• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

"علماء امتی کانبیاء بنی اسرائیل" کا تقاضہ ہے کہ مسیح علیہ اسلام نہ آئیں ؟

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
سوال : کیا اس بات ( علماء امتی کانبیاء بنی اسرائیل ) کے لیے یہ ہتک نہیں ہے کہ اصلاح امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک نبی کو محفوظ رکھا جائے اور امت میں کوئی لائق نہیں کہ اصلاح کرے اور خدا کو نبی بیجھنا پڑے کیا یہ کام امت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کا مجدد نہیں کر سکتا ؟

جواب 1 :
قادیانی حضرات یہ بتائیں کہ ۔۔ یہ کہاں لکھا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام امت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کی اصلاح کے واسطے آئیں گے ؟
حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے نزول کی وجہ احکام دین اسلام کی تنسیخ یا شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کی کمی پوری کرنا نہیں ۔
حدیثوں میں بصراحت موجود ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام دجال کے قتل کے واسطے اور صلیب توڑنے کے لیے آئیں گے ۔۔
جس سے ثابت ہوا کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام یہود وانصاریٰ کی اصلاح کے واسطے آئیں گے نہ کہ دین اسلام اور امت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کی اصلاح کے واسطے ۔
علماء امتی کا انبیاء بنی اسرائیل کا صرف یہ مطلب ہے کہ ۔۔
جس طرح بنی اسرائیل کے نبی تبلیغ دین کرتے تھے اسی طرح میری امت کے علماء تبلیغ دین کیا کریں گے ، کیونکہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ۔
یہ نہیں کہ اس امت کے علماء کسی قسم کی نبوت کے مدعی ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب 2 :
چونکہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام امتی بن کر آئیں گے جیسا کہ حدیثوں میں مذکور ہے یہ امت محمدی کا فخر اور عزت ہے کہ اس میں ایک اولوالعزم پیغمبر علیہ اسلام شامل ہونا ہے ۔ اور اپنی دعا سے شامل ہونا ہے ، دیکھو انجیل برنباس ۔
اے رب بخشش کرنے والے اور رحمت میں غنی تو اپنے خادم ( عیسیٰ علیہ اسلام ) کو قیامت کے دن اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں ہونا نصیب فرما ۔ ( فصل 212 صفحہ 194 )
اب بتاؤ کہ یہ امت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک ہے یا فخر کا مقام کہ ایک نبی دعا کرتا ہے کہ اے خدا مجھ کو امت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم میں ہونا نصیب فرما ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب 3 :
کس قدر اعلیٰ مرتبہ اس امت کا ہے کہ ۔۔۔ عیسائیوں کا خدا ۔۔ اس امت کا ایک فرد ہوکر آتا ہے ۔ مگر تعصب بھری آنکھ کو یہ ہتک نظر آتی ہے ۔یہ نظر کا قصور ہے ۔
آہ ۔ کس قدر کج فہمی ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے آنے سے تو ہتک ہے اور مرزا غلام قادیانی کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبی بنانے سے ہتک نہیں ؟
دیکھو قرآن مجید فرما رہا ہے کہ ۔۔
وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ ( النساء 159 )
یعنی مسیح علیہ اسلام کی موت سے پہلے اہل کتاب ان پر ایمان لائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ نے مسلم امت میں مجددین کا سلسلہ جاری فرمایا ہے ۔
چونکہ مجدد اسلامی امت کا فرد ہوتا ہے اس لیے اس کا کہنا صرف مسلمانوں پر اثر کرتا ہے اور ارادہ خداوندی میں کسر صلیب اور اصلاح یہود ہے ۔ جسکا تعلق مسلمانوں سے نہیں بلکہ یہود وانصاریٰ سے ہے ، اس لیے اسی پیغمبر (عیسیٰ علیہ اسلام ) جسے ایک گروہ ان کو خدا بنا کر گمراہ ہوا اور دوسرے گروہ نے نبوت سے انکار کرکے ان ( عیسیٰ علیہ اسلام ) کو جھوٹا نبی کہا ۔ اور اپنی دانست میں ان ( عیسیٰ علیہ اسلام ) کو طرح طرح کے عذاب دے کر صلیب پر قتل کر چکے ، خداوند تعالیٰ نے ان دونوں گروہوں کے زعم توڑنے اور کذب ظاہر کرنے اور امت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کا رتبہ بڑھانے اور ان عیسیٰ علیہ اسلام کی دعا قبول کرنے اور " لتؤمن بہ ولتصرن " کا مصداق بنانے کے لیے ان عیسیٰ علیہ اسلام کو مقدر کیا کہ جب وہ خود ہی زندہ اتر کر ان ( یہودیوں اور عیسائیوں ) کے سب عقائد کو باطل کر دیں گے ۔ تو وہ آسانی سے سمجھ جائیں گے اور ایسا کھلامعجزہ اورکرشمہ قدرت دیکھ کر اور دجال کو اور اس کے ہمراہیوں کو قتل کرنے کے بعد آخر کار سب اہل کتاب مسلمان ہو جائیں گے ۔
پہلے نبیوں میں سے ایک نبی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں شامل ہورہا ہے نہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت سے کسی شخص کو نبی بنایا جا رہا ہے لہذاٰ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کا اعزاز ہے نہ کہ ہتک ۔

 
مدیر کی آخری تدوین :
Top