• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

فاسئلوا اھل الذکر ان کنتم لاتعلمون

تصدق حسین

رکن ختم نبوت فورم
ایک مربی Sabah uz Zafarکی ایک پوسٹ نظر سے گزری جس سے صاحبِ پوسٹ کی جہالت عیاں ہوئی اس پوسٹ کا جواب دینے سے پہلے میں اس پوسٹ کو شئر کرتا ہوں آپ ملاحظہ فرمائیں۔

1237711_623811964308856_1436128847_n.jpg

یہاں میں دو باتوں پر ہی جواب کا اکتفاء کروں گا
۱:
جناب مربی صاحب آپ سے سوال یہ ہےکہ فَاسۡألُوۡا میں خطاب کن سے ہے؟ ۔۔ نہیں معلوم ہو گا یقینا آپ کو میں وضاحت کرتا ہوں فَاسۡألُوۡا سے مراد اہل قریش کے کچھ جاہل لوگ مراد ہیں جو نبی کریم ﷺ کو بشر ہونے پر اعتراض کرتے تھے تو ان کو کہا گیا کہ حیرت کی کوئی بات نہیں کیونکہ اس سے پہلے رسول (جن کی پیروی کا تم دعوٰی کرتے ہو)وہ بھی بشر ہی تھے ۔۔
تو اے (جاہل ) قریشِ مکہ اھلِ ذکر یعنی یہود و نصارٰی تم میں موجود ہیں ان سے پوچھ لواگر تمہیں رسولوں کے بشر ہونے کی خبر نہیں ہے ۔
2: یہ آیت بڑی واضح انداز سے اعلان کر رہی ہے کہ پوچھنے کی ضرورت اسے ہوتی ہے جو جاہل ہوتا ہےاور کسی بھی زاویے سے نبی کی یہ شان ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ نبی کی شان تو یہ ہے کہ اللہ کریم اپنے نبی کو دین ودنیا کا جمیع علم دے کر مبعوث فرماتا ہے ۔اور ہم یہاں پر کسی عامی کا ذکر نہیں کر رہے ہیں بلکہ نبوت کے خصائص پر بحچ کر رہیں ہیں کہ آیا نبی کو علم کی تکمیل کے لیے کسی کو استاد بنانے کی ضرورت ہوتی ہے کہ نہیں
چیلنج :۔ کوئی ایک ایسی حدیث بتاؤ جس میں بیان ہو کہ نبی کریم ﷺ نے کسی صحابی یا یہود و نصاریٰ سے پوچھا وہ کہ مجھ پر یہ وحی آئی ہے پتا نہیں یہ کون سی زبان میں یا مجھے اس وحی کا علم نہیں ہے مجھے ذرا اس کی وضاحت بتا دو۔۔۔۔۔۔ قیامت تک کا ٹائم دیتا ہوں حوالہ مل جائے تو میں سزا کو تیارہوں ۔۔۔۔ فان لم تفعلوا و لن تفعلوا فاتقوا النار التی وقودھا الناس و الحجارہ اعدت للکافرین
علم ِ نبی احادیث کے آئینہ میں
عن طارق بن شھاب قال : سمعت عمر رضی اﷲتعالی عنہ یقول : قا م فینا النبی ؐمقامًا ، فاخبر نا عن بدء الخلق حتی دخل اھل الجنۃ منازلھم واھل النار منازلھم ،حفظہ ذلک من حفظہ و نسیہ من نسیہ،،
ترجمہ: حضرت طارق بن شھاب رضی اﷲ تعالی عنہ سے مروی ہےانہوں نے کہا کہ میں نے حضرت عمر رضی ا ﷲتعالی عنہ کو سنا کہ وہ فرماتے ہیں کہ نبیکریم ؐ ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور مخلوق کی پیدائش کی ابتداکے متعلق ہمیں خبر دییہاں تک کہ جنتی اپنے ٹھکانوں میں اور دوزخی اپنے ٹھکانوں میں داخل ہوگئے اسے جسنے یا د رکھا سویاد رکھا جو بھول گیا سو بھول گیا۔

الصحیح البخاری، رقمالحدیث:۲۹۱۳، کتاببدء الخلق ، باب ماجاء فی قول اﷲ عزوجل ، الجلد الاو ل ،صفحہ: ۳۵۴،مطبوعہقدیمی کتب خانہ کراچی

امام مسلم نے حضرت ابوزید انصاری رضی اﷲتعالی عنہ سے روایت کی انہوں نے فرمایا:’’ صلیبنارسول اﷲ ؐ صلوٰۃ الصبح فصعد المنبر فخطبنا حتی حضرت الظھر ثم نزل فصلی الظھر ثمصعد المنبر فخطبنا حتی حضرت العصر ثم نزل فصلی العصر فصعد المنبر فخطبنا حتی غابتالشمس فحدثنا فیھابما کان وماھو کائن فاعلمنا احفظنا،،
ترجمۃ: رسول اﷲ ؐ نے ہمیں صبح کی نماز پڑھائی او رمنبرپر تشریف لے گئے اور ہمیں خطبہ دینا شروع کیا یہاں تک کہ ظہر کا وقت آگیا ۔ ظہر کینماز پڑھ کر پھر منبر پر تشریف لے گئے اور خطبہ دینے لگے پھر عصر کی نماز پڑھی اسیطرح خطبہ دینے لگے یہاں تک کے سورج ڈوب گیا ۔ اس خطبے میں(ماکان ومایکون ) یعنی وہسب کچھ بیان فرمادیا جو ہوچکا تھا اور جوآئندہ ہونے والا ہے ہم میں زیادہ علموالاوہ ہے جس نے سب سے زیادہ یاد رکھا

الصحیح المسلم، الجلد الثانی ، کتاب الفقن ،باب امارات الساعۃ ، صفحہ: ۰۹۳، مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی
 
آخری تدوین :

umar

رکن ختم نبوت فورم
"الامیّ " کا لقب صرف رسولِ پاک ﷺ سے خاص تھا باقی تمام انبیاء سے خاص نہیں۔ جیسے حضرت موسٰی علیہ السلام کے متعلق قرآن کریم میں مذکور ہے کہ انہوں نے ایک انسان سے تعلیم حاصل کی تھی! ملاحظہ فرمائیں :
 
Top