• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کے چالیس ارشادات

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کے چالیس ارشادات (از نہج البلاغہ)

اللہ وحدہ لاشریک سے محبت

ارشاد الٰہی ہے : ”کچھ لوگ اللہ کے ساتھ (ذات وصفات اور حقوق میں) اوروں کو شریک بتاتے ہیں کہ ان سے ایسی محبت کرتے ہیں جیسی اللہ سے ہونی چاہیے۔ اور ایمان والے تو اللہ سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں“۔ (بقرہ ع۲۰پ۲)
حضرت امیرالمومنین علی المرتضیٰ سب سے زیادہ اللہ سے محبت کرتے تھے چندارشادات ملاحظہ فرماکر عقیدئہ توحید درست کریں۔

(۱) میں خدائے پاک کی حمد کرتا ہوں اس کی نعمت کی تکمیل، اس کی عزت کے سامنے سرتسلیم خم کرنے اوراسکی نافرمانی سے بچنے کیلئے اس کی مدد کا طالب ہوں اس کی کفالت کا محتاج ہوں جسے وہ ہدایت دے وہ گمراہ نہیں ہوسکتا اور جس کا وہ دشمن ہوجائے وہ نجات نہیں پاسکتا جس کا وہ ضامن ہوجائے وہ پریشان نہیں ہوسکتا اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی دوسرا خدا نہیں وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہم ہمیشہ اسی سے تمسک کرتے اور مدد مانگتے ہیں جب تک وہ ہمیں زندہ رکھے، آنے والے خطرات سے وہ بچائے گا کیونکہ یہی ایمان کی محکم بنیاد، پہلا عمل خیر، رضائے الٰہی کا ذریعہ اور شیطان سے دوری کا سبب ہے۔ (نہج البلاغہ، ص:۱۸۱ خطبہ صفین)

یہاں سے پتہ چلا کہ جنگ و مصیبت میں صرف خدا سے مدد مانگنا حضرت علی کا ایمان وعمل تھا ہم مومن تب ہوں گے کہ آپ کے تابعدار بن کر صرف خدا کو پکاریں اور غیر خدا سے ”یا فلاں مددکر“ کا شرکیہ نعرہ نہ لگائیں۔

(۲) امیرالمومنینیہ دعا بکثرت فرمایا کرتے تھے: ”تمام حمد اس خدا کی جس نے مجھے مردہ رکھا ہے نہ بیمار، نہ میری رگوں میں جراثیم ہیں نہ برے اعمال کا نتیجہ بھگت رہا ہوں میں اس کا بے اختیار بندہ اور اپنے نفس پر ظلم و جور کا خوگر ہوں۔ تیری حجت مجھ پر تمام ہوچکی، میرے لیے اب عذر کی گنجائش نہیں۔ خدا وندا مجھے کوئی طاقت نہیں کہ کوئی شے حاصل کروں، ہاں تو جو عطا کرے کسی چیز سے بچنے کی طاقت نہیں، ہاں جس سے تو بچاوے خداوندا تجھ سے پناہ چاہتا ہوں۔(نہج البلاغہ)

(۳) جوتیرا نافرمان ہو وہ تیری سلطنت کو کم نہیں کرسکتا، جو تیرا فرمانبردار ہو وہ تیری سلطنت کو بڑھا نہیں سکتا۔ ہرراز تیرے لیے آشکار ہے اور ہر عیب تیرے سامنے ہے۔ تو قدیم ازلی ہے تیرا کوئی شریک نہیں تیری کوئی حد نہیں اور توآخری منزل ہے۔ (نہج البلاغہ ،ص:۳۸۴)

(۴) خدا نعمتوں، بخششوں اور روزیوں کو تقسیم کرکے احسان کرنے والا ہے، مخلوق اس کی عیال ہے، اس نے سب کے رزق کی ذمہ داری لی ہے نہ اس کا بے انداز ذخیرہ ختم ہوتا ہے نہ اس کے اکرام و انعام کے خزانوں کو دنیا کی مانگیں ختم کرسکتی ہیں۔ (نہج البلاغہ،ص:۳۴۰)

(۵) اپنے لخت جگر محمد بن حنفیہ کو فنون حرب کی تعلیم دیتے ہوئے فرمایا : ”یقین رکھو کہ مدد فتح خدا کی طرف سے ہوتی ہے“۔ (نہج البلاغہ ،ص:۲۱۰)

(۶) خدا کے بندو! اسی سے فتح و کامیابی اور حاجت روائی چاہو، اسی کی طرف دست سوال بڑھاؤ اسی سے بخشش کی بھیک مانگو۔ تمہارے اوراس کے درمیان کوئی پردہ نہیں میرا ایمان ہے وہی اوّل وآخر ہے، میں اسی سے مدد چاہتا ہوں، اسی پر توکل کرتاہوں، وہی مجھے کافی اور مددگار ہے، وہی قادر وتوانا ہے۔ (نہج البلاغہ)

(۷) حضرت علی توحید کی شہادت اور رب کی صفات یوں بیان فرماتے ہیں: ”اللہ کے سوا کوئی خالق رازق، معبود، نفع و نقصان دینے والا، کم و بیش کرنے والا، دینے اور روکنے والا، مصائب ٹالنے والا، بھلا پہنچانے والا، کام آنے والا، شفا دینے والا، آگے کرنے والا اور پیچھے کرنے والا کوئی نہیں۔ مخلوق کا پیدا کرنا، اسے سنبھالنا اسی کا خاصہ ہے۔ اس کے ہاتھ میں سب بھلائیاں ہیں، تمام جہانوں کا پالنے والا وہ رب بہت بابرکت ہے۔ (عماد الاسلام ،ج:۱، ص:۱۸۱)

(۸) تفسیر صافی صفہ ۲۰ پر حضرت امیرالمومنین نے رب کی یہی صفات بیان فرمائی ہیں۔ (از اصول الشریعہ ،ص:۱۶۳)

انبیاء علیہم السلام کی قرآنی تاریخ شاہد ہے کہ جن ہستیوں نے خدا کی یہ مخصوص صفات بتائیں ان کے جاہل عقیدت مندوں نے یہی خدائی صفات عطائی طورپر خود ان میں مان لیں پھر ان کے نام پر نذر ونیاز حاجت برآوری کے لیے دعا وپکار شروع کردی قوم نوح نے حضرت ادریس کے پانچ نیک صاحبزادوں ود، سواع، یغوث، یعوق اورنسر کے بت بناکر پوجے حضرت ابراہیم نے پھر ان کے یہ بت توڑے توآپ کی جاہل اولاد قریش نے خود حضرت ابراہیم واسماعیل علیہما السلام اور لات منات ہبل کے بت بناکر پوجے جن کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے وقت توڑاتھا حضرت علی جیسی باکمال ہستی اس ظلم وغلو سے بچ نہ سکی ان کو بھی جاہل یہود مجوس نے غالی عقیدت و محبت سے رب، ہر چیز کا خالق، مالک، کارساز اورحاجت روا بناڈالا اور مدد کا نعرہ لگایا جن کے ۷۰ افراد کو آپ نے مرتد قرار دے کر زندہ جلادیا۔ (رجال کشی مشکوٰة) مولانا فاضل مجتہد محمد حسین لکھتے ہیں: ”متعدد اخبار و آثار میں مذکور ہے کہ جناب امیرعلیہ السلام نے اپنی ظاہری دورخلافت میں اپنے متعلق غلو کرنے والوں کو زندہ نذر آتش کردیاتھا (ہفتم بحار صفحہ ۳۴۹ اصول شرعیہ صفحہ ۲۷ وغیرہ) اگر حضرت علی کا یہ قانون نافذ ہوتو ذرائع ابلاغ سے شرک کے اڈے خاکستر ہوجائیں۔ خدا کی ذات کے ساتھ حضرت علی کی محبت کا یہ خاص معیار ہے کہ اپنے غالی حبداروں کو جلادیا جبکہ حضرت عیسیٰ روح اللہ جیسی ہستی قیامت کے دن کہے گی ”اگر توان کو سزا دے تو تیرے بندے ہیں اور اگر تو بخش دے تو تُو بڑا زبردست حکمت والا ہے اللہ فرمائے گا (غالی مشرک کو نہ بخشوں گا) اس دن سچے موحدوں کو ان کا سچ نفع دے گا جن کے لیے ہمیشہ نہروں والے باغات ہیں اللہ ان سے خوش وہ اللہ سے خوش یہی تو بڑی کامیابی ہے۔ (پارہ نمبر۷ رکوع نمبر۶)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
خاتم المرسلین علیہ الصلوٰة والسلام سے محبت
ارشاد الٰہی ہے بے شک اللہ نے مومنین پر بڑا احسان فرمایا کہ ایک عظیم پیغمبر ان کی قوم سے ان پرمقرر فرمادیا جو ان کو اللہ کی آیات پڑھ کر سناتا ہے اور ان کو (ہرقسم کے عیوب سے) پاک کرتا ہے اور ان کو کتاب و سنت کی تعلیم دیتا ہے اگرچہ وہ اس سے پہلے کھلی جہالت میں تھے۔ (پ۴ع۸)
ہمارا ایمان ہے کہ حضرت امیرالمومنین پہلے دن ہی خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احسان مند ہوئے اور ان چار کمالات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شاگردی کا فخر پایا فرماتے ہیں:
(۹)خدا وند عالم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت رسول بناکر بھیجا جب کوئی شخص نہ تو کتاب پڑھتا تھا نہ نبوت کا دعویدار تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی رہنمائی فرمائی یہاں تک کہ انہیں اصلی مقام تک پہنچادیا اور نجات کی منزل پر ٹھہرادیا آخر ان کے نیز ے سیدھے ہوگئے ان کے پتھر دل رام ہوگئے بخدا جہالت وگمراہی کو بھگانے والوں میں، میں بھی تھا پتہ چلا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مشن تعلیم و تزکیہ اور ہدایت میں کامیاب ہوکر گئے اور حضرت علی سمیت آپ کے ہزاروں شاگرد کامل،ناجی اورجنتی ہوئے۔
(۱۰) اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تم میں وہی کچھ چھوڑا جو اور انبیاء اپنی اپنی امتوں میں چھوڑ کر گئے تھے۔ پیغمبر نے پروردگار کی کتاب تم میں یاد گار اور خلیفہ چھوڑی ہے۔ (نہج البلاغہ ص:۱۷۷-۱۷۶) معلوم ہوا کہ جیسے تورات کو خدا نے امام کہا (پارہ نمبر ۱۲، ۲۶ رکوع۲) اسی طرح قرآن بھی اربوں مسلمانوں کا امام اور پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا جانشین و خلیفہ ہے۔
(۱۱) خداوند عالم نے اپنے پیغمبر کو ضیاء بخش نور، روشن دلیل، کھلی ہوئی راہ شریعت اور ہدایت کرنے والی کتاب کے ساتھ مبعوث فرمایا ان کا قبیلہ بہترین شجرہ بہترین جس کی شاحیں سیدھی اورپھل جھکے ہوئے ہیں جائے ولادت مکہ معظمہ اورجائے ہجرت مدینہ منورہ ہے وہاں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کی شہرت ہوئی اورآوازہ ہر طرف پھیل گیا اور خدا نے آپ کو مکمل دلیل شفاء دینے والی نصیحت اور جہالتوں کو دورکرنے والا پیغام دے کر بھیجا دین کی نامعلوم راہوں کو ظاہر کردیا اورجو بدعتیں داخل تھیں ان کا قلع قمع کردیا۔ (نہج البلاغہ ص:۴۸۸) (بدعت (خدا رسول کی نہیں) اپنی بناوٹی، پسندیدہ بات اور رسوم و اعمال کو کہتے ہیں جو شرک کے بعد بڑا گناہ ہے ہر فرقہ اس سے پہچانا جاتا ہے)
(۱۲) یہ کتاب اللہ (قرآن تمہارے درمیان خاموش نہیں) بولنے والا ہے اس کی زبان نہیں تھکتی اس کے ستون نہیں گرتے اوراس کے مددگار کبھی شکست نہیں کھاتے۔ (نہج البلاغہ ص:۴۳۳)
(۱۳) میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا وحدہ لاشریک ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور برگزیدہ رسول ہیں نہ ان کے فضل و کمال کی کوئی برابری کرسکتا ہے اور نہ ان کی رحلت کے بعد تلافی ممکن ہے تاریک گمراہیوں، بے حد جہالتوں اور سخت مزاجی کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نور ہدایت سے شہر کے شہر جگمگااٹھے۔ (نہج البلاغہ ص:۴۵۵)
(۱۴) آپ نے اپنے فرمانبردار صحابہ کرام کو ساتھ لے کر اپنے مخالفوں سے جنگ کی آپ لوگوں کو کھینچ کرنجات کی طرف لارہے تھے قبل اس کے کہ ان پر موت آپڑے ان کو ہدایت کی طرف بڑھا رہے تھے یہاں تک کہ تھکے ماندوں کو بھی نجات کی سرحد پر پہنچادیتے تھے سوائے اس منکر کافر کے جس میں کوئی نیکی نہ ہو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو نجات کی منزل دکھا دی اوراس مرتبہ تک پہنچادیا کہ ان کی چکی گھومنے لگی اورنیزوں کی کجی دور ہوگئی (کہ انھوں نے فتوحات کرتے کرتے قیصر و کسریٰ کو بھی دارالاسلام بنادیا تھا) (نہج البلاغہ ص:۳۷۵)
(۱۵) خدا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے پرانے کینے دبا دئیے آتش انتقام بجھادی بھائیوں کو آپس میں ملادیااور مشرکین کے ہم سروں کو منتشر کردیا، حق کی پستی کو عزت بخشی اور کفر کی عزت کو ذلت سے بدل دیا ان (جماعت رسول) کا کلام، امر خدا کا پیغام اور خاموشی بولتی زبان تھی غور فرمائیے حضرت علی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بار بار تعریف تلامذہ نبوت کی کامیابی اور ان کے ہدایت یافتہ ناجی ہونے کی شکل میں کررہے ہیں دھوپ دن کی نشانی اور آفتاب کے چمکنے کی دلیل ہے چند صحابہ کرام کے سوا سب سے بغض آفتاب نبوت سے دشمنی ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(۱۶) کلمہ طیبہ ہی کلمہ اسلام ہے
ہم سب گواہی دیتے ہیں کہ اللہ ایک اور یکتا ہے اوراسکا کوئی شریک نہیں اور یہ بھی کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور پیغمبر ہیں یہ دو شہادتیں ایمان کی بات کو اٹھاتی اور عمل کو بلند کرتی ہیں جس ترازو میں یہ رکھی جائیں وہ ہلکا نہیں ہوتا جس سے اٹھالی جائیں اسکا وزن نہیں ہوتا (نہج البلاغہ صفحہ نمبر۴۰۰) معلوم ہوا کہ توحید و رسالت کا کلمہ ہی اصلی قرآنی اورایمانی نجات دہندہ اور پورا کلمہ اسلام ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(۱۷) کتاب وسنت کی اتباع اوراہمیت
خداوند عالم نے ایسی ہادی کتاب نازل فرمائی جس میں ہر برائی اوراچھائی کو واضح کیاگیا پس تم بھلائی کی راہ اختیار کرو ہدایت پاؤگے برائی سے منھ پھیرلوتاکہ سیدھی راہ پر چل سکو (نہج البلاغہ ص:۱۶۶)
(۱۸) اگر تم ثابت قدم رہے تو تمہارا حق ہے کہ تمہارے تصفیہ کے لئے ہم کتاب خدا اور سیرت رسول پر عمل پیرا ہوں ان کے حق کو قائم اور طریقے کو بلند رکھیں (نہج البلاغہ ۵۰۹)
(۱۹) تمہارے لئے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تابعداری کافی ہے دنیا کے نقص و عیب اوراس کی رسوائیوں، برائیوں سے بچنے کے لیے آپ کی ذات تمہاری رہنما ہے پس تم اپنے طیب و طاہر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلو کیونکہ آپ نے دنیا کا بقدر ضرورت ذائقہ چکھا کبھی اسے نظر بھر کر نہیں دیکھا آپ دنیا سے بھوکے نکلے اور بسلامت آخرت میں پہنچ گئے۔ (مختصراً نہج البلاغہ صفحہ ۴۸۷)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(۲۰) بدعت کی مذمت
کوئی بدعت عمل میں نہیں آتی مگر سنت چھوٹ جاتی ہے۔ لہٰذا بدعت سے بچو اور روشن طریقہ سنت پر جمے رہو سب سے افضل وہ کام ہیں، جو شریعت سے ثابت ہیں اور سب سے برے وہ کام ہیں جو دین میں نئی ایجاد اور بدعت ہوں۔ (نہج البلاغہ صفحہ ۴۴۹)
(۲۱) پس تم فتنوں کی راہ دکھانے والے اور بدعتوں کے نشان نہ بنو۔ جماعت مومنین (تلامذہ نبوت) کی گرہ اصول اوراطاعت کے پابند رہو۔ (ایضاً)
(۲۲) اب قرآن و سنت کی آواز سے بہرہ ہی قاصر رہے گا۔اوراندھا ہی محروم رہے گا۔ جسے اللہ کی آزمائشوں سے فائدہ نہ ہو وہ کسی اور کے وعظ سے فائدہ نہیں پاسکتا کیونکہ آدمی دو قسم کے ہیں ایک شریعت و سنت کے پابند اور دوسرے بدعتی جن کے پاس نہ سنت کی سند ہے نہ (آسمانی) دلیل اور برہان کی روشنی ہے۔ (نہج البلاغہ:۵۲۶)
(۲۳) اپنی جماعت سے خارج ہونے والے بدبخت ابن ملجم کے حملہ کے بعد وصیت فرمائی ”کہ سارے عالم میں کسی کو خدا کا شریک نہ کرو اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کو ضائع نہ کرو، پس ان دونوں ستونوں - توحید و سنت کو ہمیشہ قائم رکھو ان دونوں چراغوں کو جلائے رکھو، جب تک متحد رہوگے۔ تم میں برائی نہ آئیگی کل تک تمہارا ساتھی تھا آج تمہارے لئے عبرت بنا ہوں اور کل میں تم سے جدا ہوجاؤں گا۔ خدا وند عالم تمہیں اور مجھے بخش دے (نہج البلاغہ:۴۵۵) انا للہ وانا الیہ راجعون پھر اپنی اولاد کو صبر کی وصیت کی جیسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ کو کی تھی۔
(حضرت فاطمہ سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جب میں فوت ہوجاؤں تو میرے غم میں چہرہ نہ نوچنا، نہ پیٹنا، بال نہ بکھیرنا، بین نہ کرنا، ماتمی مجلس قائم نہ کرنا) (فروع کافی ج:۳،ص:۵۲۷)
(۲۴) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دیتے وقت فرمارہے تھے اگریہ بات نہ ہوتی کہ آپ نے صبر کا حکم دیا اور رونے پیٹنے سے منع فرمایا ہے تو ہم یقینا اپنے سرکا پانی آپ کی وفات کی مصیبت پر رورو کر خشک کردیتے اور اپنا کوئی علاج نہ کراتے۔ (نہج البلاغہ، جلاء العیون صفحہ۶۷)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
تمام نیک مسلمانوں سے حضرت علی کی محبت
ارشاد الٰہی ہے کہ محمد اللہ کے رسول ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی کافروں پر سخت باہم مہربان ہیں تم ان کو رکوع و سجود میں دیکھتے ہو وہ خدا کا فضل اوراس کی رضا چاہتے ہیں (وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند ہیں) جیسے لہلہاتی تیار فصل کسان کو پسند آتی ہے صحابہ کرام (کی ترقی اور کثرت) سے کافر جلتے ہیں اللہ نے ان ایمان و اعمال صالحہ والوں سے بخشش اور بڑے اجر کا وعدہ کیا ہے۔ (سورہ الفتح آخری آیت پارہ۲۶)
آگے سورہ حجرات رکوع نمبرایک میں ہے ”اگر ایمان والوں کے دو گروہ لڑپڑیں تو ان میں صلح کرادو۔ مومن تو بھائی بھائی ہیں ان میں صلح کرادو اور اللہ سے ڈرو تاکہ تم پر رحم ہو“ حضرت امیرالمومنین ان آیات کا مصداق تھے ہر مسلمان سے صلح و محبت کرتے تھے۔
(نوٹ: (الف) قرآن وحدیث میں اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے گھر میں رہنے والی بیویوں، بیٹیوں، دامادوں اورنواسوں اورآل رسول، (ب) ان کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے پیروکار نیک مسلمانوں کوکہتے ہیں جیسے قرآن نے فرعون کے ساتھ ڈوبنے والے ہم مذہبوں کو آل فرعون کہا ہے۔(پ:۱ع:۶) اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خونی رشتہ دار (ج) جو مسلمان ہوئے ہیں آل علی، آل جعفر، آل عقیل عباس اور آل حارث بن عبدالمطلب، جن پر صدقات واجبہ حرام ہیں، سب اہل بیت واجب الاحترام اور مسلمانوں کے محبوب ہیں)۔
(۲۵) ہم اہل بیت کے پاس حکمت کے دروازے اورامر خدا کی روشنی ہے جس نے ان کو اختیار کیا تو کامیابی سے حق تک پہنچ گیا۔جو ان کو چھوڑ کر رُک گیا گمراہ اور پریشان ہوا اس دن کے لئے عمل کرلو جس کے لئے نیک کاموں کے ذخیرے جمع کیے جاتے ہیں اور راز فاش کیے جائیں گے، اس آگ سے بچو جس کی حرارت سخت ہے اور گہرائی بہت ہے۔ جس کا زیور لوہا اورکھانے پینے کے لئے خون آلود پیپ ہے (نہج البلاغہ صفحہ ۴۱۱)
(۲۶) صفین میں حضرت حسنین کے متعلق فرمایا کہ ان دونوں کو جنگ سے روک دو۔ ڈرتا ہوں کہ کہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسل ختم نہ ہوجائے۔ (نہج البلاغہ صفحہ ۵۸۳)
(۲۷) اپنے ہم زلف ذوالنورین امام حسن کے خسر محترم حضرت عثمان غنی کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: ”وہ سب کچھ آپ جانتے ہیں جو ہم جانتے ہیں جیسے اسلام ہم نے سمجھا آپ نے بھی سمجھا جیسے ہم نے سنا آپ نے بھی سنا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت و رفاقت ہم نے پائی آپ نے بھی پائی ابوقحافہ کے بیٹے (ابوبکرصدیق) اور خطاب کے بیٹے (عمرفاروق) حق پر عمل کرنے میں آپ سے اولیٰ اور آگے نہ تھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے خاندانی قرب اور خونی رشتہ داری میں ابوبکر اور عمرسے زیادہ نزدیکی ہیں (کہ عثمان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی ام حکیم بیضاء، بنت عبدالمطلب (ارویٰ کی والدہ) کے نواسے تھے آپ نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دامادی کا وہ شرف پایا ہے جو وہ نہ پاسکے تو اپنی ذات میں اللہ کا تقویٰ اختیار کیجئے۔ (نہج البلاغہ ۶۸ قسم دوئم)
(۲۸) حضرت عثمان سے پہلے ایک خلیفہ (حضرت عمر) کے متعلق فرمایا خداوندا فلاں شخص کو کارگزاریوں کی جزا مرحمت فرما اس نے کجی کو سیدھا کیا، مرض کا علاج کیا، فتنہ فساد کو پیچھے چھوڑ دیا، سنت کو قائم کیا پاک دامن اور کم عیب دنیا سے رخصت ہوگیا دنیا میں اچھائیوں کو پالیا اور شر سے آگے نکل گیا، خدا کی اطاعت کا حق ادا کیا اور کما حقہ خدا سے ڈرتا رہا، خود چلاگیا اور لوگوں کو ایسے پراگندہ چھوڑ گیا جس میں گمراہ راستہ نہیں پاسکتا اور ہدایت پانے والا یقین حاصل نہیں کرسکتا۔ (نہج البلاغہ صفحہ ۶۴۹ خطبہ ۲۲۶)
ہمارے بعد اندھیرا رہے گا محفل میں بہت چراغ جلاؤگے روشنی کے لیے
(۲۹) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسلمانوں کے حاکم (ابوبکر وعمر) ایسے بنے کہ خود بھی شریعت پر ثابت قدم رہے اور لوگوں کو بھی شریعت پر ثابت قدم رکھا یہاں اسلام نے اپنا سینہ زمین پر ٹیک دیا (یعنی وہ خوب مستحکم اور مضبوط ہوگیا) (نہج البلاغہ)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(۳۰) اتحاد المسلمین: کے جذبہ سے جنگ جمل میں اعلان صلح کرتے ہوئے فرمایا جاہلیت اور اس کے اعمال کی بدبختی کے ذکر کے بعد فرمایا اسلام اور مسلمانوں کی نیک بختی باہمی محبت اور ایک جماعت ہونے میں ہے اور بیشک اللہ نے اپنے نبی کے بعد مسلمانوں کو ابوبکرصدیق پھر عمر فاروق اور پھر عثمان کی خلافتوں پر متفق رکھا پھر یہ (شہادت عثمان کا) حادثہ ان لوگوں نے برپا کیا جو دنیا کے طالب ہیں اور اس فضیلت پر حسد کرتے ہیں جس کا اللہ نے مسلمانوں پر احسان فرمایا ہے یہ اسلام کے اعمال اور مسلمانوں کو پس پشت پھینکنا چاہتے ہیں اوراللہ اپنا کام پورا کرنے والا ہے پھر فرمایا کہ میں صبح (مدینہ کو) کوچ کررہا ہوں اور تم بھی میرے ساتھ لوٹو وہ لوگ ہرگز میرے ساتھ نہ چلیں جنھوں نے کچھ بھی حضرت عثمان کے قتل میں معاونت کی یہ گھٹیا لوگ ہیں اپنے آپ پر پھٹکار کریں۔ (تاریخ طبری ابن خلدون وغیرہ)
مگر ہائے مسلمانوں کی بدقسمتی! کہ انہی قاتلوں نے اس صلح میں اپنی موت دیکھ کر رات کو غداری سے جنگ بھڑکادی پھر شام کے مقام صفین پر جاکر ۷۰ ہزار شہید کیے کرائے پھر خارجی بن کر شیرخدا سے ٹکرائے اورآپ کو شہید کردیا اور پھر حضرت امام حسن کو ناک کٹوانے والا، منہ کالا کرنے والا، ذلیل کرنے والا، کہہ کر ران سے کاٹا وہ بچ گیا تو دور یزید میں امام حسین کو بلایا پھر حسب سابق غداری کی اور تین شرطیں مسترد کردیں آپ کو شہید کرکے دیرینہ ارمان پورا کردیا اور اہل بیت کی بددعاؤں کو اپنے گلے کا رنگین ہار بنالیا۔ (لعنت اللہ علیہم اجمعین)
(۳۱) آپ اپنے فوجیوں سے حضرت طلحہ وزبیر کی شہادت پر بہت دکھی تھے ان پر پھٹکار کی جہنمی بتایا اور یہ آیت پڑھتے تھے ”ہم ان صحابہ کو باہمی، رنجشوں سے پاک کرکے جنت میںآ منے سامنے بھائیوں کی طرح باعزت بٹھائیں گے“۔ (پارہ:۱۴ ع:۴) اور حضرت طلحہ کا شل ہاتھ چوم کر روتے اور فرماتے اس ہاتھ نے احد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شہید ہونے سے بچایا تھا۔ (تاریخ طبری ابن عساکر)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(۳۲) شان صحابہ
میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو دیکھا میں تم سے کسی کو ان جیسا نہیں پاتا وہ صبح کو جہاد کی دھول میں اٹے ہوتے راتیں سجدوں اور قیام کی حالت میں گزارتے وہ اپنی آخرت یاد کرتے تو معلوم ہوتا کہ انگاروں پر کھڑے ہیں۔ (نہج البلاغہ جلد۱،صفحہ ۷۱)
(۳۳) وہ لوگ کہاں ہیں جنہیں اسلام کی دعوت دی گئی تو فوراً قبول کیا قرآن پڑھا تو اسے خوب اپنایا جب انہیں قتال کی دعوت دی گئی تو تلواریں سونت کر ایسے میدان میں آگئے جیسے شیردار اونٹنی دودھ پلانے آتی ہے اور وہ جتھہ جتھہ ہوکر زمین میں پھیل گئے اور جنگ کے لئے قطار درقطار ہوگئے اورکچھ شہیدہوئے اورکچھ غازی بن کر واپس آئے۔ (نہج البلاغہ)
(۳۴) میں بھی مہاجرین کا ایک فرد ہوں جہاں وہ گئے میں بھی گیا جہاں سے وہ پلٹے میں بھی پلٹا (یعنی پہلے تین خلفاء کی بیعت وحمایت پرہم سب مہاجرین متفق رہے) اور اللہ نے ان کو گمراہی پر جمع نہیں کیا تھا۔ (نہج البلاغہ)
(۳۵) لوگو! سواد اعظم (مسلمانوں کی بڑی اکثریت) کا ضرور اتباع کرو کیونکہ اللہ کا دست نصرت جماعت پر ہے تنہا پسندی اور علیحدگی سے بچو کیونکہ جماعت سے الگ رہنے والا الگ بکری کی طرح شیطان بھیڑیے کا شکار بنے گا۔ (نہج البلاغہ صفحہ ۱۹۵)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(۳۶) خلافت: بیشک میری بیعت بھی اسی قوم مہاجرین و انصار نے کی ہے انہی شرائط پر جن پرانھوں نے حضرت ابوبکر صدیق حضرت عمر فاروق اور حضرت عثمان غنی کی بیعت خلافت کی تھی اب موجود کو اختیار نہیں کہ وہ کسی اورکو خلیفہ چنے۔ نہ غیر کو بیعت رد کرنے کا حق ہے۔ یہ خلیفہ چننے والی مجلس شوریٰ تو مہاجرین وانصار کی ہے وہ اگر کسی پر اتفاق کرکے امام نامزد کردیں تو وہی اللہ کا پسندیدہ (بنایا ہوا) امام ہوتا ہے۔ (نہج البلاغہ جلد۳ صفحہ ۸ وتاریخ ندوی جلد۱ صفحہ ۲۶۳)
(۳۷) جب آپ کے ساتھیوں نے شامیوں کو برا کہا تو فرمایا کہ میں پسند نہیں کرتا کہ تم گالیاں دینے والے بنو۔ لیکن تم ان کے اعمال و اوصاف کا تذکرہ کرو تو اچھی بات ہے براکہنے کی بجائے یہ دعا مانگو ”اے اللہ! ہمارے اوران کے خونوں کی حفاظت اور ہمیں باہم صلح عطا فرما اوران کو ہدایت دے“ (خطبہ صفحہ ۲۰۴)
چنانچہ ۳۸ ہجری میں پنچایت کے فیصلہ سے دونوں کی خود مختاری ماننے کے بعد صلح ہوگئی تکمیل امام حسن نے اپنے دور خلافت میں کردی۔ (تاریخ)
(چنانچہ امام حسن نے بیعت کے بعد امیر معاویہ کے بھرے دربار میں اپنے بنوہاشم اور اہل بیت کو سناتے ہوئے فرمایا: ”یقینا مسلمانوں کا دین کی بہت سی باتوں پر اتفاق ہے اور ان میں کوئی جھگڑا، اختلاف اور فرقہ بندی نہیں ہے۔ ان متفق علیہ چیزوں میں سے کلمہ طیبہ ” لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ “ کا اقرار اور آپ کو خدا کا بندہ ماننا ہے۔ پانچ وقت کی نمازیں، زکوٰة، رمضان کے روزے اور حج بیت اللہ (اسلام کے ارکان خمسہ) ہیں۔ خدا کی تابعداری میں ان کے علاوہ اور بھی متفق علیہ چیزیں ہیں جن کا شمار اللہ کے سوا کوئی نہیں کرسکتا۔ نیز مسلمان زنا، چوری، جھوٹ، خیانت اور بہت سے گناہوں کے حرام ہونے پر متفق ہیں۔ جن کو خدا ہی گن سکتا ہے۔ مسلمانوں کا اختلاف اگرہے تو چند سنتوں کی بابت ہے، جن میں وہ باہم لڑائی کرکے فرقے بن گئے ہیں۔ کہ ایک دوسرے کوبرا کہتے ہیں۔ اور یہ اختلافی مسئلہ ”ولایت اورحکومت کرنے کا ہے“ جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے سے تبرا کرتے ہیں۔ اور قتل کرتے ہیں۔ ہرایک کہتا ہے کہ ہم اس کے زیادہ حقدار ہیں صرف ایک فرقہ اس اختلاف سے بچا ہے جو کتاب اللہ اور سنت نبوی کا پیروکار ہے۔ پس جو شخص ان باتوں کو اپنائے، جن میں تمام اہل قبلہ کا اتفاق ہے کسی کا اختلاف نہیں اورجن باتوں میں اہل قبلہ کا اختلاف ہے ان کا علم اللہ کے حوالے کردے۔ (کسی پرکافر منافق اور غیر مومن ہونے کافتویٰ نہ لگائے کیونکہ صرف خود کو مومن جاننا دوسرے کو کافر کہنا ہے خدا فرماتا ہے: ” ہو الذی خلقکم فمنکم کافر و منکم مومن(پارہ ۲۸ ، رکوع ۱۵) وہ دوزخ سے بچ جائیگا۔ اور جنتی ہوگا) (احتجاج طبری صفحہ ۱۴۷ طبع لکھنوٴ جلد نمبر ۲ صفحہ ۶ طبع ایران)
ہمیں یقین ہے کہ اگر خاص مومن اپنے امام دوم کا یہ عقیدہ و عمل اپنالیں انتظامیہ قانون بنائے ذرائع ابلاغ ان کی اشاعت کریں تو سب فرقے ختم ہوکر مسلمان ایک قوم بن جائیں (آمین) منہ
(۳۸) جمل میں آپ نے فرمایا کہ عائشہ دنیا اور جنت میں تمہارے نبی کی بیوی ہیں دوشخصوں نے اماں کہہ کر تنقید کی تو آپ نے ان کو سو سو درے لگائے اب بھی ایسی سزا فرقہ پرستی کو مٹادے گی نیزامیر معاویہ اور سب شامیوں کو ایمانیات میں اپنے جیسا کامل بتاکر قتل عثمان کے الزام سے خود کو بری فرمایا۔ (نہج البلاغہ)
نیز ایک دفعہ یہ بھی فرمایا لوگو! امیر معاویہ کی امارت کو برا نہ جاننا خدا کی قسم اگر وہ بھی نہ رہی تو تمبے کی طرح سرکٹتے دیکھوگے (تاریخ)
(۳۹) جب طلحہ وزبیر نے آپ کو فوج میں شامل قاتلین عثمان سے بدلہ لینے کا مطالبہ کیا تو فرمایا: ”بھائیو! جو تم جانتے ہو میں بے خبر نہیں لیکن میرے پاس بدلہ لینے کی طاقت کہاں ہے جبکہ بلوائی انتہائی زور آور ہیں اور وہ اس وقت ہمارے مالک بنے ہوئے ہیں ہماری ملکیت اور تسلط میں نہیں ہیں“۔ (نہج البلاغہ خطبہ ۱۶۶)
(۴۰) دوفرقے میرے بارے میں (غلط عقائد واعمال کی وجہ سے) برباد اور جہنمی ہوں گے ۔
(الف) محبت میں حد سے بڑھنے والا (کہ ناحق مجھ میں خدا اور رسول کی صفات مانے گا)
(ب) دشمنی میں حد سے بڑھنے والا اور مجھ پر جھوٹ وافتراء باندھنے والا (کہ قرآن وسنت کے مقابل نیا مذہب بنالے گا) میرے متعلق بہترین عقیدہ وعمل والے وہ اکثریتی مسلمان ہیں جودرمیانی راہ چلتے ہیں (مجھے برگزیدہ صحابی خلیفہ شاگرد رسول صلی اللہ علیہ وسلم مانتے ہیں تم ان کی راہ پر چلو) (نہج البلاغہ)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
خلاصہ کلام
یہ سچا فرمان رسول ہے (حضرت علی سے سچی محبت و اتباع مومن ہی رکھے گا اور دشمنی غداری مخالفت منافق ہی کرے گا۔ (مسلم)
متفقہ تاریخ شاہد ہے کہ آپ کو اور آپ کی اولاد کو دوست نما غداروں اور دشمن منافقوں نے شہید کیا ہے ان کے شریرعمل اور عقیدہ سے خدا ہر مسلمان اور افسر کو بچائے۔
(اللہم صل علی محمد وآل محمد)

______________________________
ماہنامہ دارالعلوم ‏، شمارہ1، جلد: 91 ‏، ذی الحجہ 1427 ہجری مطابق جنوری 2007ء
 
Top