(غیرمتعلقہ جوابات، چیئرمین کی رولنگ)
547جناب چیئرمین: ہاں، ٹھیک ہے۔ میں نے کل بھی ریمارک کیاتھا۔ میں نے Observe کیاتھا۔ بہت سی Irrelevant (غیرمتعلقہ)چیزیں آرہی ہیں۔
مولوی مفتی محمود: …بہت سا وقت ضائع ہو جاتاہے۔
جناب چیئرمین: یہی بات میں نے کل کہی تھی، یہی بات کہی تھی۔ بہت سی Irrelevant (غیرمتعلقہ) چیزیں آرہی ہیں۔ اس میں سوال ہو جائے۔ پھر اس کا جواب ہو جائے۔ پھر مختصر Explanation (وضاحت کریں)اگرضرورت ہو۔
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: Explanation (وضاحت) قرآن اورحدیث کی روشنی میں، مختصر Explanation (وضاحت)
جناب چیئرمین: ہاں، یہ ٹھیک ہے،بالکل ٹھیک ہے۔
مولوی مفتی محمود: وہ اس طریقے سے جیسے آپ کہیں کسی کو کہ ’’چور ہے وہ‘‘ تو وہ کہتا ہے کہ ’’فلاں بھی چور تھا، فلاں بھی چور تھا، فلاں بھی چور تھا۔‘‘
جناب چیئرمین: نہیں، میں نے اٹارنی جنرل صاحب سے ابھی ڈسکس کیا ہے چیمبر میں۔ I think now the procedure will be all right (میراخیال ہے کہ اب ضابطہ کی کارروائی درست ہے) (مداخلت)
جناب چیئرمین: ہاں جی۔ ایک سیکنڈ۔ (مداخلت)
جناب محمدحنیف خان: وہ Question (سوال) کرنا شروع کر دیتاہے۔
جناب چیئرمین: نہیں، ان کا اپنا Method (انداز) ہے Put کرنے کا۔ ایک بات یہ ہے کہ ان کو، گواہ کو روکا جائے گا کہ جب Question put (سوال) کیاجارہا ہو تو پھر بیچ میں، جب تک Question complete (مکمل سوال)نہ ہو جائے، بیچ میں نہ بولیں۔