• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(غیراحمدی کے پیچھے نماز جائز نہیں)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(غیراحمدی کے پیچھے نماز جائز نہیں)
جناب یحییٰ بختیار: پھر آگے جی آتا ہے یہ: ’’حضرت مسیح موعود نے سختی سے تاکید فرمائی ہے کہ کسی احمدی کو غیراحمدی کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی چاہئے۔ باہر سے لوگ اس کے متعلق باربار پوچھتے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ تم جتنی دفعہ بھی پوچھو گے اتنی دفعہ میں جواب دوں گا کہ غیراحمدی کے پیچھے نماز پڑھنی جائز نہیں، جائز نہیں۔‘‘ (انوار خلافت ص۸۹، از مرزامحمود)
186This you have said that because for different reasons, not because he is a Kafir, (تو اس کے لئے آپ نے کہا ہے کہ اس کی مختلف وجوہات تھیں۔ نہیں کیونکہ وہ ایک کافر ہے)
جی! آپ نے کہا ہے ناں کہ یہ نماز نہیں پڑھتے؟
مرزاناصراحمد: ہاں! نماز نہ پڑھنے کی بہت ساری وجوہات ہیں…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں!
مرزاناصراحمد: … ایک تو یہ ہے کہ محضر نامہ جو ہے ہمارا، اس کے صفحہ۱۵۴ پر بھی ہے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، آپ نے جو وجوہات بیان کی ہیں…
مرزاناصراحمد: ہاں!
جناب یحییٰ بختیار: …ان کے علاوہ اور وجوہات بھی ہیں جن کی بناء پر آپ نماز نہیں پڑھتے ان کے پیچھے؟
مرزاناصراحمد: احمدی مسلمان غیراحمدیوں کے پیچھے نماز کیوں نہیں پڑھتا؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں۔ جو وجوہات آپ نے یہاں دی ہیں۔ ان کے علاوہ وہ اور وجوہات بھی ہیں؟ صرف یہ وجوہات نہیں؟
مرزاناصراحمد: ہوں گی۔ بتائیں، میں بتادیتاہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: میں… یعنی ایک انہوں نے یہ… میں آپ کو پڑھ کر سنائے دیتا ہوں…
مرزاناصراحمد: جی!
جناب یحییٰ بختیار: میں نماز کے مسئلے پر تو بعد میں آؤں گا…
مرزاناصراحمد: جی!
جناب یحییٰ بختیار: آگے وہ کہتے ہیں جی ’’انوار خلافت‘‘ صفحہ۹۰ پر: ’’ہمارا یہ فرض ہے کہ غیراحمدیوں کو مسلمان نہ سمجھیں اور ان کے پیچھے نماز نہ پڑھیں، چونکہ ہمارے نزدیک وہ خداتعالیٰ کے ایک نبی کے منکر ہیں۔‘‘
187The same reply?
مرزاناصراحمد: نہیں، یہ یہ ہے کہ یہ جو ہے فتویٰ کہ نماز پیچھے پڑھنی ہے یا نہیں۔ یہ پہلے مختلف فرقوں نے احمدیوں پر لگایا۔ یہ جو یہ نماز کا اب ہوگیا ناں مسئلہ شروع…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! میں نے پہلے اس پر… نماز پر میں آرہا ہوں۔
مرزاناصراحمد: اچھا! ابھی نہیں؟
جناب یحییٰ بختیار: میں نے اسی پوائنٹ پر پوچھا کہ…
مرزاناصراحمد: ہاں!
جناب یحییٰ بختیار: ’’ہمارا یہ فرض ہے کہ غیراحمدیوں کو مسلمان نہ سمجھیں۔‘‘
مرزاناصراحمد: ہاں! اس کا یہ ہے…
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو بعد میں آجاتا ہے۔
مرزاناصراحمد: ہمارے محضر نامے میں اس کا یہ جواب دیا ہوا ہے کہ جو…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! نہیں جی، نماز کے مسئلے میں بعدمیں…
مرزاناصراحمد: نہیں، نہیں۔ نماز کے لئے نہیں۔ یہ اسلامی نظریہ… جو رپورٹ منیر کمیٹی کے سامنے پیش ہوئی اس کے اندر یہ جواب دیا ہے۔ اوپر کچھ حوالے درج کر کے مختلف فرقوں کے، وہابیوں کے اور بریلویوں کے کہ ان حوالوں سے جو ہم اوپر درج کر چکے ہیں۔ مندرجہ ذیل نتائج نکلتے ہیں۔ یہ تو مختلف فرقوں کے نہیں بلکہ یہ مختلف احادیث اور آئمہ کے حوالے ہیں اور یہ کتاب غالباً پہلے نہیں دی ہوئی۔ اگر آپ چاہیں تو ہم پیش کر دیتے ہیں آپ کو۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! وہ آپ بے شک پیش کریں۔ میں نے صرف یہ پوچھا کہ یہ جو ہے…
مرزاناصراحمد: ہاں! ایک اسلام بمعنی کامل ایمان ہوتا ہے اور سب مسلمان ہرگز اس کامل ایمان میں شامل نہیں۔ دوسرا اسلام کلمہ پڑھ کر اسلام میں شمولیت کے ساتھ حاصل ہوتا ہے۔ اس188 مسلم کے لئے۔ ایک، کوئی شرط نہیں کہ اس کو پورا ایمان نصیب ہو، بلکہ بغیر کسی قسم کے ایمان کے بھی ایسا شخص مسلمان ہوسکتا ہے۔ اس کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ سوائے نصیحت اور واعظ اور دعا کے، دوئم احمدیوں نے خارج از اسلام اور کافر ہونے کا فتویٰ غیراحمدیوں کے متعلق پہلے نہیں دیا۔ بلکہ پہلے انہوں نے، دوسرے فرقوں نے جماعت احمدیہ پر کفر کا فتویٰ لگایا اور میرا اندازہ یہ ہے کہ سالہا سال تک بانی سلسلہ اس وقت کے علماء کو یہ سمجھاتے رہے کہ اس کفر کے کھیل میں نہ پڑو۔ کیونکہ نبی اکرمa نے فرمایا ہے کہ جو شخص کسی مسلمان کو کافر کہے تو کفر اس پر لوٹ کے آتا ہے اور ایک موقع پر بڑی سختی کے ساتھ مطالبہ کیا۔ اس وقت کے علماء نے بانی سلسلہ احمدیہ سے کہ ہمارے ساتھ مباہلہ کرو تو آپ نے ان کو کہا کہ میں تمہارے ساتھ مباہلہ کیسے کر سکتا ہوں۔ میں تمہیں مسلمان سمجھتا ہوں تو آگے سے جواب یہ ملا کہ آپ سمجھتے ہوں گے ہمیں مسلمان، لیکن ہم آپ کو کافر سمجھتے ہیں اور چونکہ انہوں نے کفر کے فتوے لگا دئیے اور چونکہ آنحضرتﷺ کا یہ ارشاد ہے کہ جو مسلمان مؤمن کو کافر کہے، کفر اس کے اوپر لوٹ آتا ہے۔ اس لئے ہم کسی کو کافر نہیں کہتے۔ کہنے والا کہہ گیا۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Then the proposition is very simple now.... (جناب یحییٰ بختیار: مسئلہ تو اب بہت سادہ بن گیا)
مرزاناصراحمد: بالکل!
Mr. Yahya Bakhtiar: .... if you claim that you are a Muslim, nobody can call you that you are not a Muslim?
(جناب یحییٰ بختیار: اگر آپ دعویٰ کرتے ہیں کہ آپ مسلمان ہیں تو کوئی آپ کو غیرمسلم نہیں کہہ سکتا)
مرزاناصراحمد: ہوں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Similarly, Mufti Muhamood can claim that he is a Muslim and nobody can call him that he is not a Muslim?
(جناب یحییٰ بختیار: اسی طرح مفتی محمود صاحب دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ مسلمان ہیں تو کوئی ان کو غیرمسلم نہیں کہہ سکتا)
Mirza Nasir Ahmad: Certainly.
(مرزاناصراحمد: یقینا)
189Mr. Yahya Bakhtiar: But if he calls you not a Muslim. as you call him not Muslim, than both have a right to call each other Kafir?
(جناب یحییٰ بختیار: لیکن اگر وہ کہتے ہیں کہ وہ مسلمان نہیں ہیں تو دونوں کو حق ہے کہ ایک دوسرے کو کافر کہیں)
Mirza Nasir Ahmad: No.
(مرزاناصراحمد: نہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: Because he called you. You have also a right to call him?
(جناب یحییٰ بختیار: کیونکہ اس نے تم کو کافر کہا تو تم کو بھی حق ہے کہ اس کو کافر کہو)
مرزاناصراحمد: ناں، ناں، ناں، ناں! آپ میری بات نہیں سمجھے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہ، آپ کہتے ہیں کہ انہوں نے مجھے کافر کہا…
مرزاناصراحمد: نہیں، نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: … میرا بھی حق ہے کہ کافر کہوں۔
مرزاناصراحمد: نہ، بالکل یہ نہیں کہا میں نے، بالکل نہیں کہا۔ مجھے بڑا افسوس ہے کہ میں سمجھا نہیں سکا اپنی بات۔
جناب یحییٰ بختیار: مگر یہ، یہ پوزیشن ہے۔
مرزاناصراحمد: ہاں! نہیں، یہ پوزیشن نہیں ہے۔ میں نے یہ کہا کہ اگر زید، بکر کو کافر کہے، کہہ دے اور اس کے متعلق آنحضرتa نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص مسلمان کو کافر کہے تو کفر اس پر لوٹ کے آجاتا ہے تو یہ کفر کا فتویٰ کافر، پہلے کافر کہنے والے پر اس شخص نے نہیں لگایا۔ بکر نے جس کو کافر کہاگیا ہے۔ بلکہ اس شخص نے لگایا ہے۔ اس مقدس ذات نے کہ جو ہم سب کی ہدایت کے لئے آئی۔ حضرت خاتم الانبیاء محمدa نے… یہ کہہ کے کہ اگر کسی مسلمان کو کافر کہو گے تو کفر تم پر لوٹ کے آجائے گا۔ تم پر پڑ جائے گا کفر، تو بکر نے فتویٰ نہیں لگایا۔ آنحضرتa نے فتویٰ لگایا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں! جب احمدیہ جماعت کے رہنما، قائدین یہ فتویٰ لگائیں کسی پہ کہ یہ کافر ہے؟
190مرزاناصراحمد: اگر پہلے لگائیں فتویٰ تو کافر ہو جائیں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں۔ پہلے نہ سہی۔ کیا بعد میں یہ حق پہنچتا ہے؟
مرزاناصراحمد: لگاتے ہی نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو اﷲ جانتا ہے، وہ تو لوٹ آئے گا۔
مرزاناصراحمد: نہیں، نہیں، میری بات سنیں، میں پھر اپنی بات نہیں سمجھا سکا۔
Mr. Yahya Bakhtiar: In retaliation?
مرزاناصراحمد: اگر دیوبندی یا وہابی یا بریلوی یا اہل حدیث، قرآن، وغیرہ، وغیرہ، ان میں سے کوئی جماعت احمدیہ پر کفر کا فتویٰ لگائے تب بھی جماعت احمدیہ کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ان کو یا اہل قرآن وغیرہ، وغیرہ۔ ان میں سے کوئی جماعت احمدیہ پر کفر کا فتویٰ لگائے۔ تب بھی جماعت احمدیہ کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ان کو کافر کہے۔ لیکن جماعت احمدیہ کو یہ حق بھی نہیں پہنچتا کہ جس گروہ کو محمدa ’’کفر اسی پہ لوٹ آئے گا‘‘ کی حدیث کے مطابق کافر قرار دے دیں ان کو کافر نہ کہیں؟
Mr. Yahya Bakhtiar: Mirza Sahib, will you please explain if a particular Maulvi, Alim.... or so-called Alim you, can call him.... calls Mirza Ghulam Ahmad that he was Kafir, or Ahmadis are Kafir, now do you condemn the whole Muslim community for that, or that particular individual?
(جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب! ذرا اس کی وضاحت کریں کہ اگر ایک مولوی عالم یا جس کو آپ نام نہاد عالم کہیں اگر وہ کہتا ہے کہ مرزاغلام احمد کافر تھے یا احمدی کافر ہیں تو کیا آپ پوری مسلمان آبادی کی مذمت کریں گے یا صرف اس خاص فرد واحد کی)
Mirza Nasir Ahmad: If they disassociate themselves....
(مرزاناصراحمد: اگر آبادی لوگ اپنے آپ کو علیحدہ کر لیں…)
Mr. Yahya Bakhtiar: But how?
(جناب یحییٰ بختیار: لیکن کیسے؟)
Mirza Nasir Ahmad: .... from that Fatwa....
(مرزاناصراحمد: اس کے فتویٰ سے…)
Mr. Yahya Bakhtiar: Is there....
(جناب یحییٰ بختیار: وہاں ہے…)
Mirza Nasir Ahmad: .... we don't call them Kafir.
(مرزاناصراحمد: تو ہم ان کو کافر نہیں کہیں گے)
191Mr. Yahya Bakhtiar: No, Sir, but is there going to be a referendum? Now....
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں جناب! لیکن کیا استصواب رائے عامہ منعقد ہو۔ اچھا!)
Mirza Nasir Ahmad: No, no, no, no....
(مرزاناصراحمد: نہیں، نہیں، نہیں، نہیں…)
Mr. Yahya Bakhtiar: I have no idea what Maulvi sanaullah said, but if you say all the Musalmans, the whole lot of them, are Kafirs....
(جناب یحییٰ بختیار: مجھے کچھ علم نہیں کہ مولوی ثناء اﷲ نے کیا کہا تھا۔ لیکن اگر آپ کہتے ہیں کہ تمام مسلمان سارے کے سارے کافر ہیں…)
مرزاناصراحمد: اگر، اگر جو شخص… یہ اعلان ہے… کہ جو شخص یہ اعلان کر دے کہ میں مولویوں کے فتاویٰ کو درست نہیں سمجھتا تو ہم اسے کافر نہیں کہیں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اگر جنہوں نے سنا ہی نہ ہو؟
مرزاناصراحمد: ہاں! ہم ان کو سنادیں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! اگر کسی نے سنا ہی نہیں ہے، اگر کسی نے سنا ہی نہیں ہے؟ آپ تو Generally (عام طور پر) کہہ رہے ہیں۔
مرزاناصراحمد: ہم سنادیں گے کہ یہ حدیث میں آیا ہے۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Please, this... you kindly see.... (جناب یحییٰ بختیار: آپ خود سب مسلمانوں کو کافر کہہ رہے ہیں)
مرزاناصراحمد: جی!
Mr. Yahya Bakhtiar: .... you don't say Maulvi so and so is Kafir, Mulla so and so Kafir. ’’مسلمان جو نبی کو نہیں مانتے۔‘‘
(جناب یحییٰ بختیار: آپ یہ تو نہیں کہہ رہے ہیں خاص طور پر کہ مولوی فلاں فلاں کافر ہے۔ یا ملا فلاں فلاں کافر ہے)
مرزاناصراحمد: ہم ایک ہی الزام… ایک ہی سانس میں ان کو مسلمان بھی کہتے ہیں اور کافر بھی کہتے ہیں۔ یہ بھی تو سوچنے والی بات ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: بعض دفعہ، بعض دفعہ… یہ Contradictions (تضادات) ہیں۔ اس میں… کہ بعض دفعہ مسلمان کہتے ہیں۔ بعض دفعہ نہیں کہتے۔ مگر مسلمان کا لیبل ہو کہ آپ کہتے ہیں کہ کافر ہوگیا، باہر ہوگیا دائرہ اسلام سے، خارج ہوا۔
 
Top