(قادیانیوں نے کہا کہ ہمیں مسلمانوں سے الگ شمار کیا جائے)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ اثر پڑتا تھا۔ یہ Impression (تأثر) میں نے ایک سوال آپ سے پوچھا تھا کہ مرزاصاحب نے ایک جگہ کہا تھا کہ Census (مردم شماری) میں ہمیں علیحدہ ریکارڈ کیا جائے پھر میں نے آپ کی توجہ دلائی تھی کہ مرزابشیرالدین محمود صاحب نے ایک نمائندہ بھیجا تھا کہ جہاں پارسی، عیسائی علیحدہ Treat (شمار) ہورہے ہیں۔ ہمیں بھی علیحدہ Treat (شمار) کیا جائے۔
مرزاناصر احمد: اس کا ابھی جواب نہیں دیا میں نے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں میں نے کہا جی کہ وہ مدنظر رکھیں آ پ کہ میں اس Subject (موضوع) پر بول رہا ہوں تاکہ آپ بعد میں یہ نہ سمجھیں کہ کس Context (ضمن) میں یہ بات ہوئی تھی۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں ٹھیک ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب! یہ تو آپ کو علم ہے اور سب کو علم ہے عیسائیوں، ہندوؤں، پارسیوں کے اور مسلمانوں کے علیحدہ علیحدہ کیلنڈر ہیں۔
مرزاناصر احمد: علیحدہ علیحدہ؟
جناب یحییٰ بختیار: کیلنڈر۔
مرزاناصر احمد: اچھا۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ درست ہے ناں جی کہ یہ عیسوی ہے عیسائیوں کی، مسلمانوں کا اپنا کیلنڈر ہے جو ہجری سے شروع ہوتا ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہجرت سے شروع ہوتا ہے۔