• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

عقیدہ ختم نبوت اور عظمت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ

شفیق احمد

رکن ختم نبوت فورم
عقیدہ ختم نبوت اور عظمت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ

عقیدہ ختم نبوت کی چکا چوند روشنی سے جہاں جهوٹے نبی ذلیل و خوار ہوئے وہاں حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ کی لازوال شخصیت کو اس عقیدے نے چار چاند لگا دیئے. بے شک حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ میں ایسے اوصاف پائے جاتے ہیں جو صرف انبیاء اکرام کا ہی خاصہ تهے. انبیاء اکرام جیسی مماثلث، فضیلت اور بزرگی کی تصدیق نبی کریم ﷺ نے خود فرمائی جس سے یہ بات پایہ تکمیل تک جا پہنچی کہ اگر نبی کریمﷺ کے بعد کوئی شخصیت نبوت کی اہل ہوتی تو وہ صرف حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ جیسی عظیم ہستی ہی ہوتی۔

نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ "" اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمربن خطاب ہوتا "" قادیانیوں /مرزائیوں کے جھوٹے نبی مرزا قادیانی اور کئی دوسرے جھوٹے نبیوں نے امتی نبی ہونے کا دعوی کیا ۔۔۔۔۔ صرف یہ حدیث ہی ان جھوٹوں کے دجال اور کذاب ہونے پر محکم دلیل ہے کیونکہ اگر کوئی امتی نبی شریعت محمدیہ کے تحت آتا تو وہ یقینا حضرت عمربن خطاب رضی اللہ تعالیٰ ہی ہوتے۔ قادیانی جب نبی کریمﷺ کی اس حدیث کی تاویل میں روائتی مکر و فریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابہام پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو مسلمان ان کو مرزا قادیانی کی تحریر کا حوالہ پیش کر دیتے ہیں جس پر ان قادیانیوں کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔ مرزا قادیانی لکهتا ہے "" اور ان (حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ ) کے حق میں یہ حدیث ہے کہ شیطان عمر کے سائے سے بهاگتا ہے دوسری یہ حدیث ہے کہ اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا "" ( روحانی خزائن 3 صفحہ 219 )

صد افسوس !! قادیانیوں پر کہ جو ایسے جھوٹےشخص کو نبی مانتے ہیں جس نے یہ واضح حدیث لکھنے کے بعد نبوت کا دعوی کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ جب مرزا قادیانی نے یہ حدیث لکھی تو اس وقت مرزا خود کو مامور من اللہ کہتا تھا اور یہ دعوی کرتا تھا کہ اللہ نے مجھےحضرت عیسی علیہ السلام کی جگہ مسیح موعود بنا کر بھیجا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر اللہ نے مرزا کو نبی پیدا کیا تو اس نے یہ حدیث لکھ کر بعد میں خود کو جھوٹا کیوں ثابت کیا؟؟؟ یقینا اللہ نے ہی مرزا قادیانی سے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ والی حدیث لکھوائی تا کہ اس جھوٹے نبی کے دجال اور کذاب ہونے پر شک و شبہ نہ رہے۔
 
Top