(غیرتشریعی نبی نہیں ہوتا؟)
جناب یحییٰ بختیار: آپ کا مطلب یہ ہے کہ نبی حقیقی معنوں میں وہی ہوتا ہے جو آپ شرع لے آئے، جو شرع نہ لائے وہ نبی نہیں؟
جناب عبدالمنان عمر: نبی نہیں، بالکل۔
جناب یحییٰ بختیار: ۔۔۔۔۔۔تو میں نے آپ سے عرض کیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام شرع نہیں لائے۔
جناب عبدالمنان عمر: جی نہیں، میں نے تین شرطیں۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ نے کہا ڈائریکٹ۔۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: جی نہیں، میں نے تین شرطیں نبوّت کی بتائی ہیں۔
1583نمبر ایک، شریعت لائے، جدید شریعت لائے، اُس کو یہ اِنعام براہِ راست ملا ہو، اور وہ، اُس کو خدا نے نبی کا نام دیا ہو۔ تو خیر یہ تو ضروری شرط ہے۔ یہ ہیں چیزیں جس سے کوئی شخص…
جناب یحییٰ بختیار: آپ، آپ دیکھئے ناں، مولانا!۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: پہلی شریعت کے کسی حصے کی۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاںجی، ایک یہ تو۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: اب حضرت علیؓ… حضرت مسیح کی آپ نے مثال دی۔ اب میں نے عرض کیا تھا کہ حضرتِ مسیح نبی ہیں، حقیقی معنوں میں نبی ہیں۔ قطعاً کوئی فرق نہیں ہے اُن میں اور اُس سے پہلے انبیاء میں۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے، آپ۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: ۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ وہ جو تشریعی والی تھی بات وہ نہیں میں ۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ حضرتِ مسیح کے متعلق آتا ہے قرآن مجید میں: (عربی)
وہ پہلی شریعت کے بعضے حصوں کو منسوخ کرتے تھے۔ تو یہ کہنا کہ وہ کچھ اور قسم کے تھے، نہیں، وہ تین(۳) شرائط جو میں نے عرض کی تھیں، براہِ راست ہو، میں نے عرض کیا تھا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی متابعت کے نتیجے میں نبی نہیں بنے، وہ کوئی جدید شریعت لائے یا پہلی شریعت کو منسوخ کیا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، تو پھر اس کا مطلب یہ ہوا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو آپ ایسا نبی سمجھتے ہیں جو شریعت لایا تھا کہ نہیں؟ غیرشرعی (تشریعی) نہیں تھے؟
جناب عبدالمنان عمر: (عربی)۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں آپ سے پوچھ رہا ہوں کہ۔۔۔۔۔۔
1584جناب عبدالمنان عمر: جی، میں نے عرض کیا ہے کہ وہ میں صرف اس میں فرق حضرت موسیٰ علیہ السلام میں اور اُن میں یہ سمجھتا ہوں کہ ان کو، جو شریعت مسیح کو دِی گئی تھی، اُنہوں نے بہت سا حصہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شریعت کا Adopt کیا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ تو آنحضرتﷺ نے بھی Adopt (اختیار) کیا ہے۔ یہ تو سوال…
جناب عبدالمنان عمر: جی، نہیں، نہیں۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: دیکھیں ناں جی کہ وہ تو اللہ کا کلام ہے، انہوں نے غلطیاں اس میں کیں، آنحضرتa نے دُرست کیا اُس کو۔
جناب عبدالمنان عمر: جی نہیں، یوں نہیں ہے۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں؟
جناب عبدالمنان عمر: ۔۔۔۔۔۔ کہ انہوں نے توراۃ اور اِنجیل سے لے کر کوئی چیز لے لی۔ جو کچھ Adopt کیا وہ براہِ راست اللہ تعالیٰ نے نبی کریمa پر۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ وہی اللہ نے پیغام جو ان کو بھیجا تھا وہی پیغام بھیجا ہے اللہ۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: جی نہیں، وہ نہیں ہے، فرق ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: فرق تو انہوں نے کیا ناںجی، اللہ کے پیغام میں تو فرق نہیں تھا۔
جناب عبدالمنان عمر: جی نہیں، فرق ہے، بہت سی شریعت کی چیزیں جو پہلوں کو نہیں دی گئیں۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاںجی، نہیں، وہ ٹھیک ہے۔۔۔۔۔۔
1585جناب عبدالمنان عمر: ۔۔۔۔۔۔وہ آنحضرتa۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: ۔۔۔۔۔۔ مگر یہ کہ اللہ کا پیغام دونوں تھے۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: جی ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: دیکھیں ناں، اس پر۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: بالکل۔
جناب یحییٰ بختیار: ۔۔۔۔۔۔ Direct ملے دونوں کو۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: جی آ۔
جناب یحییٰ بختیار: ۔۔۔۔۔۔ تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو کوئی پیغام ملا۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: براہِ راست ملا۔
جناب یحییٰ بختیار: ۔۔۔۔۔۔اور اگر کسی اور شخص کو بھی ایسے پیغام ملے۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: بالکل۔
جناب یحییٰ بختیار: ۔۔۔۔۔۔ تو وہ بھی نبی ہوگا؟
جناب عبدالمنان عمر: اسی لئے وہ نبی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اب یہ فرمائیے کہ ابھی شیر کی ہم بات کر رہے تھے… اصلی شیر اور نقلی شیر۔
جناب عبدالمنان عمر: جی۔