(قادیانیوں کا علیحدگی کا رجحان)
جناب یحییٰ بختیار: …کہ آپ کی جماعت نے ہمیشہ ایک Separatist tendency adopt (علیحدگی کا رجحان اپنائے رکھا) کی،ایک علیحدگی کا رجحان رہاہے۔ آپ اپنے آپ کو مسلمانوں سے مختلف سمجھتے رہے ہیں۔ علیحدہ امت خیال کرتے رہے ہیں۔ اس پر آپ کچھ وضاحت کر چکے ہیں۔ میں چاہتا تھاکہ آپ کو بات واضح رہے کہ کس بارے میں سوالات پوچھ رہاہوں آپ سے۔
مرزاناصر احمد: جی،جی۔
جناب یحییٰ بختیار: اورآپ کی یہ کوشش رہی ہے کہ آپ کو Saparate treat (الگ سمجھا جائے) کیاجائے۔ آپ Saparate (علیحدہ) ہیں اور اس ضمن میں ایک دوحوالے ہیں جن کی طرف میں آپ کی توجہ دلانا چاہتاہوں۔ ایک ہے جی ’’الفضل‘‘۱۶؍جولائی ۱۹۴۹ئ،16th July 1949۔
مرزاناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: اورمیرے…جو انفارمیشن مجھے دی گئی ہے…وہ غلط ہو سکتی ہے…اس کے مطابق یہ آپ کے خلیفۃ الثانی مرزابشیرالدین محمود صاحب سے منسوب کی گئی ہے۔ وہ اپنے کسی خطبے میں فرماتے ہیں جو ’’الفضل‘‘ میں شائع ہواہے،جس کی تاریخ ہے ۱۶؍جولائی: ’’لوگ705…‘‘ اور یہاں بریکٹ میں’’(احمدی)‘‘ لکھا ہواہے۔ وہاں بریکٹ میں ہے یا نہیں،میں نہیں جانتا…
مرزاناصر احمد: ہم دیکھ لیںگے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔