۔ چنانچہ ملاحظہ ہو: ’’جب کہ میں بروزی طور پر آنحضرتﷺ ہوں اور بروزی رنگ میں تمام کمالات محمدی مع ثبوت محمدیہ کے میرے آئینہ ظلیت میں منعکس ہیں تو پھر کون سا الگ انسان ہوا جس نے علیحدہ طور پر نبوت کا دعویٰ کیا؟‘‘
(ایک غلطی کا ازالہ ص۸، خزائن ج۱۸ ص۲۱۲)
*… ’’خداتعالیٰ کے نزدیک حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) کا وجود آنحضرتﷺ کا ہی وجود ہے۔ یعنی خدا کے دفتر میں حضرت مسیح موعود اور آنحضرت آپس میں کوئی دوئی یا مغائرت نہیں رکھتے۔ بلکہ ایک ہی شان ایک ہی مرتبہ اور ایک ہی منصب اور ایک ہی نام رکھتے ہیں۔ گویا لفظوں میں باوجود دو ہونے کے ایک ہی ہیں۔‘‘
(اخبار الفضل قادیان ج۳، ش۳۷، مورخہ ۱۶؍ستمبر ۱۹۱۵ئ، بحوالہ قادیانی مذہب ص۲۰۷)
*… ’’گذشتہ مضمون مندرجہ ’’الفضل‘‘ مورخہ ۱۶؍ستمبر میں میں نے بفضل الٰہی اس بات کو پایۂ ثبوت تک پہنچایا ہے کہ حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) باعتبار نام، کام، آمد، مقام، مرتبہ کے آنحضرتﷺ کا ہی وجود ہیں۔ یا یوں کہو کہ آنحضرتﷺ جیسا کہ (دنیا کے) پانچویں ہزار میں مبعوث ہوئے تھے۔ ایسا ہی اس وقت جمیع کمالات کے ساتھ مسیح موعود کی بروزی صورت میں مبعوث ہوئے ہیں۔‘‘
(الفضل مورخہ ۲۸؍اکتوبر ۱۹۱۵ئ، بحوالہ قادیانی مذہب ص۲۰۹)
 
Top