(عیسائیوں اور پارسیوں کی طرح، قادیانی حقوق بھی)
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔ یہ جو ہے نا کہ: ’’میں نے اپنے نمائندے کی معرفت ایک بڑے ذمہ دار انگریز افسر کو کہلوا بھیجا کہ پارسیوں اورعیسائیوں کی طرح ہمارے حقوق بھی تسلیم کئے جائیں…‘‘
مرزاناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’…جس پر اس افسر نے کہا کہ وہ تواقلیت میں ہیں اور تم ایک مذہبی فرقہ ہو۔ اس پر میں نے کہا کہ پارسی،عیسائی بھی تو مذہبی فرقے ہیں۔ جس طرح ان کے حقوق علیحدہ تسلیم کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ہمارے بھی کئے جائیں۔ تم ایک پارسی پیش کر دو۔ اس کے مقابلہ میں میں دو دو احمدی پیش کرتاجاؤں گا۱؎۔‘‘
مرزاناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ ایک ہی Context ہیں۔ تاکہ آپ کو میرے…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں، یہ شام کو انشاء اﷲ ہو جائے گا۔ ویسے مختصراً تو میں نے، اس کا جواب میں نے دیاتھا۔ لیکن تفصیل مانگتے ہیں۔